حضرت شیخ الاسلام کی تاحال سورۃ فاتحہ کی اِبتدائی چار آیات کی تفسیر اور سورۃ البقرہ کے تفسیری نکات شائع ہوئے ہیں۔ یہ تفسیر درج خصوصیات کی حامل ہے:
قرآنِ مجید کے تراجم، حواشی اور تفاسیر کی تاریخ میں ایک منفرد اور نادر الوجود باب کا اضافہ ہے۔
یہ تفسیر جدتِ نظم، ندرتِ اُسلوب، انداز اور مطالب و مضامین کے تنوع کے اعتبارسے قدیم و جدید تمام تفسیری لٹریچر کی تاریخ میں ایک نئے فن کا آغاز ہے۔
روایت و درایت کی جامع ہے۔
اِجتہاد اور فکری عملیت کا گراں قدر ذخیرہ ہے۔
لغوی و نحوی، ادبی و علمی اور اعتقادی و تفسیری پہلوؤں کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
ہزار ہا قرآنی موضوعات اور مطالب و مضامین ایک خاص نظم کے ساتھ عنوانات کی صورت میں پہلی بار قارئین کے سامنے آئے ہیں۔
قرآنِ مجید کا ایک عدیم المثال مختصر انسائیکلوپیڈیا ہے۔