minhajbooks.com minhajbooks.com minhajbooks.com
minhajbooks.com
سرورق ہمارے بارے اردو کتب انگريزی کتب عربی کتب ڈاؤنلوڈ  کتب یونیکوڈ کتب امیج کتب خریداری ہمارا رابطہ
minhajbooks.com
فہرست مکمل تصانيف
نئي مطبوعہ تصانيف
نئي آنلائن تصانيف
نئی تصانیف یونیکوڈ تحریری روپ میں
نئی تصانیف تصویوی روپ میں
کثیر المطالعہ تصانیف
کثیر ڈاؤنلوڈز
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
اسانید و اجازات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
minhajbooks.com
القرآن و علوم القرآن
الحديث
ا یمانیات-و-عبادات
اعتقادیات (اصول و فروع)
سیرت و فضائل نبوی
ختم نبوت و تقابلِ ادیان
فقہیات
اخلاق و تصوف
اوراد و وظائف
اقتصادیات
فکریات
دستوریات و قانونیات
شخصیات
اسلام اور سائنس
حقوق انسانی اور عصریات
سلسلہ تعلیمات اسلام
English Books
فرید ملت
حسین محی الدین
متفرق



جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) (انبیاء کرام، اہل بیت اطہار، صحابہ کرام اور اولیاء و صالحین کے فضائل و مناقب مع عربی متن، اردو ترجمہ و تحقیق و تخریج) - اسلامی لائبریری

جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب)

   > مطالعۂ کتب > الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) (انبیاء کرام، اہل بیت اطہار، صحابہ کرام اور اولیاء و صالحین کے فضائل و مناقب مع عربی متن، اردو ترجمہ و تحقیق و تخریج)

  
جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) (انبیاء کرام، اہل بیت اطہار، صحابہ کرام اور اولیاء و صالحین کے فضائل و مناقب مع عربی متن، اردو ترجمہ و تحقیق و تخریج)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) : الحدیث
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) : 1120
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) : 950 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) : BB-0029
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب)
یہ کتاب امیج فارمیٹ میں آن لائن کے لئے دستیاب ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) > > یہاں کلک کریں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب)

یہ کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈنگ کے لئے دستیاب ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) > > یہاں کلک کریں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب)

یہ کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈنگ کے لئے دستیاب ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب) > > یہاں کلک کریں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث جامع السنۃ فيما يحتاج اليہ آخرِ الامۃ (کتاب المناقب)
انبیاء کرام، اہل بیت اطہار، صحابہ کرام اور اولیاء و صالحین کے فضائل و مناقب مع عربی متن، اردو ترجمہ و تحقیق و تخریج پر مبنی عظیم تصنیف

آج زندگی نئے اَدوار میں داخل ہو کر نئے تقاضوں کا سامنا کر رہی ہے۔ ہر دور کی طرح آج کی حشر سامانیوں کا مقابلہ بھی اہل علم اور رجالِ دین کا فرض ہے۔ آج جس طرح قرآن کی تشریحات، اطلاقات اور مفاہیم کی تعبیر نو وقت کا تقاضا ہے اسی طرح احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو اسلام کا دوسرا بڑا ماخذ اور ذریعہ عمل (source of inspiration) ہے اس کی حقانیت اور حجیت مسلّم کرنے کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

قرآن حکیم کی طرح حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تمام علوم و معارف کا سرچشمہ ہے۔ ہر دور کے انسان نے اس سرچشمہ صافی سے راہنمائی حاصل کی۔ آج علوم معاشرت (social sciences)، علوم طبعی (natural sciences)، علوم الاقتصاد (economics)، علوم طب (medical sciences) اور دیگر کئی علوم کی نئی نئی جہات سامنے آرہی ہیں۔ نئی تہذیب اور ثقافت جنم لے رہی ہے۔ مسلم تاریخ ایک نئے موڑ پر آپہنچی ہے جہاں اسے نئے مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں۔ ان مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں وہی نور، وہی یقین اور وہی وثوق اور عرفان درکار ہے جو ہر دور میں اہل ایمان کا طرہ امتیاز رہا ہے اور اس کا حصول قرآن و سنت جیسے یقینی علم کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاست، معیشت، معاشرت، تربیت، تجارت اور تدریس و تعلیم جیسے بنیادی موضوعات پر نئے سرے سے حدیث نبوی کے محققہ مجموعے مرتب کیے جائیں۔ اس میں شک نہیں کہ آج کل ہمارے مذہبی، تعلیمی اداروں اور خصوصا جامعات میں اس نوعیت کے منتخبات پر کام ہورہا ہے، مگر امتحانی ضرورت اور مخصوص تحقیقی نقطہ نظر سے ہٹ کر عامۃ الناس کی ضرورت اور افادیت کو سامنے رکھا جانا زیادہ ضروری ہے۔

متونِ حدیث کی ترتیب نو کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ احادیث کے مفاہیم و معانی اور تشریح کو دورِ جدید کے تناظر میں رکھ کر بیان کیا جائے کیوں کہ پرانی شروحات پرانے پس منظر میں لکھی گئیں، اب وہ حالات نہیں اس لیے پرانا اسلوب اپنے اندر وہ افادیت نہیں رکھتا۔

عام مسلمانوں میں کچھ غلط فہمیاں دور زوال کا تحفہ ہیں اور کچھ تنازعات کے پیچھے باقاعدہ منصوبہ بندی کار فرما ہے۔ خصوصا عقائد میں ایسے اختلافات جو انسان کو مرنے مارنے پر ابھارتے ہیں، جن کی وجہ سے اسلامی جمعیت منتشر بھی ہو رہی ہے۔ اور باطل استعمار کو اس اختلاف و انتشار سے فوائد بھی حاصل ہو رہے ہیں۔

مندرجہ بالا حقائق سے واضح ہوجاتا ہے کہ عصر حاضر میں خدمت حدیث کا کتنا وسیع اسکوپ موجود ہے۔ چنانچہ حضرت شیخ الاسلام مجد الدین والملۃ ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی جیسی دانا و بینا ہستی کی نظروں سے یہ میادین علم و فکر اوجھل نہیں۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے یہ خصوصیت مرحمت فرمائی ہے کہ وہ محض علمی ذخیرے جمع نہیں کرتے بلکہ امت مسلمہ کا ایک قابل ذکر حصہ خصوصا نئی نسل ان سے مانوس بھی ہے اور ان کے اشارہ ابرو پر جان بھی چھڑکتی ہے۔ ان کے مواعظ حسنہ اور علمی و تحقیقی نشریات سے ایک جہاں مستفیض ہورہا ہے۔ یوں تو انہوں نے تفسیر، سیرت، تصوف، سائنس، معاشیات، سیاسیات، عمرانیات، اور فکریات پر بے مثال ذخیرہ سمعی، بصری اور کتابی شکل میں قوم کو دیا ہے اور یہ مقدس مشن اب بھی جاری ہے، لیکن احادیث نبوی کی خدمت کے محاذ پر جتنی عرق ریزی اور جانفشانی سے انہوں نے کارہائے نمایاں انجام دیے۔ یہ توفیق ہمارے دور میں عرب و عجم کے کسی شخص کے حصے میں نہیں آئی۔ بلاشبہ ان کی مجتہدانہ شان اور منصب اس بات کا متقاضی بھی تھا کہ وہ اس بنیادی دینی ضرورت کی طرف متوجہ ہوتے۔ ان میں سے ایک انتہائی اہم مجموعہ جامع السنۃ فیما یحتاج الیہ آخر الامۃ ہے جو تقریبا ڈیڑھ درجن سے زائد جلدوں پر مشتمل ہوگا اور جس میں تقریبا پچیس سے تیس ہزار کے لگ بھگ احادیث نئی ترتیب، نئے ابواب اور مروجہ تخریج کے ساتھ جمع کی جائیں گی۔ اس ذخیرہ حدیث کی ایک جلد کتاب المناقب شائع ہوچکی ہے۔ بقیہ جلدوں میں سے چند ایک ذیل میں درج کی جاتی ہیں:

  1. کتاب الایمان (الجزء الاول: ایمان باللہ و الرسالت)
  2. کتاب الایمان (الجزء الثانی: ایمان بالآخرت، ایمان بالملائکۃ، ایمان بالقدر)
  3. کتاب العلم والسنۃ
  4. کتاب الصلاۃ
  5. کتاب الصوم و الزکوۃ و الحج
  6. کتاب الزھد و الرقائق و الاخلاق
  7. کتاب الآداب و الاعمال الصالحۃ
  8. کتاب الاحکام الشخصیۃ و الاقتصادیۃ و السیاسیۃ
  9. کتاب الاحکام الاداریۃ و الدستوریۃ و الدولیۃ
  10. کتاب المناقب
  11. کتاب مناقب الحرمین الشریفین

کتاب بارے تبصرہ


minhajbooks.com minhajbooks.com
تلاش تصانیف
اردو English
minhajbooks.com
Join Us for Newsletter
Online Sponsors

Index Books
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 507 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 493 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
Copyright © 1999 - 2017 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.