|
اسلامی لائبریری - احادیث النبي الاطھر (ص) المرویۃ عن الشیخ الاکبر (رح)
|
احادیث النبي الاطھر (ص) المرویۃ عن الشیخ الاکبر (رح)

Please login first ----->>>
|
|
|
Rating: 5.0/5 (2 votes cast)
|
|
|
|
| بدقسمتی سے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ تصوف اور صوفیاء کا علم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور تصوف کو ماننے والے قرآن و حدیث، فقہ اور دیگر علومِ عقلیہ سے نابلد ہوتے ہیں، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ صوفیاء دراصل ظاہری اور باطنی دونوں علوم میں درجہ کمال پر فائز ہوتے ہیں۔ وہ قال پر حال کے غلبے کے باعث زیادہ احادیث بیان نہیں کرتے تھے جبکہ محدّثین قال کا غلبہ ہونے کے باعث بکثرت روایات بیان کرتے تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صوفیاء کی علمی و تحقیقی خدمات خصوصاً علم الحدیث میں اُن کا حقیقی مقام و مرتبہ اُجاگر کرنے کے لیے اَوائل دور کے صوفیاء کرام جیسے طَبَقَاتُ الصُّوفِيَة کے مصنف امام سُلمی، اَلرِّسَالَةُ الْقُشَيْرِيَة کے مصنف امام قشیری، عَوَارِفُ الْمَعَارِف کے مصنف شیخ شہاب الدین سہروردی اور شیخ اکبر محی الدین ابن العربی کی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے براہ راست سند کے ساتھ مرفوع متصل روایات پر الگ الگ کتب مرتب کی ہیں، جن میں سے پہلی نمائندہ کتاب اَحَادِيْثُ النَّبِيِّ الْأَطْهَر صلی الله عليه وآله وسلم اَلْمَرْوِيَة عَنِ الشَّيْخِ الْأَکْبَر رحمة الله عليه شائع ہوچکی ہیں۔ |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری
کی اب تک 360 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 700 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
|
|
|
|
|
| We need your help to serve you better.
|
|
|
|
|