منہاج بکس اسلامک لائبریری: اسلامی کتب کا عظیم ذخیرہ

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔

نئی تصانیف

ہماری نئی شائع ہونیوالی کتابوں کی لسٹ کھولیں، جو آپ کو نئے موضوع پر کتب پڑھنے میں مدد دے گی

Huqooq e Insani ka Islami Tasawwur (Bunyadi Mabahis)

حقوق انسانی کا اسلامی تصور (بنیادی مباحث)

اِس کتاب میں اسلام میں اِنسانی حقوق کے بنیادی تصور کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ فرد کے انفرادی حقوق بھی بالتفصیل بیان کیے گئے ہیں۔

al-Iktimal fi Nashat Ilm al-Hadith wa Tabaqat al-Rijal

الاکتمال فی نشأة علم الحدیث وطبقات الرجال

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اصول الحدیث پر عربی زبان میں مرتب کردہ سلسلۂ کتب میں سے ایک اور منفرد کتاب ’الاکتمال فی نشأة علم الحدیث وطبقات الرجال‘ ہے۔ کم و پیش پونے چار سو صفحات پر مشتمل یہ کتاب شیخ الاسلام کی علومِ حدیث پر دسترس اور اس باب میں آپ کی تبحرِ علمی کا منہ بولا ثبوت ہے، جس کی نظیر فی زمانہ عرب وعجم میں بالعموم، جبکہ برصغیر پاک وہند میں بالخصوص نظر نہیں آتی۔

Yazid ke Kufr awr us par Laanat ka Masala?

یزید کے کفر اور اس پر لعنت کا مسئلہ؟

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی ایمان اَفروز تحقیق ’یزید کے کفر اور اس پر لعنت کا ‏مسئلہ؟‘‘ 9 محرم الحرام 2022 کو طبع ہو کر منظر عام پر آ چکی ہے۔ یہ کتاب لوگوں کی فکری واضحیت اور اعتقادی اصلاح کے لیے نسخہ کیمیا ہے۔

Asrar e Quran (Rushd o Hidayat ka Uluhi Nisab)

اسرار قرآن (رشد و ہدایت کا الوہی نصاب)

قرآنِ مجید تاجدارِ کائنات حضرت محمد ﷺ کا ایک عظیم معجزہ ہے۔ تمام سائنسی و تکنیکی، سیاسی و معاشی، سماجی اور بین الاقوامی علوم اجمالی طور پر قرآن میں موجود ہیں۔ اس کتاب کے اوامر و نواہی پر عمل سے دنیا اور عقبیٰ سنور جاتے ہیں اور اس کی تلاوت قلب و رُوح کو جلا بخشتی ہے۔ ہر دور میں اَہل علم نے اس بحرِ بیکراں میں غواصی کرکے گوہرِ تابدار حاصل کیے ہیں۔

Tasawwuf awr Talimat e Salasil

تصوف اور تعلیمات سلاسل

’’تصوف اور تعلیمات سلاسل‘‘کتاب نسل نو میں شریعت و طریقت، سلوک وتصوف اور اخلاق و روحانیت کی طلب پیدا کرنے والی ایک فقید المثال کتاب ہے۔

Tasawwuf awr Luzum e Quran o Sunnat

تصوف اور لزوم قرآن و سنت

شیخ الاسلام کی اس کتاب میں دلائل سے ثابت کیا گیا ہےکہ تصوف کی اصل قرآن و سنت ہے اور ائمہ تصوف کے ہاں شریعت کا التزام باقی علماء اور عامۃ الناس کے مقابلہ میں زیادہ تھا۔

اہم کتب

The Philosophy of Fasting
An Explication of Tarawih Prayer
Arba‘in: Blessings of Charity
Arba‘in: The Virtues of Zakat
The Excellence of Merit of Fasting and Night Vigil
Masail e Zakat
Silsila Ta‘limat-e-Islam (8): Zakat awr Sadaqat
Umdatu al-Tasrih fi Qiyam e Ramadan o Salat al-Tarawih

مجموعہ انتخاب

علمی و ادبی دیگر ویب سائٹس

عرفان القرآن

عرفان القران اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجم قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔

مزید دیکھیں

خطابات

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر 7000 سے زائد لیکچرز دیے، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات

مزید دیکھیں

میگزین

ماہنامہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور امن عالم کا داعی کثیر الاشاعت میگزین ہے، یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، تحریک منہاج القرآن اور ان سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے

مزید دیکھیں

امن نصاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوںمیں بھرپور جد و جہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ اِنتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اِسلام کی محبت و رحمت، اَمن و رواداری اور عدمِ تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 46 کتب منظر عام پر آچکی ہیں

مزید دیکھیں
683

منفرد تصانيف

665

آن لائن تصانيف

1397

کل تصانيف

253250

کل صفحات

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved