دروس عرفان القرآن (پاکستان کی تبلیغی تاریخ کا اہم کارنامہ) | شیڈول دروس قرآن 2006ء | شیڈول دروس قرآن 2007ء
اسلام جہاں فرد کے اندر باطنی طہارت کا اہتمام کر کے اسے انقلاب آشنا کرتا ہے۔ وہاں
اس کے ظاہر میں رونما ہونے والے واقعات اور امکانات کو بھی انقلابی تبدیلیوں سے
ہمکنار کرتا ہے چونکہ اللہ ہی پوری کائنات کا بلاشرکت غیرے حاکم مطلق ہے۔ لہذا اس
کا منشاء ہے کہ کرہء ارض پر صرف اسی کاحکم چلے۔ ارشاد فرمایا:
فَيَکُونُ الدِّيْنُ کُلُهُ لِلّٰهِ
”اور دین سارے کاسارا اللہ ہی کا ہو جائے“
چنانچہ حکم خداوندی کے تحت تمام انبیاء و رسل اپنے اپنے دور میں دعوت الی اللہ کا فریضہ سرانجام دیتے رہے ہر نبی اور پیغمبر اپنی اپنی قوم کو توحیدکی دعوت دیتا رہا اور شرک سے روکتا رہا۔ رسول کا تو معنی ہی اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے ہر نبی اور رسول ”داعی الی اللہ“ ہوتا ہے۔ عمل دعوت نہ صرف سنت انبیاء ہے بلکہ سنت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے۔ ارشاد باری ہے:
اُدْعُ اِلٰی سَبِيْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَتِ
”اے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں اپنے رب کی طرف بلایئے حکمت کے ساتھ“
دوسر ے مقام پر ارشاد فرمایا:
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًاO
وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ
”(اے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیشک ہم نے آپ کو گواہی دینے والا، خوشخبری سنانے والااور اس کے حکم
سے اللہ کی طرف دعوت دینے والا بنا کر بھیجا۔“
اللہ تعالیٰ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جس منصب دعوت پر فائز فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات اقدس کا ہر لمحہ اس فریضے کو احسن ترین ادائیگی میں گزارا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظاہری حیات اقدس کی بعد فریضہ امت مصطفوی کے ذمہ لگایا گیا۔ ارشاد فرمایا۔
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّة أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ
”تم بہترین امت ہو جو سب لوگوں (کی راہنمائی) کےلئے ظاہر کی گئی تم بھلائی کاحکم
دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو۔“
عمل دعوت کی برکت یہ ہے کہ اس سے امت ”خیر امۃ“ یعنی بہترین امت کے دائرہ میں شامل ہو جاتی ہے۔

علامہ اِرشاد حسین سعیدی (سینئر نائب ناظم، دعوت) ہمدرد ہال راولپنڈی میں ماہانہ
درسِ عرفان القرآن دیتے ہوئے
1981ء میں جب تحریک کی دعوت کا آغاز ہوا تو اس وقت سیاسی اعتبار سے ملک میں
مارشل لاء کا دور دورہ تھا۔ عوام شخصی آمریت کے زیر تسلط تھی۔ ان حالات میں مذہبی
اجارہ داروں نے عوام کو دین سے مزید دور کر دیا تھا۔ دینی دعوت اور اصلاح احوال کا کام
کرنے والوں نے قرآن و سنت کے قوی دلائل کی بجائے اپنی دعوت و خطابت کا سارا انحصار
ترنم، شاعری اور خوش آوازی پر کر رکھا تھا۔ روحانی حوالے سے وارثان طریقت اور سجادہ
نشینان نے تصوف و روحانیت کو کاروبار بنا لیا تھا۔ صوفیاء کی اصل تعلیمات کی بجائے تصوف
کا تمام انحصار دم، تعویذ اور جھوٹی سچی کرامات پر تھا۔ نتیجتاً پڑھی لکھی نوجوان
نسل ان کاروباری علماء اور مشائخ کے کردار سے متنفر ہو کر دین سے دور ہوتی جا رہی تھی۔ ان
حالات میں قائد تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی دعوت کا
آغاز سلسلہ دروس قرآن سے کیا جو کہ عام روایتی انداز سے بالکل ہٹ کر تھا۔ آپ
کے دروس علمی اعتبار سے قرآن و حدیث کے دلائل سے مزین اور روحانی چاشنی سے بھرپور
ہوتے تھے۔ جدید سائنسی حوالے سے دین کی تشریح و تعبیر اور دل میں اتر جانے والے انداز
بیان نے پڑھے لکھے احباب کو بالعموم اور نوجوان نسل کو بالخصوص متاثر کیا اور دیکھتے ہی
دیکھتے بہت کم عرصہ میں یہ دعوت جنگل میں آگ کی طرح ہر طرف پھیلنے لگی اور جوک در
جوک لوگ تحریک میں شمولیت اختیار کرنے لگے۔ مزید یہ پیغام بانی وسرپرست اعلیٰ تحریک
منہاج القرآن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات، کتب وکیسٹس،
سیمینارز اور کانفرنسز کی شکل میں نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک پوری دنیا میں
پھیل گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل علماء اور سکالرز نے بھی تحریکی دعوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کے اندر اور باہر بڑے بڑے اجتماعات، کانفرنسز اور سیمینارز میں اپنے خطابات اور مقالہ جات کے ذریعے منہاجیئنز نے لاکھوں افراد تک تحریکی فکر کو پہنچا کر انہیں باقاعدہ مشن سے وابستہ کیا۔

علامہ رانا محمد ادریس (مرکزی ناظم دعوت) فوجی شادی ہال، پاکپتن شریف میں ماہانہ
درسِ عرفان القرآن دیتے ہوئے
1993ء میں جب اس سارے کام کو منظم کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو باقاعدہ نظامت دعوت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پھر شب و روز غوروفکر کے بعد عمل دعوت کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کےلئے مختلف لائحہ عمل اور ورکنگ پلان پر کام ہوا اور مندرجہ ذیل ذرائع دعوت کو خاص اہمیت دی گئی:

علامہ رانا محمد ادریس (مرکزی ناظم دعوت) ندیم میرج ہال، میرپور میں ماہانہ درسِ
عرفان القرآن دیتے ہوئے
درج بالا بنیادوں پر کی گئی دعوت کی تفصیل درج ذیل ہے:

علامہ اِرشاد حسین سعیدی (سینئر نائب ناظم، دعوت) ہمدرد ہال راولپنڈی میں ماہانہ
درسِ عرفان القرآن دیتے ہوئے
| نمبرشمار | ذرائعِ دعوت | 85-1981 | 90-1986 | 95-1991 | 00-1996 | 05-2001 | ٹوٹل |
| 1 | دروسِ قرآن | 63 | 75 | 33 | 34 | 20 | 225 |
| 2 | دروسِ تصوف | 58 | 81 | 9 | 86 | 234 | |
| 3 | دروسِ حدیث | 1 | 59 | 25 | 1 | 29 | 115 |
| 4 | کیسٹس | 415 | 615 | 571 | 598 | 349 | 2548 |
| 5 | خطباتِ جمعہ | 200 | 200 | 200 | 200 | 200 | 1000 |
| 6 | پی ٹی وی پروگرام | 8 | 9 | 9 | 5 | 31 | |
| 7 | روحانی اِجتماعات | 3 | 9 | 11 | 15 | 7 | 45 |
| 8 | محافلِ میلاد | 35 | 90 | 150 | 135 | 97 | 507 |
اگست 2004ء میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ترجمۃ القرآن، تفسیر اور حدیث
کے علمی تحقیقی کام کی بے پناہ مصروفیت کے باعث ملک بھر میں درس قرآن کی ذمہ داری
اپنے تربیت یافتہ منہاجینز کے سپرد کی۔ قائد محترم نے محترم رانا محمد ادریس
منہاجین کو نظامت دعوت کے زیرانتظام پورے ملک میں دروس عرفان القرآن کے حلقہ جات کو
ازسرنومنظم کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے منہاجینز کی ایک
ٹیم نے ملکر شبانہ روز جدوجہد کے بعد آج ملک بھر میں 65 سے زائد مقامات پر مستقل
بنیادوں پر ماہانہ دروس عرفان القرآن قائم کر دیئے ہیں ان کے علاوہ بھی بیسیوں
مقاما ت پر منہاجین ماہانہ بنیادوں پر تحریک کے فروغ کی خاطر دعوتی پروگرام منعقد
کر رہے ہیں۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقہ سے ان دروس عرفان القرآن کے پروگراموں کو
غیر معمولی پذیرائی اور قبولیت میسر آ رہی ہے۔ مادیت پرستی کے اس دور میں ہر ضلع
اور تحصیل میں ہزاروں افراد ان دروس قرآن میں شریک ہو رہے ہیں۔ ملک بھر میں یہ دروس
عرفان القرآن تحریک منہاج القرآن کی نہ صرف پہچان بن چکے ہیں بلکہ تحریکی وتنظیمی
سطح پر کام کی بحالی کا سبب بن رہے ہیں۔ ان شاءاللہ تعالی دروس قرآن کے یہ پروگرام
ملک بھر میں تحریک کی پہچان نہ صرف بحال کریں گے بلکہ اسے نئی اٹھان بھی عطا کریں گے۔
| صادق آباد | رحیم یارخان | اٹک | حضرو | فتح جنگ |
| حافظ آباد | جلال پور بھٹیاں | چکوال | سیالکوٹ | خانیوال |
| ڈی جی خان | تونسہ شریف | راجن پور | کوٹ مٹھن | سرگودھا |
| شاہ پور | اوکاڑہ | رینالہ خورد | حویلی لکھا | دولتالہ |
| منڈی بہاؤالدین | اسلام آباد | راولپنڈی | لاہور | شالیمار ٹاؤن |
| راوی ٹاؤن | واہگہ ٹاؤن | عزیزبھٹی ٹاؤن | کینٹ ٹاؤن | داتاگنج بخش ٹاؤن |
| نشترٹاؤن | سمن آباد ٹاؤن | مانگا منڈی | میانوالی | پپلاں |
| جہلم | دینہ | پنڈدادنخان | سوہاوہ | لودھراں |
| ٹوبہ ٹیک سنگھ | بھکر | پاکپتن شریف | نورپور | عارفوالا |
| گجرات | سرائے عالمگیر | ڈنگہ | گوجرانوالہ | بورے والا |
| چیچہ وطنی | ساہیوال |
| حیدر آباد | شہداد پور | سعید آباد | دادو | گھوٹکی |
| ہری پور | ایبٹ آباد | کوہاٹ |
| میرپور | بھمبر |

علامہ اِرشاد حسین سعیدی (سینئر نائب ناظم، دعوت) ہمدرد ہال راولپنڈی میں ماہانہ
درسِ عرفان القرآن دیتے ہوئے

علامہ اِرشاد حسین سعیدی (سینئر نائب ناظم، دعوت) رحیم یار خان میں ماہانہ درسِ
عرفان القرآن دیتے ہوئے

سرائے عالمگیر میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کے شرکاء

سرائے عالمگیر میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کے میزبان
سید باسط عمران (منہاجین) ناظم تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر
Copyrights © 2026 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved