شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
ہماری نئی شائع ہونیوالی کتابوں کی لسٹ کھولیں، جو آپ کو نئے موضوع پر کتب پڑھنے میں مدد دے گی
اس کتاب میں حدیث کی عام مصطلحات، محدثین کے مراتب، تحمل الحدیث کے ضوابط اور آدابِ روایتِ حدیث کے ساتھ ساتھ حدیث کی بڑی اَقسام سے متعلقہ اَہم مباحث کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اَقسامِ حدیث کی تفاصیل میں اَوّلاً حدیثِ متواتر کی اقسام ذکر کی گئی ہیں۔ بعد ازاں حضور نبی اکرم ﷺ کی عمر مبارک کی مناسبت سے اَحادیثِ آحاد کی 63 اَقسام جمع کی گئی ہیں۔ ان میں سے ہر قسم کی تعریف اور اقسام وغیرہ کو تفصیلی اختلافی بحثوں سے علیحدہ رکھتے ہوے ائمہ سابقین کی تصریحات سے ایسے حسین پیرائے میں مزین کر کے پیش کیا گیا ہے کہ علمِ حدیث کا ہر طالب علم بنا کسی دقت کے با آسانی اس کا فہم حاصل کر سکے گا۔
This book aims to illustrate that Islam is not an antithesis of science, philosophy, education and the pursuit of knowledge. Rather, throughout the history of Islam, education has remained the primary objective of every Muslim. This led to a flourishing and rich civilization that lasted 1000 years, bountiful with thought, philosophies and wisdom that still influences millions today.
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی ایمان اَفروز تحقیق ’یزید کے کفر اور اس پر لعنت کا مسئلہ؟‘‘ 9 محرم الحرام 2022 کو طبع ہو کر منظر عام پر آ چکی ہے۔ یہ کتاب لوگوں کی فکری واضحیت اور اعتقادی اصلاح کے لیے نسخہ کیمیا ہے۔
احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں یارغار، کشتہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب کے حوالے سے سلسلہ ”الاربعینات“ میں ایک انتہائی گرانقدر اضافہ۔ اس کتاب میں فروغ اسلام اور سربلندیء دین کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی بے مثال قربانیوں کا ذکر۔ نیز اہل بیت کے ساتھ آپ کی محبت ومؤدت کا تذکرہ مستند احادیث مبارکہ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
ادب دین کا ایک تہائی حصہ ہے، بلکہ یوں کہا جائے کہ کل دین ہی ادب تو یہ بے جا نہ ہوگا۔ انگریزی زبان میں لکھی گئی اس کتاب میں حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کا ادبِ بارگاہِ اُلوہیت بھی بیان کیا ہے اور دیگر انبیاء کرام علیہم السلام کا اَدبِ بارگاہِ خالقِ کائنات بھی ذکر کیا ہے۔ کتاب کے دوسرے حصے میں صرف ادب پر ائمہ کرام اور سلف صالحین کے 115 نادِر ایمان افروز اور سریع الاثر اَقوال مع مکمل تخریج اور انگریزی ترجمہ درج کیے گئے ہیں۔ مختصر مگر اپنے موضوع پر انتہائی جامع اور منفرد کتاب ہے۔
عرفان القران اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجم قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر 7000 سے زائد لیکچرز دیے، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات
مزید دیکھیںماہنامہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور امن عالم کا داعی کثیر الاشاعت میگزین ہے، یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، تحریک منہاج القرآن اور ان سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوںمیں بھرپور جد و جہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ اِنتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اِسلام کی محبت و رحمت، اَمن و رواداری اور عدمِ تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 46 کتب منظر عام پر آچکی ہیں
مزید دیکھیںمنفرد تصانيف
آن لائن تصانيف
کل تصانيف
کل صفحات
Copyrights © 2023 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved