شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
ہماری نئی شائع ہونیوالی کتابوں کی لسٹ کھولیں، جو آپ کو نئے موضوع پر کتب پڑھنے میں مدد دے گی
اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ انسان کے خلائی ہجرت کے مضمرات اور عواقب و نتائج کیا ہوسکتے ہیں؟ کون کون سے عالمی ادارے خلائی تحقیقات کر رہے ہیں؟
اس کتاب میں ہر سورت سے متعلق مکی ومدنی تقسیم، اس میں موجود آیات والفاظ، حروف اور رکوعات کی تفصیلات اور سورت کے دیگر اسماء والقابات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب علیحدہ علیحدہ سورتوں کے فضائل میں وارد جملہ احادیث وآثار کا ایسا حسین گلدستہ ہے جس کی نظیر ڈھونڈنے سے نہ ملے گی۔ اس کتاب میں قرآن مجید کی ہر سورت میں موجود اَہم مضامین بھی خلاصتاً مذکور ہیں جو اس کتاب کی اِفادیت و اِنفرادیت اور جامعیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
A lot of books on Islamic finance are available in the market. However, this enlightening treatise by Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri provides an overview on the global landscape of Islamic Finance Education (IFE), highlights challenges facing the institutions and proposes remedial measures. Reflecting the author’s vision based on practical knowledge of the subject, the book is a timely appearance and the first one on IFE, combining theoretical learning with practical experience. The writer has covered the topics with authority and exactitude he has been known for. A must study for the students and teachers alike, the policy makers should benefit this book especially in formulating a comprehensive syllabus for Islamic Finance Education.
ممدوحِ خالقِ کائنات رحمۃً للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مدح خوانی کرنا، آپ ﷺ کی نعت پڑھنا، سننا اور محافل نعت منعقد کرنا قرآن و سنت کے عین مطابق جائز بلکہ مطلوب اَمر ہے۔ یہ عمل قرونِ اُولیٰ سے لے کر آج تک جاری و ساری ہے اور اِن شاء اللہ العزیز تا اَبد جاری رہے گا۔ دعا ہے کہ یہ مجموعہ احادیث اَہل اِیمان کے دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کی ضیاء باریوں میں مزید اِضافہ کا باعث بنے۔
وقت انسانی زندگی کی سب سے زیادہ قیمتی متاع ہے۔ کوئی شے اس کا بدل نہیں ہوسکتی۔ جدید دور میں ہر فرد وقت کی کمی کی شکایت کرتا نظر آتاہے۔ لیکن مسئلہ وقت کی کمی سے زیادہ اس کی management کا ہے۔ وقت کو قابو میں رکھنے اور ضائع ہونے سے بچانے کے لیے تنظیم الاوقات یعنی time management کا موضوع ایک فن کی شکل اِختیار کرچکا ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اِس مختصر کتاب میں نہ صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں وقت کی قدر و قیمت اور اَہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے بلکہ اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانے کے لیے انتہائی مفید tips بھی دی گئی ہیں۔
عرفان القران اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجم قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر 7000 سے زائد لیکچرز دیے، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات
مزید دیکھیںماہنامہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور امن عالم کا داعی کثیر الاشاعت میگزین ہے، یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، تحریک منہاج القرآن اور ان سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوںمیں بھرپور جد و جہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ اِنتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اِسلام کی محبت و رحمت، اَمن و رواداری اور عدمِ تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 46 کتب منظر عام پر آچکی ہیں
مزید دیکھیںمنفرد تصانيف
آن لائن تصانيف
کل تصانيف
کل صفحات
Copyrights © 2023 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved