شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 640 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
ہماری نئی شائع ہونیوالی کتابوں کی لسٹ کھولیں، جو آپ کو نئے موضوع پر کتب پڑھنے میں مدد دے گی
اس کتاب کو 16 اَبواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت مقدسہ، اُسوۂ حسنہ اور اَخلاقِ عظیمہ کے حسین تذکرہ کے ساتھ ساتھ والدین، اولاد، زوجین، بہن بھائیوں، رشتہ داروں، ہمسایوں، عام مسلمانوں، غیر مسلموں حتی کے جانوروں کے ساتھ حسنِ اَخلاق سے پیش آنے کو آیات و احادیث اور آثار و اقوال کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔
والدین اور زوجین: گھریلو رشتوں میں توازن (قرآن و حدیث کی روشنی میں) خاندانی زندگی کے توازن اور والدین و شریکِ حیات کے حقوق کی وضاحت پر مبنی ایک اصلاحی اور رہنمائی فراہم کرنے والی کتاب۔
یہ کتاب شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی تصنیف ہے جو مختلف علمی و سائنسی میدانوں میں مسلمانوں کی خدمات اور مستقبل کے امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔
بین المذاہب رواداری: تاریخ، تصورات اور مکالماتی امکانات پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ایک اہم علمی تحقیق ہے جو مذاہب کے درمیان مکالمہ، برداشت اور امنِ عالم کے اصولوں کو واضح کرتی ہے۔
نظامِ یوسف: نظم و نسق اور قیادت کے قرآنی اصول (The Yusuf Framework) پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تصنیف قرآن، مینجمنٹ اور لیڈرشپ سیریز کی چوتھی کتاب ہے، جس میں سورۃ یوسف کی روشنی میں قیادت، حکمت، صبر اور بحران مینجمنٹ کے اصول بیان کیے گئے ہیں۔
عرفان القران اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجم قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر 7000 سے زائد لیکچرز دیے، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات
مزید دیکھیںماہنامہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور امن عالم کا داعی کثیر الاشاعت میگزین ہے، یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، تحریک منہاج القرآن اور ان سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوںمیں بھرپور جد و جہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ اِنتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اِسلام کی محبت و رحمت، اَمن و رواداری اور عدمِ تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 46 کتب منظر عام پر آچکی ہیں
مزید دیکھیںمنفرد تصانيف
آن لائن تصانيف
کل تصانيف
کل صفحات
Copyrights © 2026 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved