شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
ہماری نئی شائع ہونیوالی کتابوں کی لسٹ کھولیں، جو آپ کو نئے موضوع پر کتب پڑھنے میں مدد دے گی
ممدوحِ خالقِ کائنات رحمۃً للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مدح خوانی کرنا، آپ ﷺ کی نعت پڑھنا، سننا اور محافل نعت منعقد کرنا قرآن و سنت کے عین مطابق جائز بلکہ مطلوب اَمر ہے۔ یہ عمل قرونِ اُولیٰ سے لے کر آج تک جاری و ساری ہے اور اِن شاء اللہ العزیز تا اَبد جاری رہے گا۔ دعا ہے کہ یہ مجموعہ احادیث اَہل اِیمان کے دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کی ضیاء باریوں میں مزید اِضافہ کا باعث بنے۔
No book of hadith sciences is devoid of the subject of sahih hadith whether small or big, old or contemporary. But there is not any comprehensive book that deals with all the details of sahih hadith, encompasses all its important topics and removes all the objections raised about it.
حدیثِ ضعیف پر اٹھنے والے تمام تر اعتراضات اور اِشکالات کو ائمہ حدیث وفقہائے اسلام کے اقوال اور ان کے اپنے طرزِ عمل سے رد کرنے والی یہ کتاب اپنے قاری کو یہ بتاتی ہے کہ محض کسی حدیث کے بارے میں لفظ ضعیف وارد ہو جانا اس بات کو مستلزم نہیں ہے کہ اب یہ حدیث قابلِ اِستفادہ و احتجاج ہی نہیں رہی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی اس تصنیف میں علمی تاریخ کے ہر دور سے شواہد جمع کرتے ہوئے یہ بات establish فرما دی ہے کہ حدیثِ ضعیف ائمہ حدیث و فقہاء کے ہاں فضا ئلِ اَعمال، ترغیب و ترہیب، قصص اور مغازی وغیرہ میں تو مقبول ہے ہی؛ مگر اس سے بڑھ کر وہ محض قیاس پر ہمیشہ حدیثِ ضعیف کو ہی ترجیح دیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام محدثین، بشمول امام بخاری کے، کسی باب میں حدیثِ صحیح کی عدم موجودگی میں حدیثِ ضعیف کو بطور استشہاد ذکر کرتے رہے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اِفادات و ملفوظات پر مشتمل اس کتاب میں عمر رسیدگی اور بڑھاپے کے حوالے سے مختلف مسائل کو ڈسکس کرتے ہوئے ان کا کافی و شافی حل بھی پیش کیا گیا ہے۔ فرید ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے شعبہ خواتین کی جانب سے تیار کردہ یہ منفرد کتاب منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ دعوت کی جانب سے ہر خاص و عام کے لیے ایک گراں قدر تحفہ ہے۔
اِس کتاب ميں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انہی جوامع الکلم میں سے منتخب کلمات کو جمع کیا گیا ہے۔ یہ کلمات قاری کو زندگی کے ہر شعبہ میں راہ نُمائی فراہم کریں گے۔ ان کلمات کے مطالعہ سے جہاں قاری حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسنِ کلام اور عربی زبان و ادب کی چاشنی سے مستفید ہوگا، وہیں اُسے حکمت و دانش کے مو تیوں سے آشنائی بھی ہوگی۔ اِس کتاب ميں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوامع الکلم سے منتخب 231 کلمات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزانہ کلام کی شان کو واضح کرتے ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی یہ کتاب دینی مدارس کے نظام تعلیم اور اس میں اصلاحات کی ضرورت پر جامع تحقیق پیش کرتی ہے۔
عرفان القران اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجم قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر 7000 سے زائد لیکچرز دیے، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات
مزید دیکھیںماہنامہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور امن عالم کا داعی کثیر الاشاعت میگزین ہے، یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، تحریک منہاج القرآن اور ان سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوںمیں بھرپور جد و جہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ اِنتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اِسلام کی محبت و رحمت، اَمن و رواداری اور عدمِ تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 46 کتب منظر عام پر آچکی ہیں
مزید دیکھیںمنفرد تصانيف
آن لائن تصانيف
کل تصانيف
کل صفحات
Copyrights © 2023 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved