شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
ہماری نئی شائع ہونیوالی کتابوں کی لسٹ کھولیں، جو آپ کو نئے موضوع پر کتب پڑھنے میں مدد دے گی
انسان کے تمام معاشی مسائل کا حل اسلامی نظامِ معیشت میں موجود ہے۔ لیکن عہدِ حاضر میں ایک اَہم مسئلہ اسلامی معیشت کی تشکیلِ جدید ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اِسلامی اِقتصادیات کو نئی مصطلحات کا جامہ زیب کروا کر جدید ذہن کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ قدیم و جدید میں پائی جانے والی دوئی اور duality کو ختم کیا جاسکے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 540 صفحات پر مشتمل اِس کتاب میں اِنہی سوالات کا کافی و شافی جواب دیا گیا ہے۔
اس کتاب میں حدیث مبارک کو صحیح، حسن یا ضعیف قرار دینے اور حدیث کے رواۃ پر جرح و تعدیل کے 70 سے زائد قواعد بیان کیے گئے ہیں
اِکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے۔ اسلام انسانیت کی فلاح کے لیے جدید ذرائع کے استعمال کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ تاکید کرتا ہے۔ سماجی و مذہبی اور سیاسی و معاشی سطح پر اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے مثبت و منفی اثرات اس قدر ہمہ گیر ہیں کہ اس سے کسی کو مجالِ انکار نہیں ہے۔ تمام شعبہ ہاے زندگی میں تجدید و ترقی بذاتِ خود اس بات کی متقاضی ہے کہ دعوت و تبلیغِ دین کے لیے جدید وسائل اِختیار کیے جائیں۔
یہ کتاب دعوت و تبلیغِ دین کی خدمت سر انجام دینے والوں کے لیے بالعموم اور بناتِ اِسلام کے لیے بالخصوص ایک نادر تحفہ ہے۔ اِس کتاب کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ اِسی ماہِ اکتوبر 2020ء میں MPhil اور PhD اسکالرز کو ہونے والا حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا خصوصی خطاب ’’دورِ حاضر میں دعوتِ دین کے تقاضے اور داعی کے اَوصاف‘‘ بھی اِس کتاب میں سوالاً جواباً شامل کیا گیا ہے۔
This book provides a comprehensive analysis of the topic, from the technological advancements that led to the rise of cryptocurrencies to the intricacies of Shariah Law.
سلسلہ تعلیماتِ اِسلام کی 17ویں کتاب طبع ہو کر منظرِ عام پر آ چکی ہے۔ اپنے نام سے ہی ظاہر یہ کتاب آج کے دور ميں پائے جانے والے بدعت کے تصور کو ردّ کرتی ہے۔ اِس کتاب میں حقیقتِ بدعت کو بیان کیا گیا ہے۔ اس میں قرآن و حدیث اور آثارِ صحابہ سے واضح کیا گیا ہے کہ ہر نیا کام بدعت نہیں۔
عرفان القران اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجم قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر 7000 سے زائد لیکچرز دیے، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات
مزید دیکھیںماہنامہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور امن عالم کا داعی کثیر الاشاعت میگزین ہے، یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، تحریک منہاج القرآن اور ان سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوںمیں بھرپور جد و جہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ اِنتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اِسلام کی محبت و رحمت، اَمن و رواداری اور عدمِ تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 46 کتب منظر عام پر آچکی ہیں
مزید دیکھیںمنفرد تصانيف
آن لائن تصانيف
کل تصانيف
کل صفحات
Copyrights © 2023 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved