درج بالا اعداد و شمار کسی بھی دردمند پاکستانی کےلئے پریشان کن ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں تو شرح خواندگی میں اضافے کےلئے مختلف منصوبوں پر عمل ہو رہا ہے مگر ہمارے ہاں نہ تو حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے اور نہ نجی سطح پر کوئی جامع منصوبہ روبہ عمل ہے۔
ان پریشان حالات کا تدارک کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایک کروڑ سے زائد افراد کو دینی و دنیاوی تعلیم اورقومی و ملی شعور سے آراستہ کرنے کےلئے جنوری 1994ء میں پانچ مختلف سطحوں پر ایک جامع تعلیمی منصوبہ کا آغاز کیا جس کےلئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان (MES) کا قیام عمل میں لایا گیا اور آج الحمد للہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی MES کے زیر اہتمام 572سکول نئی نسل میں فروغ شعور اور فکری و نظریاتی بیداری کے ساتھ قومی ترقی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ منہاج سکولز سسٹم میں بنیادی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ افراد کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کےلئے سائنسی، طبی اور پیشہ وارانہ راہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے ملک کے ہر گوشے میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے فلاح انسانی میں مصروف عمل ہیں اور معاشرے میں جہالت کی تاریکی کو علم کے نور سے منور کر رہے ہیں تاکہ حقیقی معنوں میں افراد معاشرہ کو ملک کا مفید شہری بنایا جاسکے۔ جس سے عوام و خواص بخوبی آگاہ ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) کے تحت چلنے والے سکولز کئی اعتبار سے منفرد ہیں جن کا اندازہ درج ذیل امتیازات سے لگایا جا سکتا ہے۔
نمبرشمار | منصوبہ | تعداد |
1 | بین الاقوامی یونیورسٹی | 1 |
2 | قومی یونیورسٹیاں | 5 |
3 | ماڈل کالجز | 100 |
4 | ماڈل سکولز (ششم تا دہم) | 1000 |
5 | پبلک سکولز (نرسری تاپنجم) | 5000 |
6 | عوامی تعلیمی مراکز | 10000 |
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا تنظیمی ڈھانچہ تعلیمی پالیسی 2000ء کے صفحہ نمبر 26 پر درج ہے۔ لیکن محدود مالی وسائل کے پیش نظر عملاً حسب ذیل افراد اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔
MES کے تنظیمی نیٹ ورک کے فیصلہ جات کرنے کےلئے ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کو AC-MES کا نام دیاگیا ہے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) کے تعلیمی ڈھانچہ میں فیلڈ میں سکولز کی انسپکشن کےلئے انسپکٹر ایجوکیشن کام کر رہے ہیں جو سکولز کے تعلیمی، انتظامی اور مالی امور کو چیک کرتے ہیں اور تعلیمی پالیسی پر عمل در آمد کراتے ہیں اور بہتری کےلئے حل تجویز کرتے ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سابق عہدیداران جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا درج ذیل ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی اداروں کا قیام، انتظام وانصرام، منصوبہ بندی تشکیل نصاب، درسی کتب کی تیاری، نظام امتحانات اور تربیت اساتذہ کے مختلف پروگراموں کوچلانے کےلئے مرکزی سطح پر چھ شعبے کام کر رہے ہیں۔ تمام شعبے براہ راست مینیجنگ ڈائریکٹر MES کی نگرانی کام کر رہے ہیں۔
جس طرح کوئی ملک آئین یا دستور کے بغیر نہیں چل سکتا اسی طرح کوئی ادارہ پالیسی کے بغیر بھی نہیں چل سکتا۔ (irectorate of Planning, Management & Supervision) DPMS ہی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا وہ انتہائی اہم شعبہ ہے جو پالیسی ڈرافٹ کی تیاری، سنٹرل ورکنگ کونسل(CWC) ، مرکزی ایگزیکٹو اورسرپرست اعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی تعلیمی پالیسی جاری کرتا اور اس پر عمل کرواتا ہے۔ منہاج سکولز کو ڈسپلن کے مطابق چلانے کےلئے تعلیمی پالیسی برائے منہاج سکولز بنائی گئی ہے جس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جاتا ہے یہ شعبہ براہِ راست ڈائریکٹر تعلیمات کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال شریف (ایم اے ایجوکیشن، ایم اے عربی، اسلامیات) بطور سٹاف آفیسر ڈائریکٹر تعلیمات کی معاونت کرتے ہیں۔ اس شعبہ کے ذمہ چند نمایاں کام حسب ذیل ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مقرر کردہ اہداف اورمقاصد کے حصول اور تعلیمی پالیسی پر عملدر آمد کےلئے باقاعدہ ایک سسٹم وضع کیا گیا ہے جس کے تحت پورے ملک کو انتظامی اعتبار سے درج ذیل 14زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہر زون میں ایک انسپکٹر ایجوکیشن کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ ان میں سے اکثرحضرات محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ DEO یا AEO کے علاوہ ماہرین تعلیم ہیں۔ انسپکٹر ایجوکیشن کی ذمہ داریاں اوراختیارات تعلیمی پالیسی 2000ء کے صفحہ نمبر 18 پر تفصیلاً درج ہیں۔ تاہم اس شعبے سے متعلقہ اہم کام حسب ذیل ہیں۔
DPMS کے تحت ہر ماہ تمام انسپکٹرز ایجوکیشن کی مرکز پر ایک میٹنگ بلائی جاتی ہے۔ جہاں گذشتہ ماہ کی کارکردگی پیش آمدہ مشکلات اور آئندہ کا لائحہ عمل جیسے معاملات زیر بحث لائے جاتے ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت پورے ملک بشمول آزاد کشمیر و شمالی علاقہ جات میں 572 چلنے والے تعلیمی ادارے تحریکی احباب کی مالی قربانیوں اورعملی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ ان احباب کی عملی سرپرستی، تعاون اورنگرانی کے بغیر سکولوں کی ترقی کی مطلوبہ رفتار حاصل نہیں ہوسکتی۔ اسی مقصد کے پیش نظر ہر سکول کےلئے چار افراد پر مشتمل منہاج ایجوکیشن کونسل(MEC) کے نام سے ایک باڈی تشکیل دی جاتی ہے۔ یہ تحریک اور MES کی نمائندہ باڈی ہوتی ہے۔ جس کی ذمہ داری سکول کو درپیش انتظامی نوعیت کے مسائل حل کرنا یا مالی معاونت کرنا اورسکولوں کی ماہانہ بنیادوں پر انسپکشن کر کے رپورٹ مرکز ارسال کرنا ہوتی ہے۔ اس طرح سکولوں کی انسپکشن اور راہنمائی کا دوہرا نظام قائم کیا گیا ہے۔
سکولوں سے براہ راست رابطے کی بناء پر تعلیمی، انتظامی اور مالی معاملات سے باخبر رہنے کےلئے وقتاً فوقتاً مرکز سے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اکاوئنٹنٹ پرمشتمل تین رکنی ٹیم بھی سکولوں کے دورہ جات کرتی ہے۔ سکول کی انسپکشن کے ساتھ ساتھ سکول کی MEC اوردیگر تحریکی احباب سے ملاقات اوران کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ نیز تنظیمات اور سکولز کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی کاوشیں کی جاتی ہیں۔ اس طرح کے دورہ جات کے انتہائی مثبت اورحوصلہ افزاء نتائج سامنے آتے ہیں۔
علاوہ ازیں ضلعی سطح پر بھی قائم منہاج سکولز کی میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مرکز سے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر شرکت کرتے ہیں اورسکولز کیFeed Back لیتے ہیں اورمعیار کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کرنے کےلئے بھی مشاورت کی جاتی ہے۔
الحمدللہ آج MES کو قائم ہوئے تقریباً 11 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس دوران MESنے اپنے اہداف میں کس قدر کامیابی حاصل کی، اس کا اندازہ درج ذیل تفصیل سے لگایاجا سکتا ہے۔
منصوبہ | حصول اہداف میں کامیابی | تعداد طلباء وطالبات |
بین الاقوامی یونیورسٹی | - | - |
قومی یونیورسٹی | 1 | 2500 |
ماڈل کالجز | 4 | 4182 |
ماڈل سکولز | 257 | 28000 |
پبلک سکولز | 310 | 42000 |
1 | کل قائم شدہ تعلیمی ادارہ جات | 572 |
2 | کل طلباء و طالبات | 1,17,680 |
3 | تعلیمی ادارہ جات سے وابستہ سٹاف | 4,000 |
نمبرشمار | سال | تعداد سکولز | کل تعداد |
1 | 1994 | 30 | 30 |
2 | 1995 | 35 | 65 |
3 | 1996 | 38 | 103 |
4 | 1997 | 45 | 148 |
5 | 1998 | 87 | 235 |
6 | 1999 | 30 | 265 |
7 | 2000 | 57 | 322 |
8 | 2001 | 53 | 375 |
9 | 2002 | 60 | 435 |
10 | 2003 | 58 | 493 |
11 | 2004 | 56 | 549 |
12 | 2005 | 23 | 572 |
|
Total Schools | 572 |
نمبرشمار | زون | موجودہ تعداد | فارغ التحصیل طلبہ کی تعداد | کل مستفید |
1 | لاہور | 11800 | 18159 | 29959 |
2 | جہلم | 9011 | 8296 | 17307 |
3 | سرگودھا | 9976 | 15315 | 25291 |
4 | فیصل آباد | 11140 | 5442 | 16582 |
5 | راولپنڈی | 8810 | 8535 | 17345 |
6 | گوجرانوالہ + گجرات | 18878 | 25235 | 44113 |
7 | ملتان + وہاڑی | 14250 | 28140 | 42390 |
8 | اٹک | 9516 | 11248 | 20764 |
9 | سرحد | 2249 | 10239 | 12484 |
10 | بلوچستان | 2060 | 2584 | 4644 |
11 | سندھ | 3560 | 3460 | 10580 |
12 | کشمیر | 15680 | 25678 | 41358 |
|
116930 | 162331 | 282457 |
منہاج ایجوکیشن بورڈ کا قیام منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ساتھ ہی 1997ء میں عمل میں لایا گیا۔ یہ MES کا ایک ذیلی شعبہ ہے اس میں بہت سے احباب مختلف اوقات میں اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے اوربورڈ کی تعمیر و ترقی میں شبانہ روز کاوشوں سے اپنی بساط کے مطابق خدمات سرانجام دیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے اس وقت ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول اسلام آباد، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر، ارضِ وطن کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں منہاج سسٹم آف سکولز کی خوشبو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ نہ پہنچی ہو۔ پاکستان میں کسی غیر سرکاری تنظیم کا یہ سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے جو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چل رہا ہے۔
ان سکولوں کو دوسرے تعلیمی اداروں سے نمایاں اورممتاز کرنے کےلئے منہاج ایجوکیشن بورڈ قائم کیا گیا جو ہر صوبے اور علاقے کےلئے مختص کردہ نصاب کے مطابق مختلف Date Sheets کے ساتھ نرسری تا دہم سمیسٹر ستمبر، دسمبر اور نرسری سے لے کر جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات مرکزی سطح پر Arrange کرتا ہے۔ اس طرح نرسری سے ہشتم تک تمام کلاسوں کے تمام مضامین کے امتحانات مرکزی سطح پر لینا یہ صرف منہاج ایجوکیشن بورڈ کا ہی خاصہ ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی بورڈ یا تنظیم خواہ وہ سرکاری ہو یا غیرسرکاری ایسا نہیں کر پا رہے۔
پاکستان کے ہر سول ڈویژن میں ایک انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ قائم ہے۔ جس کے ذمہ اس ڈویژن کے تین ، چار اضلاع کے سیکنڈری اورہائر سیکنڈری سکولوں کے میٹرک اورایف اے /ایف ایس سی دو کلاسوں کے امتحانات لینا ہے۔ ہر بورڈ بنیادی طور پردو شعبہ جات پرمشتمل ہوتا ہے۔
شعبہ رجسٹریشن سیکرٹری کے زیر کنٹرول ہوتا ہے اور اس کی معاونت کےلئے ایک اسسٹنٹ سیکرٹری اور دیگر سٹاف تقریباً 20 افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسی طرح شعبہ امتحانات میں ایک کنٹرولر ہوتا ہے اور اس کی معاونت کےلئے ایک ڈپٹی کنٹرولر اورپانچ اسسٹنٹ کنٹرولر ہوتے ہیں جبکہ دیگر عملہ تقریبا 200 سے 250 افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔ سیکنڈری سکولوں میں کلاس نہم میں داخل ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن بغیر لیٹ فیس کے مئی کے آخری ہفتہ تک ہوتی ہے اور اس کے بعد تین گنا فیس کے ساتھ ستمبر کے آخری ہفتہ میں رجسٹریشن بالکل بند کر دی جاتی ہے یعنی کہ امتحان دینے والے طلبائ/ طالبات تقریبا ڈیڑھ سال پہلے رجسٹرڈ ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح ایف۔ اے/ ایف ایس سی کے امتحان کےلئے بھی رجسٹریشن گیارہویں جماعت کی مقررہ تاریخوں میں کی جاتی ہے۔ چنانچہ بورڈ کے پاس امتحانی مواد چھپوانے اور دیگر تیاری کےلئے تقریبا ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوتا ہے۔
جبکہ منہاج ایجوکیشن بورڈ پاکستان کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات اور وفاقی علاقہ اسلام آباد سمیت کل تقریبا572 سے زائدمنہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے بچوں کی رجسٹریشن نرسری سے لے کر دہم جماعت تک کرتا ہے اگر نظرعمیق سے دیکھا جائے تو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت منہاج بورڈ کا ورک لوڈ پاکستان کے تمام (BISE) کے برابر بنتا ہے کیونکہ MEB کو چاروں صوبہ جات کے نصاب اور Patten کے مطابق پرچہ جات کی تیاری کرنا پڑتی ہے۔
اسی طرح منہاج ایجوکیشن بورڈ کے دیگر امورمیں داخلہ فارم، رجسٹریشن فارم ، امتحانی پالیسی اور چاروں صوبوں اورشمالی علاقہ جات کےلئے الگ الگ ڈیٹ شیٹ کی تیاری، پرنٹنگ اور سکولوں کوترسیل، امتحانات کےلئے نگران عملہ کاتقرر ، امتحانات کا بروقت انعقاد، پیپر مارکنگ ، سکول اورزون کی سطح پر رزلٹ کی تیاری،رزلٹ گزٹ کی تیاری اورزون کی سطح پر اول، دوم اورسوم آنے والے طلباءطالبات کو سندات امتیاز بھجواناشامل ہے۔
اگرچہ دیگر Institutions کی طرح منہاج ایجوکیشن بورڈ میں بھی بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے مگر محدود وسائل اور محدود سٹاف کے ساتھ MESکے تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم کوبہتر سے بہتر کرنے میں MEB کا ایک اہم Role ہے۔ کوشش ہے کہ یہ بورڈ پاکستان کا ایک مثالی بورڈ بن جائے اس کام کےلئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اپنے مقرر کردہ اہداف کو جلد سے جلد Achieve کرنے میں مصروف عمل ہے اور مجموعی طورپرMES کی کاوشوں سے انشاءاللہ ملک پاکستان میں نہ صرف تعلیمی و شعوری بلکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی درسی کتب کی ضروریات پوری کرنے کےلئے نصاب سازی کا کام جنوری 1993ء سے کیا گیا۔ مگر اکتوبر 1997ء میں اس مقصد کےلئے ایک ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم ریسرچ (DCR) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت درسی کتب کی تدوین و اشاعت کا کام جاری ہے اور بڑی تیزی سے اپنے مقاصد کے حصول کےلئے سرگرم عمل ہے جملہ مضامین کی درسی کتب کو یوں مربوط اور منظم کیا جا رہا ہے کہ نصاب تعلیم کی اسلامی تشکیل کے ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں کو بھی پورا کیا جاسکے اور ملک کے تمام سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم مہیا کیا جا سکے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے شعبہ DCR کے اہداف و مقاصد درج ذیل ہیں۔
جب سے شعبہ تحقیق نصاب قائم کیا گیا تب سے اپنے مقاصد کے حصول کےلئے سرگرداں ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کےلئے نتائج حاصل کر رہا ہے۔ اب تک منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ( MES) کا جو نصاب تیار ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم ریسرچ میں درسی کتب کی تدوین و اشاعت کا کام جاری ہے۔ اب تک کل 41 کتب شائع ہو چکی ہیں جو کہ MES کے قائم کردہ 572 سکولز اور MES سے ملحق اداروں میں بطور نصاب شامل ہیں۔
نمبرشمار | تفصیل کتب | اشاعت | مؤلف | ترتیب و تدوین |
1 | منہاج عربی (اوّل) | 1999ء | پروفیسر محمد نصر اللہ معینی | زاہد عزیزحقانی، محمد سرور صدیق |
2 | منہاج سائنس (اول) | 1999ء | محمدسلطان قادر، محمد مالک، محمد وزیر خان | محمد نواز سندھو، پروفیسرمحمد ناصر صدیقی |
3 | منہاج ڈرائنگ اینڈ کلرنگ (اول) | 2001ء | پروفیسرڈاکٹر شفیق فاروقی، مظہر شاہ | کرنل (ر) پروفیسر شجر حسین |
4 | منہاج ریاضی (اول) | 1999ء | محمد نوید اقبال جنجوعہ | زاہد عزیز حقانی |
5 | منہاج انگلش(اول) | 1999ء | پروفیسر ناصر صدیقی | زاہد عزیز حقانی |
6 | منہاج التعلیم (اول) | 2001ء | عبدالواحد نقشبندی، محمد زاہد | محمد رفیق سیال، محمدنصر اللہ معینی |
7 | منہاج التعلیم پریپ (I) | 1998ء | عبدالواحد نقشبندی، محمد زاہد | نسیم اے چوہان |
8 | منہاج ڈرائنگ، کلرنگ اینڈ ہینڈرائٹنگ پریپ | 2001ء | پروفیسر ڈاکٹر شفیق فاروقی | کرنل(ر)شجر حسین شجر |
9 | منہاج ڈرائنگ، کلرنگ اینڈ ہینڈرائٹنگ نرسری | 2001ء | مظہر حسین شاہ | زاہد عزیز حقانی |
10 | منہاج انگلش2 | 1999ء | پروفیسر ناصر صدیقی | زاہد عزیز حقانی |
11 | منہاج التعلیم دوم | 2001ء | پروفیسر نصر اللہ معینی ، محمد اختر ضیاء | زاہد عزیز حقانی |
12 | منہاج سائنس دوم | 1999ء | محمد سلطان قادر، محمد وزیر خان | محمد نواز سندھو، پروفیسر ناصر صدیقی |
13 | منہاج ڈرائنگ اینڈ کلرنگ دوم | 2001ء | پروفیسر ڈاکٹر شفیق فاروقی، مظہر شاہ | مظہر حسین شاہ |
14 | منہاج التعلیم برائے نرسریII | 1998ء | عبدالواحد نقشبندی، محمد نعیم الدین چوہدری | زاہد عزیز حقانی |
15 | منہاج التعلیم برائے پریپII | 1998ء | عبدالواحد نقشبندی، محمد نعیم الدین چوہدری | زاہد عزیز حقانی |
16 | منہاج ریاضی دوم | 1999ء | محمد نوید اقبال جنجوعہ | زاہد عزیز حقانی |
17 | منہاج عربی دوم | 1999ء | پروفیسر محمد نصراللہ معینی | زاہد عزیز حقانی |
18 | منہاج عربی گائیڈ دوم | 2002ء | محمداقبال شریف | محمد ظہور اللہ الازہری |
19 | منہاج التعلیم سوم | 2002ء | زاہد عزیز حقانی | مظہر حسین شاہ |
20 | منہاج سائنس سوم | 1999ء | محمد وزیر خان، سلطان قادر | مظہر حسین شاہ |
21 | منہاج ڈرائنگ اینڈ کلرنگ سوم | 2001ء | پروفیسر شفیق فاروقی | مظہر حسین شاہ |
22 | منہاج انگلش سوم | 1999ء | پروفیسرناصر صدیقی | مظہر حسین شاہ |
23 | منہاج اردو گرائمر وانشاء پردازی سوم | 2002ء | محمد اقبال شریف | علامہ منظور الحسن |
24 | منہاج ریاضی سوم | 2001ء | محمد نوید اقبال جنجوعہ | میاں سرور صدیق |
25 | منہاج عربی سوم | 2000ء | پروفیسر نصر اللہ معینی | زاہد عزیز حقانی |
26 | منہاج عربی گائیڈ سوم | 2002ء | محمد اقبال شریف | محمد نواز الازہری |
27 | منہاج اردو چہارم | 2002ء | منظور الحسن | محمد اقبال شریف |
28 | منہاج معاشرتی علوم چہارم | 2002ء | رضیہ یاسمین | محمد اقبال شریف |
29 | منہاج سائنس چہارم | 2002ء | پروفیسر شاہد رانا | محمد اقبال شریف |
30 | منہاج ڈرائنگ اینڈ کلرنگ چہارم | 2001ء | پروفیسر ڈاکٹر شفیق فاروقی | مظہر حسین شاہ |
31 | منہاج اسلامیات چہارم | 2002ء | حاجی غلام احمد | محمد اقبال شریف |
32 | منہاج عربی چہارم | 2002ء | محمد نواز الازہری | الشیخ کمال جلال محمد صادق (مصر) |
33 | منہاج عربی گائیڈ چہارم | 2002ء | محمداقبال شریف | محمد نواز الازہری |
34 | منہاج انگلش چہارم | 2002ء | پروفیسر محمد نعیم | کرنل (ر) فضل عمیم |
35 | منہاج عربی پنجم | 2003ء | محمد نواز الازہری | محمد ظہور اللہ الازہری |
36 | منہاج رہنمائے عربی پنجم | 2003ء | محمد نواز الازہری | محمد اقبال شریف |
37 | منہاج کلرنگ اینڈ ڈرائنگ پنجم | 2001ء | پروفیسر ڈاکٹر شفیق فاروقی، | کرنل(ر)شجر حسین شجر |
38 | منہاج اسلامیات ششم | 1997ء | حافظ آصف محمود قادری، رحمت اللہ اچکزی | زاہد عزیز حقانی |
39 | منہاج اسلامیات ہفتم | 1997ء | حافظ ذوالفقار علی، رحمت اللہ اچکزی | زاہد عزیز حقانی |
40 | منہاج اسلامیات ہشتم | 1998ء | ظفر اقبال، خدا بخش سیالوی | پروفیسر محمد رفیق سیال |
41 | Teaching of English | 2002ء | محمد محب النبی | کرنل (ر) فضل عمیم |
معیار تعلیم کو بہتر بنانے کےلئے ملک بھر میں قائم شدہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے مرد، خواتین اساتذہ اور پرنسپلز کی فکری و نظریاتی، تنظیمی و انتظامی، اخلاقی و روحانی اور پیشہ وارانہ تربیت اس شعبے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس کےلئے مرکزی اور علاقائی سطح پر تربیتی کیمپ مختلف اوقات میں لگائے جاتے ہیں تاکہ تربیت یافتہ اساتذہ بچوں کو اچھی تعلیم دیں اور منہاج سکول کے طلبہ/ طالبات نمایاں پوزیشن حاصل کریں اور آنے والے وقت میں پاکستان کی ترقی کےلئے فعال کردار ادا کریں۔ ٹریننگ کے سلسلے میں درج ذیل طریقوں سے مدد لی جاتی ہے۔
کیمپ کے اختتام پر شرکاء کا Comprehensive Test لیا جاتا ہے اور اساتذہ کرام کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی Teachers Training کےلئے سو سے زائد کورس کرا چکی ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ مرکزی ٹریننگ کیمپ برائے اساتذہ ہر سال منعقد ہوتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
نمبر شمار | سال | تعداد اساتذہ |
1 | 1994ء | 140 |
2 | 1995ء | 175 |
3 | 1996ء | 237 |
4 | 1997ء | 250 |
5 | 1998ء | 272 |
6 | 1999ء | 260 |
7 | 2000ء | 275 |
8 | 2001ء | 290 |
9 | 2002ء | 285 |
10 | 2003ء | 300 |
کل تعداد اساتذہ | 2484 |
MES کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کومکمل یونیفارم، درسی کتب، رسید بکس، نوٹ بکس، حاضری رجسٹر اور دیگر تدریسی سازو سامان کی فراہمی کےلئے شعبہ خدمات قائم کیا گیا ہے تاکہ پورے ملک کے طلباء وطالبات کو کم قیمت پر یکساں اور معیاری سامان مہیا کیا جا سکے۔ اس طرح یہ شعبہ والدین کو بچت اورسہولت پہنچا رہا ہے تاکہ موجودہ مہنگائی کے دور میں والدین پر بچوں کی تعلیم کا بوجھ کم کیا جاسکے۔ اور یہ شعبہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی(MES) کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ سکولز کی ویلفیئر میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے سکولز کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانے کےلئے بھرپور کوشش کی ہے اورخدمت میں مسلسل رواں دواں ہے۔
15مئی 2000ء کو سالانہ Presentation کے موقع پر MES کو بہترین کارکردگی کی بناء پر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود مختاری دینے کا اعلان فرمایا تھا۔ جس کے بعد منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES ) میں باقاعدہ طور پر شعبہ مالیات قائم کیا گیا۔ جس کے ذریعے جملہ سکولز اور ان میں قائم شعبہ جات کا باقاعدہ اور باضابطہ آڈٹ کیا جاتا ہے۔
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved