اسلامی اخلاقیات تجارت

Business Ethics in Islam

اسلامی اخلاقیات تجارت

زمرہ‎ : ڈاکٹر حسین محی الدین

مصنف : ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

زبان : اردو

صفحات : 512

قیمت : 780 روپے

پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

اس کتاب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اسلامی اقدار اور انسانی اخلاقیات کے تناظر میں معاشی مسائل اور ان کا حل پیش کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ معاشی مسائل سے چھٹکارا اور اقتصادی بندھنوں کی غلامی سے آزادی کا راز اسلامی اخلاقیات کی پیروی میں ہی مضمر ہے۔ جدید ترقی یافتہ دور کا انسان مادّی دوڑ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں اپنا دین، دنیا اور آخرت؛ الغرض سب کچھ داؤ پر لگا رہا ہے۔ حقیقی ترقی صرف اُسی وقت ممکن ہے جب انسان زندگی کے ہر شعبے میں اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں کی پاس داری کرے گا، خواہ اس شعبے کا تعلق معیشت سے ہو یا معاشرت سے، سیاست سے ہو یا سائنس سے، فکریات سے ہو یا عصریات سے۔

معاشی و سماجی انصاف، امانت و دیانت، صداقت اور جذبہ اخوت اِسلامی معاشرے کی اساس ہیں۔ اس اساس سے روگردانی ہمارے زوال کا باعث بنی اور ہم اوج ثریا سے گرتے گرتے زوال کی گہری دلدل تک جا پہنچے۔ اگر ہم پھر سے عروج چاہتے ہیں توانہی اصولوں کے احیاء اور عملی نفاذ سے ممکن ہے۔

اس کتاب کے مختلف ابواب میں اِسلامی بینکاری، تکافل، سود، معاہدات اور دیگر بنیادی امور کو عام فہم اور سادہ زبان میں قرآن و حدیث کے حوالہ جات کے ساتھ یوں زیر بحث لایا گیا ہے کہ ایک عام کاروبار سے لے کر بڑے کا روبار تک، تمام لوگ مستفید ہو سکتے ہیں۔

مصنف

  • شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 551 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 449 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔

نوٹ

  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام تصانیف اور خطبات و لیکچرز کے ریکارڈ شدہ آڈیو/ ویڈیو کیسٹس اور CDs سے حاصل ہونے والی جملہ آمدنی اُن کی طرف سے ہمیشہ کے لئے تحریکِ منہاجُ القرآن کے لئے وقف ہے

رابطہ کریں

  • پتہ

    365 ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور

  • فون نمبر

    +92-423-516-5338

  • واٹس ایپ

    +92-322-438-4066

  • ای میل اڈریس

    salespk@minhaj.biz

Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved