حضور نبی اکرم ﷺ کے خصائل مبارکہ

10. وَصْفُ فِعْلِهِ ﷺ عِنْدَ الْعُطَاسِ

﴿حضور ﷺ کے چھینک کے وقت اَفعال کا بیان﴾

چھینک ایک فطری عمل ہے۔ جدید میڈیکل سائنس بتاتی ہے کہ جب کسی انسان کو چھینک آتی ہے تو اس کا خون بڑھتا اور اَعضاء ریئسہ کے بند مسام کھلتے ہیں اور گردشِ خون کی سست روی میں کمی واقع ہوتی ہے۔حضور نبی اکرم ﷺ کو چھینک آتی تو آپ ﷺ الحمد للہ فرماتے اور آپ ﷺ سے کہا جاتا: يَرْحَمُكَ اللهُ ( اللہ تعالی آپ پر رحمتیں نازل فرمائے)۔ آپ ﷺ جواباً ارشاد فرماتے: یَهْدِیْکُمُ اللهُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (اللہ تعالی تمہیں ہدایت عطا فرمائے اور تمہارے احوال درست فرمائے)۔ جب آپ ﷺ کو چھینک آتی تو اپنا دستِ اقدس یا بعض اوقات اپنا کپڑا منہ مبارک پر رکھ لیتے تھے۔

125. كَانَ إِذَا عَطَسَ خَفَضَ صَوْتَهُ.

أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 2/ 439، الرقم/ 9660، وأبو داود في السنن، كتاب الأدب، باب في العطاس، 4/ 307، الرقم/ 5029، والترمذي في السنن، كتاب الأدب، باب ما جاء في خفض الصوت وتخمیر الوجه عند العطاس، 5/ 86، الرقم/ 2745، والحاكم في المستدرك، 4/ 325، الرقم/ 7796، وأبو یعلی فی المسند، 12/ 17، الرقم/ 6663.

جب رسول الله ﷺ کو چھینک آتی تو آواز کو (نہایت) پست رکھتے۔

126. کَانَ إِذَا عَطَسَ غَطَّی وَجْهَهُ بِیَدِهِ أَوْ بِثَوْبِهِ.

أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 2/ 439، الرقم/ 9660، وأبو داود في السنن، كتاب الأدب، باب في العطاس، 4/ 307، الرقم/ 5029، والترمذي في السنن، كتاب الأدب، باب ما جاء في خفض الصوت وتخمیر الوجه عند العطاس، 5/ 86، الرقم/ 2745، والحاكم في المستدرك، 4/ 325، الرقم/ 7796، وأبو یعلی فی المسند، 12/ 17، الرقم/ 6663.

جب آپ ﷺ کو چھینک آتی تو اپنا دستِ اقدس یا بعض اوقات اپنا کپڑا منہ مبارک پر رکھ لیتے تھے۔

127. کَانَ إِذَا عَطَسَ حَمِدَ اللهَ، فَیُقَالُ لَهُ: یَرْحَمُكَ اللهُ، فَیَقُوْلُ: یَهْدِیْکُمُ اللهُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ.

أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1/ 204، الرقم/ 1748، والطبراني في الدعاء/ 551، الرقم/ 1980، والبیهقي في شعب الإیمان، 7/ 28، الرقم/ 9340، والمقدسي في الأحادیث المختارة، 9/ 176، الرقم/ 157، وذکره السیوطي في الجامع الصغیر، 1/ 177، الرقم/ 278.

جب رسول اللہ ﷺ کو چھینک آتی تو آپ ﷺ اَلْحَمْدُ لِلّهِ فرماتے اور آپ ﷺ سے کہا جاتا: يَرْحَمُكَ اللهُ (اللہ تعالیٰ آپ پر رحمتیں نازل فرمائے)۔ آپ ﷺ (جواباً) ارشاد فرماتے: یَهْدِیْکُمُ اللهُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت عطا فرمائے اور تمہارے اَحوال درست فرمائے)۔

128. كَانَ يُشَمِّتُ الْعَاطِسَ، وَكَانَ إِذَا عَطَسَ الرَّجُلُ وَلَمْ يَحْمَدِ اللهَ لَمْ يُشَمِّتْهُ.

أخرجه مسلم في الصحيح، كتاب الزهد والرقائق، باب تشميت العاطس وكراهة التثاؤب، 4/ 2991-2992، وأحمد بن حنبل في المسند، 3/ 100، الرقم/ 11980، وابن ماجه في السنن، كتاب الأدب، باب تشميت العاطس، 2/ 1223، الرقم/ 3713.

آپ ﷺ چھینک مارنے والے شخص کو چھینک کا جواب دیتے، لیکن جو شخص چھینک کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّهِ نہ کہتا، آپ ﷺ اُس کو چھینک پر یَرْحَمُكَ اللهُ نہ کہتے۔

129. كَانَ إِذَا عَطَسَ الْيَهُوْدِيُّ قَالَ لَهُ: يَهْدِيْكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ.

أخرجه أبو داود في السّنن، كتاب الأدب، باب كيف يشمّت الذمي، 4/ 308، الرقم/ 5038.

آپ ﷺ کی بارگاہ میں جب کوئی یہودی چھینکتا تو آپ ﷺ اُسے جواب میں فرماتے: اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت عطا فرمائے اور تمہارے اعمال کی درستگی فرمائے۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved