قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ :
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
1. بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الْكَلِمِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَبَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي أُتِيْتُ بِمَفَاتِيْحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ، فَوُضِعَتْ فِي يَدِي.
(أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة، باب قول النبي ﷺ: بعثت بجوامع الكلم، 6/ 2654، الرقم/ 6845، وفي كتاب الجهاد، باب قول النبي ﷺ: نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مسیرة شهر، 3/ 1087، الرقم/ 2815، وفي كتاب التعبیر، باب المفاتیح في الید، 6/ 2573، الرقم/ 6611، ومسلم في الصحیح، كتاب المساجد ومواضع الصلاة، 1/ 371، الرقم/ 523، والنسائي في السنن، كتاب الجهاد، باب وجوب الجهاد، 6/ 3۔4، الرقم/ 3087۔3089، وفي السنن الكبری، 3/ 3، الرقم/ 4295، وأحمد بن حنبل في المسند، 2/ 264، 455، الرقم/ 7575، 9867، وابن حبان في الصحیح، 14/ 277، الرقم/ 6363)
میں جامع کلمات کے ساتھ مبعوث کیا گیا ہوں اور رُعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے اور دوران نیند خواب میں، میں نے خود کو دیکھا کہ زمین کے خزانوں کی کنجیاں میرے لیے لائی گئیں اور میرے ہاتھ میں تھما دی گئیں۔
2. فُضِّلْتُ عَلَی الْأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ: أُعْطِيْتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُوْرًا وَمَسْجِدًا، وَأُرْسِلْتُ إِلَی الْخَلْقِ كَافَّةً، وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّوْنَ.
(أخرجه مسلم في الصحیح، كتاب المساجد ومواضع الصلاة، 1/ 371، الرقم/ 523، والترمذي في السنن، كتاب السیر، باب ما جاء فی الغنیمة، 4/ 123، الرقم/ 1553، وابن حبان في الصحیح، 6/ 87، الرقم/ 2313، 14/ 311، الرقم/ 6401، 6403، وأبو یعلی في المسند، 11/ 377، الرقم/ 6491، والطبراني في المعجم الأوسط، 2/ 12، الرقم/ 506، وأبوعوانة في المسند، 1/ 330، الرقم/ 1169، والبیهقي في السنن الكبری، 2/ 433، الرقم/ 4063)
مجھے دیگر اَنبیاء پر چھ چیزوں کے باعث فضیلت دی گئی ہے۔ میں جوامع الکلم سے نوازا گیا ہوں اور رُعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے اور میرے لیے اَموالِ غنیمت حلال کیے گئے ہیں اور میرے لیے (ساری) زمین پاک کر دی گئی ہے اور سجدہ گاہ بنا دی گئی ہے اور میں تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہوں اور میری آمد سے اَنبیاء کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔
3. إِنَّمَا بُعِثْتُ فَاتِحًا وَخَاتِمًا، وَأُعْطِيْتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَفَوَاتِحَهُ.
(أخرجه عبد الرزاق في المصنف، 6/ 112، الرقم/ 10163، والبیهقي في شعب الإیمان، 4/ 307، الرقم/ 5202، وابن راشد في الجامع، 11/ 111، والمناوي في فیض القدیر، 2/ 568، والطبري في جامع البیان، 15/ 8، وابن كثیر في تفسیر القرآن العظیم، 3/ 21، والقاضي عیاض في الشفا، 1/ 329، والمناوي في فیض القدیر، 2/ 232)
مجھے ’فاتح‘ اور ’خاتم‘ بنا کر مبعوث کیا گیا ہے اور مجھے جوامع الکلم اور فواتح الکلم عطا کیے گئے ہیں۔
4. أُوْتِيْتُ فَوَاتِحَ الْكَلِمِ، وَخَوَاتِمَهُ، وَجَوَامِعَهُ.
(أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 2/ 172، الرقم/ 6606)
مجھے کلمات کے آغاز اور اِختتام کا حسن و کمال اور ان کی جامعیت عطا کی گئی ہے۔
Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved