جامع کلمات نبوی ﷺ

روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کے سایۂ رحمت میں کون ہوگا؟

22. إِنَّ اللهَ تَعَالَى یَقُوْلُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ: أَیْنَ الْمُتَحَابُّوْنَ بِجَلَالِي؟ اَلْیَوْمَ أُظِلُّهُمْ فِي ظِلِّي یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي.

أخرجه مسلم في الصحیح، كتاب البر والصلة والآداب، باب في فضل الحب في اللہ، 4/ 1988، الرقم/ 2566، وأحمد بن حنبل في المسند، 2/ 237، الرقم/ 723، 8436، 8818، 10790، 10923، والدارمي في السنن، 2/ 403، الرقم/ 2757، وابن حبان في الصحیح، 2/ 334، الرقم/ 574، والبیهقي في السنن الكبری، 10/ 232، الرقم/ 20856

اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: میری عظمت و جلال کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میں اُنہیں اپنے سایۂ رحمت میں جگہ عطا کروں گا کہ جس دن میرے سایۂ رحمت و کرم کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved