جامع کلمات نبوی ﷺ

رسول اللہ ﷺ کی طرف جھوٹ منسوب کرنے والے کا ٹھکانہ جہنم

31. إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَـبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.

أخرجه البخاري في الصحيح، كتاب الجنائز، باب ما يكره من النياحة على الميت، 1/ 434، الرقم/ 1229، ومسلم في الصحیح، باب تغليظ الكذب على رسول الله ﷺ، 1/ 10، الرقم/ 4، وأحمد بن حنبل في المسند، 4/ 245، الرقم/ 18165

میری طرف جھوٹ منسوب کرنا ایسا نہیں ہے جیسے کسی عام شخص پر جھوٹ باندھنا (کیونکہ کسی عام شخص پر جھوٹ باندھنے سے جھوٹ بولنے والے کا نقصان ہوگا یا جس پر جھوٹ باندھا اُس کا بھی یا اور دو تین آدمیوں کا سہی، لیکن رسول اللہ ﷺ کی طرف جھوٹ منسوب کرنے سے ایک عالَم گمراہ ہوگا اور دنیا کو نقصان پہنچے گا)۔ پھر جس شخص نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ منسوب کیا تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved