جامع کلمات نبوی ﷺ

کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ

68. إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ أَنْ يَلْعَنَ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ. قِيْلَ: یَا رَسُوْلَ اللهِ، وَكَیْفَ يَلْعَنُ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ؟ قَالَ: يَسُبُّ الرَّجُلُ أَبَا الرَّجُلِ، فَيَسُبُّ أَبَاهُ، وَيَسُبُّ أُمَّهُ، فَيَسُبُّ أُمَّهُ.

أخرجه البخاري في الصحيح، كتاب الأدب، باب لا يَسُبُّ الرَّجل والديه، 5/ 2228، الرقم/ 5628، ومسلم في الصحيح، كتاب الإیمان، باب بیان الكبائر وأكبرها، 1/ 92، الرقم/ 90، وأحمد بن حنبل في المسند، 2/ 216، الرقم/ 7029

کبیرہ گناہوں میں سے ایک یہ (بھی) ہے کہ آدمی اپنے والدین پر لعنت کرے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کوئی آدمی اپنے والدین پر کس طرح لعنت کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ایک آدمی دوسرے آدمی کے والد کو گالی دیتا ہے، وہ (ردِّ عمل میں) اس کے والد کو دُشنام کا نشانہ بناتا ہے اور جب کوئی کسی کی ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ (جواباً) اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔ (یوں یہ طرزِ عمل اپنے ماں باپ کو گالی دینے کا موجب بنتا ہے۔)

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved