جامع کلمات نبوی ﷺ

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے

131. اَلْبِرُّ لَا يَبْلَى، وَالْإِثْمُ لَا يُنْسَى، وَالدَّيَّانُ لَا يَمُوْتُ، فَكُنْ كَمَا شِئْتَ كَمَا تَدِيْنُ تُدَانُ.

أخرجه معمر بن راشد في الجامع، 11/ 178، الرقم/ 20262، والديلمي في مسند الفردوس، 2/ 33، الرقم/ 2203، وذكره الهندي في كنز العمال، 16/ 7، الرقم/ 43724

نیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی (انسان کو اس کا اجر و ثواب ضرور ملے گا)، گناہ کبھی بھلایا نہیں جا سکتا (اِنسان کے نامہء اَعمال میں محفوظ رہتا ہے)۔ خیر و شر کا بدلہ دینے والے رب کو کبھی موت نہیں آئے گی (وہ ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا)۔ لہٰذا اے انسان! تو (نیکی اوربدی میں سے) جو (راستہ اختیار) کرنا چاہے وہ اختیار کر لے، جو تو کرے گا ویسا ہی بھرے گا۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved