نماز

فرض نمازوں کے بعد کے وظائف

فرض نمازوں کے بعد کے وظائف

نمازِ فجر کے وظائف

فجر کی نماز میں مندرجہ ذیل وظائف اور اذکار میں سے جس قدر چاہیں مقرر کر لیں:

دُعا سے پہلے کے وظائف

درج ذیل وظائف نماز فرض کے بعد دعا سے پہلے پڑھنے کے لئے ہیں:

1. لَا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ وَ هُوَ حَیٌّ لَّا يَمُوْتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌo

برکات: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس وظیفہ کے کرنے والے کے گناہ اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں بخش دیئے جاتے ہیں۔

(مسلم، الصحيح، کتاب المساجد و مواضع الصلاة، باب استحباب الذکر بعد الصلاة، 1: 418، رقم: 597)

2. اس کے بعد سورۃ توبہ کی آیات 128.129 کی تلاوت کریں:

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo لَقَدْ جَآءَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْکُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَؤُفٌ رَّحِيْمٌo فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اﷲُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ط عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِo

3. بعد ازاں یہ تسبیح کریں:

سُبْحَانَ اﷲِ: 33 بار؛ اَلْحَمْدُِﷲِ: 33 بار؛ اَﷲُ اَکْبَرُ: 34 بار

4. درج ذیل تسبیح تین بار پڑھیں:

سُبْحَانَ اﷲِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اﷲِ الْعَظِيْمِ.

پھر دعا کریں۔

5. دعا کے اِختتام پر یہ آیات پڑھیں:

سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَo وَ سَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِيْنَo وَ الْحَمْدُِﷲِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَo

(الصّٰفت، 37: 180.182)

دُعا کے بعد کے وظائف

دعا کے بعد درج ذیل وظائف حسبِ فرصت و سہولت جاری رکھیں:

2. سورۃ الفاتحہ ایک بار

7. آیت الکرسی ایک بار

8. لَا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ کم از کم سو (100) مرتبہ پڑھیں۔ ایک سو چھیاسٹھ (122) مرتبہ پڑھنا افضل ہے اور آخر میں مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ پڑھیں۔

اس وظیفہ سے صفائے قلب، قبولیت اور قربِ الٰہی نصیب ہو گا۔

9. استغفار تین بار

اَسْتَغْفِرُ اﷲَ الْعَظِيْمَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُ الْقَيُوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِo

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود یہ استغفار روزانہ سو (100) مرتبہ فرماتے تھے۔

یہ وظیفہ گناہوں کی بخشش، بلندی درجات، رزق میں وسعت، عطائے الٰہی میں اضافہ حصولِ برکات اور تنگی و مشکلات کے حل کا باعث ہے۔

10. حَسْبُنَا اﷲُ وَ نِعْمَ الْوَکِيْل

طریقہ: تعوذ (اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ) اور تسمیہ (بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ) پڑھنے کے بعد سورہ آلِ عمران کی درج ذیل دو آیات (173.174) کی تلاوت کریں:

اَلَّذِيْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيْمَانًا وَّ قَالُوْاحَسْبُنَا اﷲُ وَ نِعْمَ الْوَکِيْلُo

یہاں پہنچ کر ان کلمات کو سو (100) مرتبہ پڑھیں۔

یہ تسبیح پوری کرنے کے بعد آگے یہ آیت ایک بار پڑھیں اور وظیفہ مکمل کر لیں:

فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اﷲِ وَ فَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوْءٌ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اﷲِط وَاﷲُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِيْمٍO

برکات: اس وظیفہ کو مستقل جاری رکھنے سے حفظ نعمت، اﷲ کے فضل و احسان میں اضافہ، دشمن سے امان، خوف و خطر سے نجات، ہدایت الٰہی، مدد و نصرت، اﷲ تعاليٰ کی رحمت اور خصوصاً رضائے الٰہی نصیب ہوتی ہے۔ یہ اکثر اولیاء و صالحین کا وظیفہ ہے۔ خاص مشکل کے اوقات میں بھی اسے کثرت کے ساتھ پڑھا جائے۔ ان شاء اﷲ پریشانی دور ہوگی اور نصرت الٰہی نصیب ہوگی. یہ وظیفہ حضرت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کے والد گرامی حضرت علامہ ڈاکٹر فرید الدین قادری نے عطا فرمایا اور انہیں دمشق کی جامع مسجد اُموی میں مقامِ زکریا علیہ السلام پر غیب سے ظاہر ہونے والے ایک ابدال نے عطا کیا تھا۔ سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سمیت بہت سے مشائخ و اولیاء سے بھی یہ منقول ہے۔

11. درج ذیل درود شریف سو (100) مرتبہ پڑھیں:

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِهِ وَ صَحْبِهِ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ

دیگر کلمات اور صیغوں پر مبنی درود شریف بھی پڑھ سکتے ہیں۔

12. تلاوت قرآن مجید: ان وظائف کے بعد وقت کی وسعت کے مطابق تلاوتِ قرآن مجید کریں۔

13. دلائل الخیرات: کا یومیہ ورد کر سکتا ہے۔

14. قصیدہ بُردہ: حسب توفیق پڑھ سکتا ہے۔

15. قصیدہ غوثیہ: پڑھ سکتا ہے۔

اگر صبح وقت میسر نہ ہو تو دلائل الخیرات، قصیدہ بُردہ اور قصیدہ غوثیہ کے لئے بعد نمازِ مغرب یا بعد نمازِ عشاء بھی اچھا وقت ہے۔ سہولت کے مطابق آپ وقت کا تعین کر سکتے ہیں۔

نمازِ ظہر و عصر کے وظائف

ظہر اور عصر کی نمازوں میں مندرجہ ذیل وظائف اور اذکار میں سے جس قدر چاہیں مقرر کر لیں:

دُعا سے پہلے کے وظائف

درج ذیل وظائف نماز فرض کے بعد دعا سے پہلے پڑھنے کے لئے ہیں:

1. لَا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ وَ هُوَ حَیٌّ لَّا يَمُوْتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرُo

2. اس کے بعد سورۃ توبہ کی آیات 128.129 کی تلاوت کریں۔

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo لَقَدْ جَآءَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْکُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَؤُفٌ رَّحِيْمٌo فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اﷲُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ط عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِo

3. بعد ازاں یہ تسبیح کریں:

سُبْحَانَ اﷲِ: 33 بار؛ اَلْحَمْدُِﷲِ: 33 بار؛ اَﷲُ اَکْبَرُ: 34 بار

4. درج ذیل تسبیح تین بار پڑھیں:

سُبْحَانَ اﷲِ وَ بِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اﷲِ الْعَظِيْمِ.

پھر دعا کریں۔

5. دعا کے اِختتام پر یہ آیات پڑھیں:

سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَo وَ سَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِيْنَo وَ الْحَمْدُِ ﷲِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَo

 (الصّٰفت، 37: 180.182)

دُعا کے بعد کے وظائف

دعا کے بعد درج ذیل وظائف حسبِ فرصت و سہولت جاری رکھیں:

2. سورۃ الفاتحہ ایک بار

7. آیۃ الکرسی ایک بار

8. استغفار تین بار

اَسْتَغْفِرُ اﷲَ الْعَظِيْمَ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُ الْقَيُوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ.

9. درود شریف تین بار

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِهِ وَ صَحْبِهِ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ.

نمازِ مغرب کے وظائف

مغرب کی نماز میں مندرجہ ذیل وظائف اور اذکار میں سے جس قدر چاہیں مقرر کر لیں:

دُعا سے پہلے کے وظائف

درج ذیل وظائف نمازِ فرض کے بعد دعا سے پہلے پڑھنے کے لئے ہیں:

1. لَا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ وَ هُوَ حَیٌّ لَّا يَمُوْتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرُo

2. اس کے بعد سورۃ توبہ کی آیات 128.129 کی تلاوت کریں:

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo لَقَدْ جَآءَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْکُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَؤُفٌ رَّحِيْمٌo فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اﷲُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ط عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِo

3. بعد ازاں یہ تسبیح کریں:

سُبْحَانَ اﷲِ: 33 بار؛ اَلْحَمْدُِﷲِ: 33 بار؛ اَﷲُ اَکْبَرُ: 34 بار

4. درج ذیل تسبیح تین بار پڑھیں:

سُبْحَانَ اﷲِ وَ بِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اﷲِ الْعَظِيْمِ.

پھر دعا کریں۔

5. دعا کے اِختتام پر یہ آیات پڑھیں:

سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَo وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِيْنَo وَالْحَمْدُِﷲِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَo

 (الصّٰفت، 37: 180.182)

دُعا کے بعد کے وظائف

دعا کے بعد درج ذیل وظائف حسبِ فرصت و سہولت جاری رکھیں:

2. سورۃ الفاتحہ ایک بار

7. آیۃ الکرسی ایک بار

8. اِستغفار تین یا سات بار

اَسْتَغْفِرُ اﷲَ الْعَظِيْمَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُ الْقَيُوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِo

9. درود شریف تین یا سات بار

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِهِ وَ صَحْبِهِ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ.

10. کلمہ شہادت تین یا سات بار

أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِيْن وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَّمَدًا رَّسُوْلُ اﷲِ صَادِقُ الْوَعْدِ الْاَمِيْن.

11. دو رکعت نمازِ نفل بطور خاص حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ادا کریں۔

پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھیں۔ اس کا ثواب بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذر کریں۔ ہدیہ ثواب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسط سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اہلِ بیت اطہار l، صحابہ کرام l، سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ ، آپ کے اپنے سلسلہ کے مشائخ عظام l اور اپنے والدین کو بھی شریک کریں۔

12. دلائلِ خیرات یومیہ ورد

13. قصیدہ بُردہ حسبِ توفیق

14. قصیدہ غوثیہ مکمل

اپنی چاہت، طبعی رغبت اور فرصت کے مطابق درج بالا تینوں وظائف جس قدر پڑھنا چاہیں اجازت ہے۔

نمازِ عشاء کے وظائف

عشاء کی نماز میں مندرجہ ذیل وظائف اور اذکار میں سے جس قدر چاہیں مقرر کر لیں:

دُعا سے پہلے کے وظائف

درج ذیل وظائف نمازِ فرض کے بعد دعا سے پہلے پڑھنے کے لئے ہیں:

1. لَا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ وَ هُوَ حَیٌّ لَّا يَمُوْتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَئٍ قَدِيْر

2. اس کے بعد سورۃ توبہ کی آیات 128.129 کی تلاوت کریں:

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo لَقَدْ جَآءَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْکُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِيْمٌo فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اﷲُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَط عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِo

3. بعد ازاں یہ تسبیح کریں:

سُبْحَانَ اﷲِ: 33 بار؛ اَلْحَمْدُِﷲِ: 33 بار؛ اَﷲُ اَکْبَرُ: 34 بار

4. سُبْحَانَ اﷲِ وَ الْحَمْدُِﷲِ وَلَا إِلٰ.هَ إِلَّا اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاﷲِ الْعَلِيِ الْعَظِيْمِ.

(ایک مرتبہ)

پھر دعا کریں۔

5. دعا کے اِختتام پر یہ آیات پڑھیں:

سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَo وَ سَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِيْنَo وَ الْحَمْدُِﷲِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَo

(الصّٰفت، 37: 180.182)

دُعا کے بعد کے وظائف

دعا کے بعد درج ذیل وظائف حسبِ فرصت و سہولت جاری رکھیں:

2. سورۃ الفاتحہ ایک بار

7. آیۃ الکرسی ایک بار

8. استغفار تین یا سات بار

اَسْتَغْفِرُ اﷲَ الْعَظِيْمَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُ الْقَيُوْم وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِo

9. درود شریف تین یا سات بار

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِهِ وَ صَحْبِهِ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ.

10. کلمہ شہادت تین یا سات بار

أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ خَاتَمُ الْاَنْبِيَآءِ وَالْمُرْسَلِيْنَ صَادِقُ الْوَعْدِ الْاَمِيْنo

11. درج ذیل کلمات تین یا سات بار پڑھیں:

سُبْحَانَ اﷲِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اﷲِ الْعَظِيْمo اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ عَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَ اَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْم بِسْمِ اﷲِ وَ بِاﷲِ وَ مَا شَآءَ اﷲُ وَ اﷲُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاﷲِ الْعَلِيِ الْعَظِيْمِo

برکات: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وظیفہ سے انسان سوائے موت کے ہر آفت سے محفوظ رہے گا اور اس کے اہل و عیال اور مال و اولاد میں ہر طرح کی نعمت و برکت نصیب ہو گی. مزید یہ کہ خود اس کو، اس کے گھر والوں کو اور اس کے مال و اسباب کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

12. سورۃ الفاتحہ (گیارہ مرتبہ). سورۃ الاخلاص (گیارہ مرتبہ)

اس کا ثواب بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذر کریں۔ہدیہ ثواب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسط سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اَرواحِ انبیاء علیہم السلام، اہلِ بیت اطہار سلام اللہ علیہم، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور آپ کے سلسلہ کے مشائخ عظام رحمۃ اللہ تعالی علیہم، بزرگان، والدین، صالحین و صالحات اور امت محمدیہ کے جمیع مسلمین و مسلمات کو بھی شریک کریں۔

13. سورۃ الملک: اگر فرصت ہو تو نمازِ عشاء کے بعد سورۃ الملک کی تلاوت کا معمول بنائیں۔

برکات:یہ سورۃ قبر کو روشن کرے گی اور مرنے کے بعد قبر میں ہر معاملے میں حفاظت، حمایت اور کفالت کرے گی.

14. سورۃ يٰسین: اگر فرصت ہو تو نمازِ عشاء کے بعد سورۃ يٰسین کی تلاوت کا معمول بنائیں۔

Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved