Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri has authored 1000 books in Urdu, English and Arabic languages. About 600 of these books have been published so far. His works have also been translated in many languages of the world. His revivalist, reformative and reconstructive efforts bear historic significance and hold an unparalleled position in promoting the cause of world peace and human rights, propagating the true Islamic faith and teachings of the Quran and Sunna.
Explore our new release books list to help you discover your next great read today
اس کتاب میں ان موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جن پر بچوں کے معصوم ذہنوں میں سوالات پنپتے ہیں اور جواب نہ ملنے پر وہ الجھنوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تربیتِ اولاد میں والدین کی رہنمائی اور بچوں کو آئیڈیل زندگی گزارنے پر آمادہ کرنے والی کتاب
یہ کتاب حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق اور اُسوہ کے بارے میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے فرمان - کَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآن - کی تفصیلات کا نہ صرف احاطہ کرتی ہے بلکہ انہیں مزید کھول کر بیان کرتی ہے۔ اس کتاب میں حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ اور عاداتِ مبارکہ کے تقریباً 300 پہلو مع اردو ترجمہ اور تحقیق بیان کیے گئے ہیں۔
سلسلۂ تعلیماتِ اسلام کی یہ کتاب ’’عقیدۂ توحید (ایمان باللہ)‘‘ نہایت سادہ اور عام فہم پیرائے میں سوالاً جوابا مرتب کی گئی ہے، جو خاص طور پر بچوں اور نسلِ نوخیز کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ کتاب کے پانچ ابواب میں 170 سے زائد سوالات اور ان کے جوابات دیے گئے ہيں۔ اِس کتاب میں صرف عقیدہ، توحید اور شرک پر ہی بحث نہیں کی گئی، بلکہ دیگر مذاہب میں پائے جانے والے تصورِ توحید پر بھی سیر حاصل گفت گو کی گئی ہے۔ اس کتاب میں عقیدے کی دقیق اَبحاث کو مختصر مگر جامع جوابات سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے۔
اِکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے۔ اسلام انسانیت کی فلاح کے لیے جدید ذرائع کے استعمال کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ تاکید کرتا ہے۔ سماجی و مذہبی اور سیاسی و معاشی سطح پر اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے مثبت و منفی اثرات اس قدر ہمہ گیر ہیں کہ اس سے کسی کو مجالِ انکار نہیں ہے۔ تمام شعبہ ہاے زندگی میں تجدید و ترقی بذاتِ خود اس بات کی متقاضی ہے کہ دعوت و تبلیغِ دین کے لیے جدید وسائل اِختیار کیے جائیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اصول الحدیث پر عربی زبان میں مرتب کردہ سلسلۂ کتب میں سے ایک اور منفرد کتاب ’الاکتمال فی نشأة علم الحدیث وطبقات الرجال‘ ہے۔ کم و پیش پونے چار سو صفحات پر مشتمل یہ کتاب شیخ الاسلام کی علومِ حدیث پر دسترس اور اس باب میں آپ کی تبحرِ علمی کا منہ بولا ثبوت ہے، جس کی نظیر فی زمانہ عرب وعجم میں بالعموم، جبکہ برصغیر پاک وہند میں بالخصوص نظر نہیں آتی۔
اسلام کے پیغام کی اَصل روح اجتماعیت کا فروغ اور ملت کے افراد کے مابین اتحاد اور یکجہتی کی فضا قائم کرنا ہے۔ اِس اَمر سے صرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا ہے کہ عصر حاضر میں کتابِ ملتِ بیضا کی شیرازہ بندی اَز بس ناگزیر ہے۔ اس کے لیے فکری وحدت، ملی سوچ اور اسلامی قومیت کو فروغ دینے کے لیے قرآن و سنت کی فکر پر مبنی کسی عالمگیر، منظم اور روحِ اِسلام سے ہم آہنگ جماعت میں شمولیت از بس ضروری ہے۔
Irfan-ul-Quran is a unique, comprehensive & self-sufficient translation of Holy Quran where general reader does not need any exegesis.
Read MoreIslamic Curriculum on Peace and Counterterrorism by Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri. 25 books written as part of peace curriculum are in English, Arabic and Urdu languages
Read MoreUnique Books
Online Books
Total Formats
Total Pages
Copyrights © 2023 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved