Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri has authored 1000 books in Urdu, English and Arabic languages. About 600 of these books have been published so far. His works have also been translated in many languages of the world. His revivalist, reformative and reconstructive efforts bear historic significance and hold an unparalleled position in promoting the cause of world peace and human rights, propagating the true Islamic faith and teachings of the Quran and Sunna.
Explore our new release books list to help you discover your next great read today
انسان کے تمام معاشی مسائل کا حل اسلامی نظامِ معیشت میں موجود ہے۔ لیکن عہدِ حاضر میں ایک اَہم مسئلہ اسلامی معیشت کی تشکیلِ جدید ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اِسلامی اِقتصادیات کو نئی مصطلحات کا جامہ زیب کروا کر جدید ذہن کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ قدیم و جدید میں پائی جانے والی دوئی اور duality کو ختم کیا جاسکے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 540 صفحات پر مشتمل اِس کتاب میں اِنہی سوالات کا کافی و شافی جواب دیا گیا ہے۔
حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات اَقدس کے ساتھ تعلقِ حُبی اُستوار کرنے کا ایک اہم ذریعہ نعت گوئی اور نعت خوانی ہے۔ اس سے آقا ﷺ کی ذاتِ اَقدس کے ساتھ مسلمان اپنا قلبی، عشقی، حبی اور ایمانی تعلق قائم کرتا ہے۔ اِس حوالے سے نعت خوانی مجرب، متحرک اور اَفضل ترین ذریعہ ہے۔ اس کتاب کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پوری دنیا سے صرف تحریکی نعت گو شعراء کا کلام شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے ایک ادبی خوبی یہ بھی ہے کہ کتاب کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مؤسسِ اَوّل حضور شیخ الاسلام کے والد گرامی قدر حضرت فریدِ ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے کلام سے کیا گیا ہے۔ لیکن یہ کلام۔۔۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے دستِ اَقدس سے تحریر کردہ ہے۔ اور یہ پہلی بار اِس طرح طبع ہوا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسنِ معاشرت، گھریلو اُمور کی انجام دہی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیکرِ شرم و حیاء اور جود و سخا ہونے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روز مرّہ کے معمولات اور عادات مبارکہ کا تذکرہ اس کتاب میں کیا گیا ہے۔ قاری ان عاداتِ مبارکہ کا مطالعہ کر کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کو اپنی زندگی میں اختیار کرنے کی سعی کر سکتا ہے۔
اِس کتاب میں اسلام میں اِنسانی حقوق کے بنیادی تصور کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ فرد کے انفرادی حقوق بھی بالتفصیل بیان کیے گئے ہیں۔
لرزا دینے والے حالات میں ڈٹے رہنا ہی اِستقامت کہلاتا ہے۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ حق کا راستہ بہت کٹھن ہوتا ہے اور قدم قدم پر اَہلِ حق کو دل دہلا دینے والے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اِن حالات میں عزم و اِستقامت سے ڈٹے رہنا ہی اَہلِ حق کا امتحان ہوا کرتا ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اس نئی کتاب میں واضح کیا گیا ہے کہ اَہلِ حق صبر و اِستقامت کے نسخۂ کیمیا کے ذریعے اپنی منزلِ مقصود کو پا لیتے ہیں کیوں کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اِستقامت کے قدیم اور جدید فکری پہلو قارئین کے سامنے رکھے اور ایک نئے پیرائے اور اُسلوب میں اس موضوع پر روشنی ڈالی ہے۔
اس کتاب میں حدیث کی عام مصطلحات، محدثین کے مراتب، تحمل الحدیث کے ضوابط اور آدابِ روایتِ حدیث کے ساتھ ساتھ حدیث کی بڑی اَقسام سے متعلقہ اَہم مباحث کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اَقسامِ حدیث کی تفاصیل میں اَوّلاً حدیثِ متواتر کی اقسام ذکر کی گئی ہیں۔ بعد ازاں حضور نبی اکرم ﷺ کی عمر مبارک کی مناسبت سے اَحادیثِ آحاد کی 63 اَقسام جمع کی گئی ہیں۔ ان میں سے ہر قسم کی تعریف اور اقسام وغیرہ کو تفصیلی اختلافی بحثوں سے علیحدہ رکھتے ہوے ائمہ سابقین کی تصریحات سے ایسے حسین پیرائے میں مزین کر کے پیش کیا گیا ہے کہ علمِ حدیث کا ہر طالب علم بنا کسی دقت کے با آسانی اس کا فہم حاصل کر سکے گا۔
Irfan-ul-Quran is a unique, comprehensive & self-sufficient translation of Holy Quran where general reader does not need any exegesis.
Read MoreIslamic Curriculum on Peace and Counterterrorism by Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri. 25 books written as part of peace curriculum are in English, Arabic and Urdu languages
Read MoreUnique Books
Online Books
Total Formats
Total Pages
Copyrights © 2023 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved