لباس کو انسانی شخصیت کی زینت قرار دیا جاتا ہے۔عربی کی ایک کہاوت ہے: اَلنَّاسُ بِاللِّبَاسِ۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ہادیِ عالم کی حیثیت سے لباس کے حوالے سے کسی ایک مخصوص لباس پہننے ہی کو اپنا مستقل معمول نہیں بنایا۔ لباس کابنیادی مقصد انسانی جسم کی ستر پوشی اور سرد و گرم موسم کے اثرات سے تحفظ ہے۔ آپ ﷺ کے لباس میں سوت کی بنی ہوئی قمیص جو آپ ﷺ کے ٹخنوں سے اوپر یا ٹخنوں تک ہوتی اور اس کی آستینیں آپ ﷺ کی انگلیوں کے برابر یا کلائیوں کے جوڑ تک ہوتیں۔ آپ ﷺ سفید کپڑا پسند فرماتے تھے۔آپ ﷺ کے فرمانِ ذی شان کا مفہوم ہے کہ سفید رنگ کے کپڑے پہنو کیوں کہ یہ انسانی قامت پر عمدہ، بھلے اور اجلے لگتے ہیں۔آپ ﷺ کے پسندیدہ ملبوسات میں سبز، یمنی اور سرخ رنگ کی دھاری دار چادر بھی شامل تھی۔آپ ﷺ نے سبز رنگ کا لباس اور رُومی جبہ بھی زیب تن فرمایا۔ آپ ﷺ کو حمیر کے بادشاہ ذویزن نے ایک مکمل لباس بطور تحفہ پیش کیا جو تینتیس اونٹوں کی قیمت کے عوض خریدا گیا تھا۔ لیکن آپ ﷺ نے اسے ایک ہی مرتبہ زیبِ وجودِمسعودکیا۔ آپ ﷺ کے پاس ایک طیالسی جبہ بھی تھا جس کی آستینوں پر ریشم کا حاشیہ لگا ہوا تھا۔آپ ﷺ جب دشمن کے مقابلے کے لیے تشریف لے جاتے تو اسے پہنتے۔عید کے موقع پر منقّش چادر مبارک اوڑھا کرتے۔ آپ ﷺ نے موزے بھی پہنے جو آپ ﷺ کو ملکِ شام سے بطورتحفہ پیش کیے گئے تھے۔آپ ﷺ بعض اوقات اونی جبہ زیب تن فرما کر نماز ادا کرتے۔آپ ﷺ نے اون کا لباس، پیوند لگا جوتا بھی پہنااور موٹا اور کھردرا لباس بھی۔ آپ ﷺ اپنا جوتا خود مرمت فرماتے اور اپنی قمیص میں خود پیوند لگاتے۔ فرقِ اقدس کو ڈھانپنے کے لیے آپ ﷺ کے پاس تین ٹوپیاں تھیں: ایک سفید رنگ کی مصری ٹوپی، دوسری یمنی چادروں کے کپڑے سے بنی ٹوپی اور تیسری کانوں والی ٹوپی جو سفر کے دوران پہنا کرتے۔آپ ﷺ نے سر انور پر عمامے بھی پہنے۔ آپ ﷺ نے جب بھی نیا لباس زیبِ تن فرمانا ہوتا اُسے جمعہ کے دن پہنتے۔ آپ ﷺ نے یمنی، نجرانی، شامی، قطری اور طیالسی لباس پہن کر امت کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے اپنے ذوق، مقامی، علاقائی اور موسمی ضروریات کے مطابق لباس پہنیں۔ لباس کے معاملہ میں ستر پوشی شرط اَوّلین تھی۔
52. كَانَ يُحِبُّ الثَّوْبَ الْأَبْیَضَ وَيَقُوْلُ: الْبَسُوْا الْبَیَاضَ، فَإِنَّهَا أَطْهَرُ وَأَطْیَبُ.
أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب اللباس، باب الثیاب البیض، 5/ 2193، الرقم/ 5489، وأحمد بن حنبل في المسند، 5/ 13، 17-19، الرقم/ 20166، 20197، 20213، 20231، وأبو داود في السنن، كتاب اللباس، باب في البیاض، 4/ 51، الرقم/ 4061، والترمذي في السنن، كتاب الأدب، باب ما جاء في لبس البیاض، 5/ 117، الرقم/ 2810، والنسائي في السنن، كتاب الجنائز، باب أي الكفن خیر، 4/ 34، الرقم/ 1896، وأیضًا في كتاب الزینة، باب الأمر بلبس البیض من الثیاب، 8/ 205، الرقم/ 5322، وابن ماجه في السنن، كتاب اللباس، باب البیاض من الثیاب، 2/ 1181، الرقم/ 3567، وابن حبان في الصحیح، 12/ 242، الرقم/ 5423.
رسول اللہ ﷺ سفید کپڑا پسند فرماتے تھے اور صحابہ کرام رضي الله عنهم سے فرماتے: سفید کپڑا پہنا کرو کیوں کہ یہ زیادہ اُجلا اور دیدہ زیب و جاذبِ نظر لگتا ہے۔
53. كَانَ أَحَبَّ الثِّیَابِ إِلَى رَسُوْلِ اللهِ ﷺ الْقَمِیْصُ.
أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 6/ 317، الرقم/ 26737، وأبو داود في السنن، كتاب اللباس، باب ما جاء في القمیص، 4/ 43، الرقم/ 4025، والترمذي في السنن، كتاب اللباس، باب ما جاء في القمص، 4/ 237-238، الرقم/ 1762-1764، والنسائي في السنن الكبری، 5/ 482، الرقم/ 9668، وابن ماجه في السنن، كتاب اللباس، باب لبس القمیص، 2/ 1183، الرقم/ 3575.
رسول اللہ ﷺ کو لباس میں قمیص سب سے زیادہ پسند تھا۔
54. وَكَانَ قَمِیْصُهُ قُطْنِیًّ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 82، 92، الرقم/ 244، 250، وابن عساكر في تاريخ مدينة دمشق، 4/ 196.
آپ ﷺ کا قمیص مبارک بالعموم سُوت کا بنا ہوا ہوتا تھا۔
55. كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَلْبَسُ قَمِيْصًا فَوْقَ الْكَعْبَيْنِ، مُسْتَوِيَ الْكُمَّيْنِ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 82، الرقم/ 245، وابن عساكر في تاريخ مدينة دمشق، 4/ 195، وذكره السيوطي في الشمائل الشريفة، 1/ 365، الرقم/ 696.
آپ ﷺ جو قمیص زیب تن فرماتے وہ آپ کے ٹخنوں سے اوپر ہوتا اور اُس کی آستینیں آپ کی انگلیوں کے برابر ہوتی تھیں۔
56. كَانَ قَمِيْصُ رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ إِلَى رُسْغِهِ.
أخرجه البيهقي في شعب الإيمان، 5/ 154، الرقم/ 6169، وأبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 84، الرقم/ 246.
آپ ﷺ کی قمیص کی آستینيں آپ ﷺ کی کلائیوں کے جوڑ تک ہوتی تھیں۔
57. كَانَ كُمُّ یَدِ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ إِلَی الرُّسْغِ.
أخرجه الترمذي في السنن، كتاب اللباس، باب ما جاء في القمص، 4/ 238، الرقم/ 1765، وأیضًا في الشمائل المحمدیة/ 68-69، الرقم/ 58، والنسائي في السنن الكبری، 5/ 481، الرقم/ 9666.
رسول اللہ ﷺ کے بازو مبارک کی آستین کلائی مبارک کے جوڑ تک (طویل) ہوتی تھی۔
58. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَبِسَ قَمِيْصًا وَكَانَ فَوْقَ الْكَعْبَيْنِ، وَكَانَ كُمُّهُ مَعَ الْأَصَابِعِ.
أخرجه الحاكم في المستدرك، 4/ 217، الرقم/ 7420، والبيهقي في شعب الإيمان، 5/ 155، الرقم/ 6171.
حضرت عبد اللہ بن عباس رضي الله عنهما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ قمیص زیب تن فرماتے جو کہ ٹخنوں سے اوپر ہوتی اور اُس کی آستینین اُنگلیوں کے برابر ہوتیں۔
59. كَانَ أَحَبُّ الثِّیَابِ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ أَنْ یَلْبَسَهَا الْحِبَرَةَ.
أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب اللباس، باب البرود والحبرة والشملة، 5/ 2189، الرقم/ 5476، ومسلم في الصحیح، كتاب اللباس والزینة، باب فضل لباس ثیاب الحبرة، 3/ 1648، الرقم/ 2079، وأحمد بن حنبل في المسند، 3/ 291، الرقم/ 14140، وأبو داود في السنن، كتاب اللباس، باب لبس الحبرة، 4/ 51، الرقم/ 4060، والترمذي في السنن، كتاب اللباس، باب ما جاء في أحب الثیاب إلی رسول اﷲ ﷺ ، 4/ 249، الرقم/ 1787، والنسائي في السنن، كتاب الزینة، باب لبس الحبرة، 8/ 203، الرقم/ 5315.
آپ ﷺ کے پسندیدہ ملبوسات میں سبز یمنی چادر شامل تھی۔
60. وَكَانَتْ لَهُ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ.
أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب اللباس، باب الثوب الأحمر، 5/ 2198، الرقم/ 5510، ومسلم في الصحیح، كتاب الفضائل، باب في صفة النبي ﷺ أنه كان أحسن الناس وجهًا، 4/ 1818، الرقم/ 2337، وأحمد بن حنبل في المسند، 4/ 281، الرقم/ 18496، وأبو داود في السنن، كتاب اللباس، باب في رخصة ذلك، 4/ 54، الرقم/ 4072، والنسائي في السنن، كتاب الزینة، باب اتخاذ الجمة، 8/ 183، الرقم/ 5232-5233، وأیضًا في السنن الكبری، 5/ 412، الرقم/ 9328، وأبو یعلی في المسند، 3/ 262، الرقم/ 1714.
آپ ﷺ کے پسندیدہ ملبوسات میں سرخ رنگ کی دھاری دار یمنی چادر بھی شامل تھی۔
61. وَكَانَ لَهُ ثَوْبٌ أَخْضَرُ، يَلْبَسُهُ لِلْوُفُوْدِ إِذَا قَدِمُوْا عَلَيْهِ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 151، الرقم/ 280.
آپ ﷺ کے پاس ایک سبز رنگ کا لباس تھا جسے آپ ﷺ وفود کی آمد کے موقع پر زیبِ تن فرمایا کرتے تھے۔
62. وَكَانَ یَمْشِي وَعَلَیْهِ جُبَّةٌ رُوْمِیَّةٌ ضَیِّقَةُ الْكُمَّیْنِ.
أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 4/ 255، الرقم/ 18265، والترمذي في السنن، كتاب اللباس، باب ما جاء في لبس الجبة والخفین، 4/ 239، الرقم/ 1768، وأیضًا في الشمائل المحمدیة/ 76-77، الرقم/ 71، وابن عساكر في تاریخ مدینة دمشق، 4/ 197.
حضور نبی اکرم ﷺ نے ایک رومی جبہ بھی زیب تن فرمایا جس کی آستینیں قدرے تنگ تھیں۔
63. كَانَ لَهُ جُبَّةٌ مَزْرُوْرَةٌ بِالدِّیْبَاجِ، فِيْهَا كَانَ یَلْقَی الْعَدُوَّ.
أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 6/ 348، 355، الرقم/ 26989، 27038، وعبد بن حمید في المسند، 1/ 456، الرقم/ 1576، والطبراني في المعجم الكبیر، 24/ 99، الرقم/ 266، وذكره ابن الجوزي في الوفا/ 576، الرقم/ 1082، والنبهاني في الأنوار المحمدیة/ 254.
حضور نبی اکرم ﷺ کے ملبوسات میں ایک اور جبہ (بھی) تھا جس کے بٹن اور تکملے مخملی تھے۔ آپ ﷺ اُسے دشمن سے مقابلہ کے وقت بالعموم زیبِ تن فرمایا کرتے تھے۔
64. كَانَتْ لَهُ جُبَّةٌ مِنْ طَيَالِسَةٍ، مَكْفُوْفَةٌ بِالدِّيبَاجِ، يَلْقَى فِيْهَا الْعَدُوَّ.
أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 6/ 354، الرقم/ 27031، والبيهقي في السنن الصغرى، 1/ 230، الرقم/ 343، وأيضًا في معرفة السنن والآثار، 3/ 23، الرقم/ 1856، وأبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 107، الرقم/ 259.
آپ ﷺ کے ملبوسات میں ایک طیالسی جبہ بھی تھا جس کی آستیون پر ریشم کا حاشیہ لگا ہوا تھا۔ آپ ﷺ اُسے زیب تن فرما کر دشمن کےمقابلہ کے لیے تشریف لے جاتے تھے۔
65. إِنَّ ذَا يَزَنَ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ ﷺ حُلَّةً اشْتُرِيَتْ بِثَلَاثَةٍ وَثَلَاثِينَ بَعِيْرًا، فَلَبِسَهَا مَرَّةً.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 110، الرقم/ 260، وابن عدي في الكامل، 5/ 80.
آپ ﷺ کو حمیر کے بادشاہ ذو یزن نے ایک مکمل لباس بطور تحفہ پیش کیا۔ اُسے تینتیس (33) اُونٹوں کی قیمت کے عوض خریدا گیا تھا۔ آپ ﷺ نے وہ جوڑا صرف ایک بار زیبِ تن فرمایا۔
66. أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ ﷺ جُبَّةٌ مِنَ الشَّامِ وَخُفَّانِ، فَلَبِسَهُمَا النَّبِيُّ ﷺ حَتَّى تَخَرَّقَ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 112، الرقم/ 261.
آپ ﷺ کو ملک شام کا بنا ہوا جبہ اور دو موزے بطور تحفہ پیش کیے گئے، آپ ﷺ نے اُنہیں خوب پہنا یہاں تک کہ وہ پھٹ گئے۔
67. كَانَ لَهُ ﷺ جُبَّةٌ مِنْ صُوْفِ أَنْمَارٍ، لَبِسَهَ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 217، الرقم/ 319.
آپ ﷺ کے ملبوسات میں مختلف رنگوں کا ایک اُونی جُبہ تھا، جسے آپ ﷺ نے زیبِ تن فرمایا۔
68. كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُصَلِّي فِي جُبَّةِ صُوْفٍ.
أخرجه الطبراني في المعجم الكبير، 11/ 28، الرقم/ 10937، وأبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 219، الرقم/ 320.
آپ ﷺ (بعض اوقات) اُونی جُبہ زیبِ تن فرما کر نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
69. لَبِسَ رَسُوْلُ اللَّهِ ﷺ الصُّوْفَ، وَاحْتَذَى الْمَخْصُوْفَ، وَلَبِسَ خَشِنً.
أخرجه ابن ماجه في السنن، كتاب الأطعمة، باب خبز الشعير، 2/ 1111، الرقم/ 3348، والحاكم في المستدرك، 4/ 361، الرقم/ 7925، وأبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 226، الرقم/ 324، وذكره المنذري في الترغيب الترهيب، 3/ 78، الرقم/ 3153.
رسول اللہ ﷺ نے ا ون کا لباس اور پیوند لگا جوتا پہنا، اور آپ ﷺ نے موٹا اور کھردرا لباس (بھی) زیب تن فرمایا۔
70. كَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ ﷺ يَلْبَسُ الصُّوْفَ، وَيَخْصِفُ النَّعْلَ، وَيَرْقَعُ الْقَمِيْصَ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 229، الرقم/ 326، وذكره السيوطي في الشمائل الشريفة، 1/ 306، الرقم/ 563، والهندي في كنز العمال، 7/ 37، الرقم/ 18146.
رسول اللہ ﷺ اُون کا لباس زیبِ تن فرماتے، اپنا جوتا خود مرمت فرماتے اور اپنےقمیص میں خود پیوند لگا لیتے تھے۔
71. وَكَانَ لَهُ إِزَارٌ غَلِیْظٌ مِمَّا یُصْنَعُ بِالْیَمَنِ، وَكِسَاءٌ مِنَ الَّتِي یُسَمُّوْنَهَا الْمُلَبَّدَةَ، وَكَانَ ﷺ قُبِضَ فِي هَذَیْنِ الثَّوْبَیْنِ.
أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب الخمس، باب ما ذكر من درع النبي ﷺ ، 3/ 1131، الرقم/ 2941، ومسلم في الصحیح، كتاب اللباس والزینة، باب التواضع في اللباس والاقتصار علی الغلیظ منه، 3/ 1649، الرقم/ 2080، وأحمد بن حنبل في المسند، 6/ 131، الرقم/ 25041، وأبو داود في السنن، كتاب اللباس، باب لباس الغلیظ، 4/ 45، الرقم/ 4036، والترمذي في الشمائل المحمدیة/ 108، الرقم/ 120، وابن ماجه في السنن، كتاب اللباس، باب لباس رسول اﷲ ﷺ ، 2/ 1176، الرقم/ 3551.
آپ ﷺ کے پاس ایک دبیز سُوتی چادر تھی جو یمن میں بنائی جاتی تھی اور ایک اُونی چادر تھی۔ آپ ﷺ کا وصال مبارک اِنہی دو کپڑوں میں ہوا۔
72. وَكَانَ لَهُ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعَرٍ أَسْوَدَ.
أخرجه مسلم في الصحیح، كتاب اللباس والزینة، باب التواضع في اللباس والاقتصار علی الغلیظ منه، 3/ 1649، الرقم/ 2081، وأبو داود في السنن، كتاب اللباس، باب في لبس الصوف والشعر، 4/ 44، الرقم/ 4032، والترمذي في السنن، كتاب الأدب، باب ما جاء في الثوب الأسود، 5/ 119، الرقم/ 2813، وأیضًا في الشمائل المحمدیة/ 76، الرقم/ 70.
آپ ﷺ کے پاس کالے بالوں سے بنا ہوا کمبل تھا، جس پر کجاووں کے نقش و نگار بنے ہوئے تھے۔
73. وَكَانَ یَمْشِي وَعَلَیْهِ ثَوْبٌ قِطْرِيٌّ قَدْ تَوَشَّحَ بِهِ، فَصَلَّی بِهِمْ.
أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 3/ 262، الرقم/ 13787، 13789، والترمذي في الشمائل المحمدیة/ 69-70، الرقم/ 60، وابن حیان في أخلاق النبي ﷺ ، 2/ 181، الرقم/ 297، وذكره الهیثمي في موارد الظمآن، 1/ 105، الرقم/ 349.
آپ ﷺ ایک دفعہ قطری چادر میں ملبوس تھے، جس پر کڑھائی کی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ نے (اِسی چادر میں) صحابہ کرام رضي الله عنهم کو نماز پڑھائی۔
74. إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَبِسَ بُرْدَةً سَوْدَاءَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رضی اللہ عنہا: مَا أَحْسَنَهَا عَلَیْكَ، یَا رَسُوْلَ اللهِ، یَشُوْبُ بَیَاضُكَ سَوَادَهَا، وَیَشُوْبُ سَوَادُهَا بَیَاضَكَ.
أخرجه ابن حبان في الصحیح، 14/ 305، الرقم/ 6395، وابن راهویه في المسند، 3/ 987، الرقم/ 1712، وابن حیان في أخلاق النبي ﷺ ، 2/ 170، الرقم/ 291، وذكره ابن الجوزي في الوفا/ 579، الرقم/ 1093، والصالحي في سبل الهدی والرشاد، 7/ 305.
حضور نبی اکرم ﷺ نے ایک دفعہ سیاہ چادر (کملی مبارک) اوڑھ رکھی تھی، جس پر حضرت عائشہ صدیقہ رضي الله عنها نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ سیاہ چادر (کملی) آپ کے جسمِ اطہر پر کیا خوب سج رہی ہے! آپ کی رنگت کی سفیدی اِس کی سیاہی میں اور اِس کی سیاہی آپ کی سفیدی میں گھل مل رہی ہے!
75. كَانَ لَهُ رِدَاءٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيْظُ الْحَاشِيَةِ.
أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب الخمس، باب ما كان النبي ﷺ يعطي المؤلفة قلوبهم وغيرهم من الخمس، 3/ 1148، الرقم/ 2980، ومسلم في الصحیح، كتاب الزكاة، باب إعطاء من سأل بفحش وغلظة، 2/ 730، الرقم/ 1057، وأحمد بن حنبل في المسند، 3/ 153، الرقم/ 12570، وابن ماجه في السنن، كتاب اللباس، باب لباس رسول اﷲ ﷺ ، 2/ 1177، الرقم/ 3553.
آپ ﷺ کے پاس موٹے کناروں والی نجرانی چادر (بھی) تھی۔
76. كَانَ طُوْلُ رِدَاءِ رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ أَرْبَعَةَ أَذْرُعٍ، وَعَرْضُهُ ذِرَاعَيْنِ وَنِصْفً.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 151، الرقم/ 279.
آپ ﷺ کی چادر مبارک کا طول ( لمبائی) چار گز اور عرض (چوڑائی) اڑھائی گز تھا۔
77. كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَلْبَسُ بُرْدَةً حِبَرَةً فِي كُلِّ عِيدٍ.
أخرجه البيهقي في معرفة السنن والآثار، 3/ 32، الرقم/ 1875، وأبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 172، الرقم/ 292.
حضور نبی اکرم ﷺ ہر عید کے موقع پر منقش یمنی چادر مبارک اُوڑھا کرتے تھے۔
78. كَانَ لِلنَّبِيِّ ﷺ بُرْدٌ أَحْمَرُ، يَلْبَسُ فِي الْعِيدَيْنِ وَفِي الْجُمُعَةِ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 174، الرقم/ 293.
حضور نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک سرخ (دھاری دار) چادر تھی، جسے آپ ﷺ عیدین اور جمعہ کے مواقع پر اُوڑھا کرتے تھے۔
79. وَكَانَ یَمْشِي وَعَلَیْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ.
أخرجه مسلم في الصحیح، كتاب الحج، باب جواز دخول مكة بغیر إحرام، 2/ 990، الرقم/ (2) 1359، وأبو داود في السنن، كتاب اللباس، باب في العمائم، 4/ 54، الرقم/ 4077، والنسائي في السنن، كتاب الزینة، باب إرخاء طرف العمامة بین الكتفین، 8/ 211، الرقم/ 5346، وابن ماجه في السنن، كتاب إقامة الصلاة والسنة فیها، باب ما جاء في الخطبة یوم الجمعة، 1/ 351، الرقم/ 1104، والبیهقي في السنن الكبری، 3/ 246، الرقم/ 5771.
ایک مرتبہ آپ ﷺ اس حال میں چل رہے تھے کہ آپ ﷺ کے سرِ انور پر سیاہ رنگ کا عمامہ تھا۔
80. كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا اعْتَمَّ سَدَلَ عِمَامَتَهُ بَیْنَ كَتِفَیْهِ.
أخرجه الترمذي في السنن، كتاب اللباس، باب في سدل العمامة بین الكتفین، 4/ 225، الرقم/ 1736، وأیضًا في الشمائل المحمدیة/ 106-107، الرقم/ 118، والبیهقي في شعب الإیمان، 5/ 173، الرقم/ 6251، وابن سعد في الطبقات الكبری، 1/ 456.
حضور نبی اکرم ﷺ جب عمامہ باندھتے تو اُس کا شملہ اپنے دونوں کندھوں کے درمیان رکھتے تھے۔
81. كَانَ یُدِیْرُ الْعِمَامَةَ عَلَى رَأْسِهِ وَیَغْرِزُهَا مِنْ وَرَائِهِ، وَیُرْسِلُ لَهَا زُؤَابَةً بَیْنَ كَتِفَیْهِ.
أخرجه البیهقي في شعب الإیمان، 5/ 174، الرقم/ 6252، وابن عساكر في تاریخ مدینة دمشق، 4/ 192، وذكره السیوطي في الجامع الصغیر، 1/ 302، الرقم/ 555، وابن الجوزي في الوفا/ 580، الرقم/ 1098، والمباركفوري في تحفة الأحوذي، 5/ 338.
حضور نبی اکرم ﷺ عمامہ باندھتے ہوئے اُسے گولائی میں سرِ اقدس کے گرد لپیٹتے اور آخری حصہ کو پچھلی جانب لپیٹ لیتے اور ایک کنارہ دونوں مبارک کندھوں کے درمیان لٹکائے رکھتے۔
82. قَالَ أَنَسٌ رضي الله عنه: رَأَيْتُ رَسُوْلَ اللَّهِ ﷺ يَتَوَضَّأُ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ قِطْرِيَّةٌ.
أخرجه أبو داود في السنن، كتاب الطهارة، باب المسح على العمامة، 1/ 36، الرقم/ 147، وابن ماجه في السنن، كتاب الطهارة وسننها، باب ما جاء في المسح على العمامة، 1/ 187، الرقم/ 564، والحاكم في المستدرك، 1/ 275، الرقم/ 603.
حضرت انس بن مالک رضي الله عنه بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو فرماتے ہوئے دیکھا، آپ ﷺ کے سر مبارک پر قطری عمامہ تھا۔
83. كَانَ يَلْبَسُ مِنَ الْقَلَانِسِ فِي السَّفَرِ ذَوَاتِ الْآذَانِ، وَفِي الْحَضَرِ الْمُشَمَّرَةَ، يَعْنِي الشَّامِيَّةَ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 209، الرقم/ 314.
آپ ﷺ سفر کے دوران کانوں والی ٹوپی، جب کہ حضر میں شامی ٹوپی پہنا کرتے تھے۔
84. كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ ﷺ ثَلَاثُ قَلَانِسَ: قَلَنْسُوَةٌ بَيْضَاءُ مُضَرَّبَةٌ، وَقَلَنْسُوَةُ بُرْدٍ حِبَرَةٌ، وَقَلَنْسُوَةٌ ذَاتُ آذَانٍ، يَلْبَسُهَا فِي السَّفَرِ.
أخرجه الصالحي في سبل الهدى والرشاد، 7/ 284، وأبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 211، الرقم/ 315، وابن الجوزي في الوفا/ 581، الرقم/ 1103.
رسول اللہ ﷺ کی تین ٹوپیاں تھیں: ایک سفید رنگ کی مصری ٹوپی تھی، دوسری ٹوپی یمنی چادروں کے کپڑے کی بنی ہوئی تھی اور تیسری کانوں والی ٹوپی تھی، جو عموماً حضور ﷺ سفر کے دوران پہنا کرتے تھے۔
85. وَكَانَ لَهُ ﷺ قَلَنْسُوَةٌ طَوِيْلَةٌ، وَقَلَنْسُوَةٌ لَهَا أُذُنَانِ، وَقَلَنْسُوَةٌ لَاطِيَةٌ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 213، الرقم/ 316.
رسول اللہ ﷺ کے پاس (تین قسم کی ٹوپیاں تھیں:) ایک لمبی ٹوپی، ایک ایسی ٹوپی تھی جس کے کان تھے، جب کہ ایک ٹوپی ایسی تھی جو آپ ﷺ کے سر مبارک کی سطح کے ساتھ منسلک رہتی تھی۔
86. كَانَ یَلْبَسُ قَلَنْسُوَةً بَیْضَاءَ.
أخرجه البیهقي في شعب الإیمان، 5/ 175، الرقم/ 6259، وذكره الهیثمي في مجمع الزوائد، 5/ 121، والسیوطي في الجامع الصغیر، 1/ 366، الرقم/ 697.
رسول اللہ ﷺ سفید ٹوپی مبارک پہنا کرتے تھے۔
87. كَانَ لِرَسُوْلِ اللهِ ﷺ قَلَنْسُوَةٌ شَامِیَّةٌ بَیْضَاءُ.
أخرجه الخوارزمي في جامع المسانید للإمام أبي حنیفة، 1/ 198.
رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک سفید شامی ٹوپی مبارک تھی (جسے آپ ﷺ پہنا کرتے تھے)۔
88. وَكَانَ إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا لَبِسَهُ یَوْمَ الْجُمُعَةِ.
أخرجه أبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 103، الرقم/ 257، وأيضًا في، 4/ 99، الرقم/ 807، والخطيب البغدادي في تاريخ بغداد، 4/ 136، الرقم/ 1817، والسيوطي في الشمائل الشريفة، 1/ 79، الرقم/ 94، والهندي في كنز العمال، 7/ 45، الرقم/ 18268 .
آپ ﷺ نے جب نیا لباس زیب تن فرمانا ہوتا تو اکثر (پہلی بار) اُسے جمعہ کے دن پہنتے۔
89. كَانَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا سَمَّاهُ بِاسْمِهِ، قَمِیْصٌ أَوْ عِمَامَةٌ، ثُمَّ يَقُولُ: اَللَّهُمَّ، لَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ، أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ.
أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 3/ 30، 50، الرقم/ 11266، 11487، وأبوداود في السنن، كتاب اللباس، باب: (1)، 4/ 41، الرقم/ 4020، والترمذي في السنن، كتاب اللباس، باب ما یقول إذا لبس ثوبا جدیدا، 4/ 239، الرقم/ 1767، والبیهقي في شعب الإیمان، 5/ 180، الرقم/ 6284، وذكره العسقلاني في فتح الباري، 10/ 303، والسیوطي في الجامع الصغیر، 1/ 78، الرقم/ 93.
رسول اللہ ﷺ جب بھی کوئی نیا کپڑا زیبِ تن فرماتے، خواہ قمیص ہوتا یا عمامہ، تو اُس کا نام لیتے۔ پھر یہ دعا فرماتے: اَللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ، أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ (اے اللہ! سب تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں، بے شک تو ہی نے مجھے یہ لباس عطا فرمایا، ميں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے اُس کی بھلائی طلب کرتا ہوں، اور اس کے نقصان اور جس نقصان کے لیے یہ بنایا گیا ہے اُس سے تیری پناہ چاہتا ہوں)۔
Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved