Jami' Kalimat e Nabawi ﷺ

نفلی نماز، روزہ اور زکوٰۃ سے بھی اَفضل عمل

43. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَفْضَلَ مِنْ دَرَجَةِ الصَّلَاةِ وَالصِّيَامِ وَالصَّدَقَةِ؟ قَالُوْا: بَلَى. قَالَ: إِصْلَاحُ ذَاتِ الْبَيْنِ، وَفَسَادُ ذَاتِ الْبَيْنِ هِيَ الْحَالِقَةُ.

أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 6/ 444، الرقم/ 27548، وأبو داود في السنن، كتاب الأدب، باب في إصلاح ذات البين، 4/ 280، الرقم/ 4919، والترمذي في السنن، كتاب صفة القيامة والرقائق والورع، باب: (56)، 4/ 663، الرقم/ 2509، وابن حبان في الصحيح، 11/ 489، الرقم/ 5092

کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتاؤں جو درجے میں نماز، روزہ اور زکوٰۃ سے بھی افضل ہے؟ لوگ عرض گزار ہوئے: (یا رسول اللہ!) کیوں نہیں! (ضرور بتائیے۔) آپ ﷺ نے فرمایا: لوگوں کے درمیان صلح کرانا، (کیونکہ) باہمی تعلقات کا بگاڑ اَمن و سلامتی کو تباہ کرنے (اور ظلم و زیادتی کو فروغ دینے) والا عمل ہے (اور رشتوں کی خرابی قطع رحمی کا باعث بنتی ہے)۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved