مختلف مہینوں اور دنوں کے فضائل و برکات

غَایَۃُ الْاِنْعَام فِي بَعْضِ زَمَنِ الشُّہُوْرِ وَاللَّیَالِي وَالاَیَّام

Mukhtalif Mahinon awr Dinon ky Fazail-o-Barakat

مختلف مہینوں اور دنوں کے فضائل و برکات

غَایَۃُ الْاِنْعَام فِي بَعْضِ زَمَنِ الشُّہُوْرِ وَاللَّیَالِي وَالاَیَّام

زمرہ‎ : الحدیث: عقائد و عبادات

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

زبان : اردو

صفحات : 520

قیمت : 510 روپے

پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

اسپانسسر

تمام دن اور مہینے اللہ رب العزت کے تخلیق کردہ ہیں۔ ان میں کوئی مہینہ، کوئی دن یا کوئی خاص وقت منحوس یا بد شگونی کا حامل نہیں، لیکن خالقِ کائنات نے جس طرح اِنسانوں کی اَنواع میں تفاوت رکھا ہے، اسی طرح زماں و مکاں کی انواع میں بھی تفاوت رکھا ہے۔ سو اُس نے بعض جگہوں کو بعض دوسری جگہوں پر عبادت اور دعا میں فضیلت دی ہے جیسے مسجد اقصیٰ، مسجد نبوی، مسجد حرام وغیرہ۔ اسی طرح اﷲ تعالیٰ نے بعض زمانوں کو بخشش اور عطا کے لئے خاص فرمایا اور انہی خاص زمانوں میں سے بعض مہینے، راتیں اور دن وہ ہیں جن میں اﷲ تبارک و تعالیٰ اپنی مخلوق پر عمومی مغفرت، جامع رحمت اور عظیم انعام و اکرام کی تجلی فرماتا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ نئی تالیف قرآن و حدیث اور اَقوالِ اَئمہ و سلف صالحین کے ذریعے محرم، ربیع الاول، رجب المرجب، شعبان المعظم، رمضان المبارک، شوال المعظم اور ذی الحج کی حرمت، اوصاف اور فضائل کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب میں مختلف دنوں، راتوں، عشروں اور لمحات کی فضیلت بھی بیان کی گئی ہے۔ دنوں میں اَیامِ عید، اَیامِ بیض، یومِ عرفہ، اَیامِ تشریق، یوم جمعہ، پیر، بدھ اور جمعرات کی فضیلت و اہمیت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ دنوں کے بعد راتوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شبِ میلاد، شبِ معراج، شبِ برات، لیلۃ القدر، عیدین کی راتوں اور شبِ جمعہ کی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لمحات میں تہجد کے اوصاف بھی تحریر کیے گئے ہیں۔

یوں یہ کتاب اپنے موضوع پر منفرد اور جامع تصنیف کی حیثیت رکھتی ہے۔

کتب کی اشاعت میں مالی معاونت کیجیے

ابلاغِ علم بہترین صدقہ جاریہ ہے

کتاب ہٰذا کی سالانہ اسپانسرشپ کے لیے 50 یورو کا تعاون کیجیے

مصنف

  • شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 570 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 430 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔

نوٹ

  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام تصانیف اور خطبات و لیکچرز کے ریکارڈ شدہ آڈیو/ ویڈیو کیسٹس اور CDs سے حاصل ہونے والی جملہ آمدنی اُن کی طرف سے ہمیشہ کے لئے تحریکِ منہاجُ القرآن کے لئے وقف ہے

رابطہ کریں

  • پتہ

    365 ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور

  • فون نمبر

    +92-423-516-5338

  • واٹس ایپ

    +92-322-438-4066

  • ای میل اڈریس

    salespk@minhaj.biz

Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved