#BooksByDrQadri

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔

نئی تصانیف

ہماری نئی شائع ہونیوالی کتابوں کی لسٹ کھولیں، جو آپ کو نئے موضوع پر کتب پڑھنے میں مدد دے گی

Taghayyur e Zaman say Ijtihadi Ahkam mein Riayat awr Tabdeeli

تغیر زمان سے اجتہادی احکام میں رعایت اور تبدیلی

تغیر زمان سے اجتہادی احکام میں رعایت اور تبدیلی کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام کے بنیادی مصادر اور منابع سے ضروری دلائل اور نظائر اس کتاب میں جمع کیے ہیں تاکہ بدلتے ہوئے حالات میں قانون کی تبدیلی کے باب میں قرآن و حدیث، آثارِ صحابہ، اَقوالِ تابعین و تبع تابعین اور مجتہدینِ اُمت کی آراء سے اِجتہادی طریق پر استفادہ کیا جا سکے۔

The Eye-Brightening Remembrance of the Beloved Messenger (PBUH)

نور الابصار بذکر النبی المختار ﷺ

یہ کتاب سیرت و فضائل نبوی ﷺکا ایک مختصر تذکرہ جس کا ایک ایک لفظ آبِ زم زم سے وضو کر کے حضور ﷺ کی بارگاہِ بےکس پناہ میں دست بستہ کھڑا دکھائی دیتا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فضائل نبوی، خصائص نبوی اور شمائل نبوی ﷺ کو اطاعت و اتباع رسول ﷺ کے تصور کے ساتھ یکجا کر کے مضمونِ مذکورہ کو سپردِ قلم کیا، دل میں اتر جانے والا دلکش اسلوب، عام فہم اندازِ تحریر، بیانیہ طرزِ استدلال کتاب کو وصفِ انفرادیت سے ہمکنار کرتا ہے۔

اہم کتب

Post-Demise Life of the Prophet ﷺ
Preamble to the Biography of the Messenger (PBUH) (part-I)
Biography of the Holy Messenger ﷺ [Vol. 2]
The Light of Muhammad (PBUH): From Creation to Birth
The Birth of the Holy Prophet (PBUH):
The Personal and Prophetic Import of the Biography of the Holy Messenger (PBUH)
The Rituals of Milad Celebrations
The Celebration of Mawlid al-Nabi ﷺ

پلے لسٹ

علمی و ادبی دیگر ویب سائٹس

عرفان القرآن

عرفان القران اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجم قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔

مزید دیکھیں

خطابات

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر 7000 سے زائد لیکچرز دیے، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات

مزید دیکھیں

میگزین

ماہنامہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور امن عالم کا داعی کثیر الاشاعت میگزین ہے، یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، تحریک منہاج القرآن اور ان سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے

مزید دیکھیں

امن نصاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوںمیں بھرپور جد و جہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ اِنتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اِسلام کی محبت و رحمت، اَمن و رواداری اور عدمِ تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 46 کتب منظر عام پر آچکی ہیں

مزید دیکھیں
660

منفرد تصانيف

651

آن لائن تصانيف

1318

کل تصانيف

234577

کل صفحات

Copyrights © 2021 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved