minhajbooks.com minhajbooks.com minhajbooks.com
minhajbooks.com
سرورق ہمارے بارے اردو کتب انگريزی کتب عربی کتب ڈاؤنلوڈ  کتب یونیکوڈ کتب امیج کتب خریداری ہمارا رابطہ
minhajbooks.com
فہرست مکمل تصانيف
نئي مطبوعہ تصانيف
نئي آنلائن تصانيف
نئی تصانیف یونیکوڈ تحریری روپ میں
نئی تصانیف تصویوی روپ میں
کثیر المطالعہ تصانیف
کثیر ڈاؤنلوڈز
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
اسانید و اجازات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
minhajbooks.com
القرآن و علوم القرآن
الحديث
ا یمانیات-و-عبادات
اعتقادیات (اصول و فروع)
سیرت و فضائل نبوی
ختم نبوت و تقابلِ ادیان
فقہیات
اخلاق و تصوف
اوراد و وظائف
اقتصادیات
فکریات
دستوریات و قانونیات
شخصیات
اسلام اور سائنس
حقوق انسانی اور عصریات
سلسلہ تعلیمات اسلام
English Books
فرید ملت
حسین محی الدین
متفرق



اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني (مجموعہ مضامین قرآن) - اسلامی لائبریری

اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني

   > مطالعۂ کتب > القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني (مجموعہ مضامین قرآن)

اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني (مجموعہ مضامین قرآن)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني : القرآن و علوم القرآن
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني : 824
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني : 1250 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني


By the Grace of Almighty Allah, to date, we have published more than 1,000 books in different formats. You can visit www.minhajbooks.com/english/Fehrist/ to see the complete list of the books. We update books with the passage of time and will publish all of the books in maximum formats. The books are provided for free and we have no income from the web site. So we have very limited resources and cannot upload all of the books at once. That is why we have launched sponsorship appeal for the books still pending to upload.
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الثاني

جلد دوم: شرک اور اُس کا بطلان، ایمان بالرسالت، ایمان بالکتب، ایمان بالملائکہ، اِیمان بالقدر، ایمان بالآخرت

جلد دوم میں اِیمانیات کے تسلسل میں اِسی موضوع کے مزید مضامین کا اِحاطہ کرتے ہوئے آیات کو جمع کیا گیا ہے۔ توحید کی تمام تفصیلات ذکر کرنے کے بعد شرک کی حقیقت، مشرکین کی نفسیات، شرک کے عوامل و مضمرات اور اس سے متعلقہ جملہ عقائد و احکام پر 50 سے زائد موضوعات قائم کیے گئے ہیں، جن میں سیکڑوں قرآنی آیات سے استدل کیا گیا ہے اور اس موضوع کی تفصیلات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اسی جلد میں اللہ اور بندے کے درمیان تعلق کی نوعیت، حقِ ربوبیت اور حقِ عبدیت کے ذیل میں محبتِ الٰہی، عبادتِ الٰہی، توکل علی اللہ، اللہ تعالیٰ کے بارے میں حسنِ ظن، تعلق باللہ میں صدق و اخلاص، ذکرِ الٰہی کی اہمیت، مجالسِ ذکر کی فضیلت، انسان کی ایمانی زندگی کو درپیش خطرات، نیز نفاق اور اس پر وارِد ہونے والی کیفیات بیان کی گئی ہیں۔ اس کے بعد اِس جلد میں ایمان بالرسالت کے حوالے سے کثیر موضوعات قائم کیے گئے ہیں جن میں تمام انبیاء کرام علیہم السلام کا ذکر ہے۔ اس کے ذیل میں نبوت و رسالتِ محمدی ﷺ پر ایمان اور اس کی معرفت کا بیان ہی نہیں بلکہ حضور نبی اکرم ﷺ کے خصائص و کمالات کا تفصیلی ذکر بھی ہے، نیز محبت و اتباعِ رسول ﷺ اور تعظیم و توقیرِ رسول ﷺ کے خصوصی قرآنی احکام کا تفصیلی بیان ہے، تحفظِ عظمتِ رسالت کے باب میں حضور نبی اکرم ﷺ پر منکرین و مشرکین اور اہلِ کتاب کے اعتراضات کے قرآنی جوابات بیان کیے گئے ہیں۔ اسلام اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف یہودِ مدینہ، منافقین اور قریشِ مکہ کی سازشیں اور شر انگیز منصوبہ بندی کا بھی بالتفصیل ذکر کیا گیا ہے۔ روزِ قیامت شفاعت کا بیان، تحویلِ قبلہ اور اخلاق و سیرتِ نبوی ﷺ سے متعلق بہت سے مضامین اِس جلد میں بیان کیے گئے ہیں۔

ایمان بالکتب کے باب میں نزولِ قرآن، قرآن حکیم کے فضائل و خصائص، تورات، زبور، انجیل، نیز جملہ اِلہامی کتب اور صحائف پر موضوعات قائم کیے گئے ہیں، قرآن مجید کی حفاظت، صداقت اور حقانیت کے باب میں دلائل درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح قرآن مجید کے ہر قسم کے کذب و بہتان سے محفوظ و مامون اور شک و شبہ سے بالا ہونے کے دلائل بھی یکجا کر دیے گئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو اہل ایمان کے لیے ہدایت و رحمت اور نصیحت قرار دیا ہے۔ قرآن مجید کے اس الہامی، آفاقی اور ہمہ جہتی پیغام کو بطورِ خاص نمایاں کیا گیا ہے۔ جلد دوم میں قرآن مجید کے احترام واکرام، اثرات و برکات اور اس سے تمسّک کے ثمرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ مزید برآں انبیاء کرام علیہم السلام کی طرف سے مانگی جانے والی تمام دعاؤں کو بھی یکجا کر دیا گیا ہے۔

اس جلد میں ایمان بالملائکہ پر ایک باب بطور خاص شامل ہے۔ فرشتوں کے وجود، ان کے اعمال و افعال، جبریل امین، میکائیل، اسرافیل، ہاروت وماروت، کراماً کاتبین، ملک الموت کے بارے میں تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ جنّات کی حقیقت، اُن کا وجود، اُن کے اعمال و افعال، بالخصوص شیطان کی اصلیت اور اس کی بندگانِ خدا کے ساتھ دشمنی کے بارے میں بھی ایک باب قائم کیا گیا ہے، جس کے مطالعے سے سادہ لوح مسلمانوں کو اعمالِ صالحہ کی رغبت اور خرافات سے اجتناب میں مدد ملے گی۔

تقدیر کیا ہے؟ اچھی بری تقدیر سے کیا مراد ہے، کفار و مشرکین کا تصورِ تقدیر کیا ہے، روز مرہ کی گفت گو میں شامل اس اہم ترین موضوع کو آیات ِ قرآنیہ کی روشنی میں بیسیوں مضامین کی صورت میں درج کیا گیا ہے۔

ایمان بالآخرت، بعث بعد الموت (یعنی مرنے کے بعد جی اٹھنا)، موت اور آخرت کا بیان، اعمال سے متعلق باز پرس اور اللہ کے حضور جملہ مخلوقات کی پیشی سے متعلق مضامین اِس جلد میں ذکر کیے گئے ہیں۔

یوم آخرت کے اَحوال کی خبرگیری کے لیے یہ بات انتہائی اَہم اور چشم کشا ہے کہ سادہ لوح مسلمان یومِ آخرت، اُس کی سختی اور جزا و سزا کے بارے میں حکایات اور روایات کی سماعت تک محدود رہتے ہیں، تاہم قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے ہر سطح کی علمی اِستعداد رکھنے والے اس جلد کے توسط سے اَحکاماتِ ربّانی سے براہِ راست رشد و ہدایت حاصل کرسکیں گے۔





کتاب بارے تبصرہ


minhajbooks.com minhajbooks.com
تلاش تصانیف
اردو English
Online Sponsors

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 551 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 449 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
Copyright © 1999 - 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.