minhajbooks.com minhajbooks.com minhajbooks.com
minhajbooks.com
سرورق ہمارے بارے اردو کتب انگريزی کتب عربی کتب ڈاؤنلوڈ  کتب یونیکوڈ کتب امیج کتب خریداری ہمارا رابطہ
minhajbooks.com
فہرست مکمل تصانيف
نئي مطبوعہ تصانيف
نئي آنلائن تصانيف
نئی تصانیف یونیکوڈ تحریری روپ میں
نئی تصانیف تصویوی روپ میں
کثیر المطالعہ تصانیف
کثیر ڈاؤنلوڈز
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
اسانید و اجازات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
minhajbooks.com
القرآن و علوم القرآن
الحديث
ا یمانیات-و-عبادات
اعتقادیات (اصول و فروع)
سیرت و فضائل نبوی
ختم نبوت و تقابلِ ادیان
فقہیات
اخلاق و تصوف
اوراد و وظائف
اقتصادیات
فکریات
دستوریات و قانونیات
شخصیات
اسلام اور سائنس
حقوق انسانی اور عصریات
سلسلہ تعلیمات اسلام
English Books
فرید ملت
حسین محی الدین
متفرق



اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس (مجموعہ مضامین قرآن) - اسلامی لائبریری

اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس

   > مطالعۂ کتب > القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس (مجموعہ مضامین قرآن)

اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس (مجموعہ مضامین قرآن)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس : القرآن و علوم القرآن
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس : 824
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس : 1250 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس


By the Grace of Almighty Allah, to date, we have published more than 1,000 books in different formats. You can visit www.minhajbooks.com/english/Fehrist/ to see the complete list of the books. We update books with the passage of time and will publish all of the books in maximum formats. The books are provided for free and we have no income from the web site. So we have very limited resources and cannot upload all of the books at once. That is why we have launched sponsorship appeal for the books still pending to upload.
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری القرآن و علوم القرآن اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد السادس

جلد ششم تا ہشتم: الفاظ قرآن کا جامع اشاریہ

قرآنی انسائیکلو پیڈیا كى چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جلد الفاظِ قرآن کے جامع اشاریہ پر مشتمل ہے۔ یہ اشاریہ قارى كی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تا کہ الفاظِ قرآن کے معانی کے بحر ِ زخار سے ہر خاص و عام آشنا ہو سکے اور حسب ِاستطاعت قرآن فہمی میں درک پیدا كر سكے۔ اگرچہ الفاظِ قرآن کی معاجم پہلے بھی موجود ہیں تا ہم یہ اپنی نوعیت کی الگ معجم ہے، جس سے استفادہ ہر خاص و عام کے لیے نسبتًا آسان ہے۔ الفاظِ قرآن کی دیگر معاجم سے استفادہ کے لیے مطلوبہ لفظ کے مادۂ اشتقاق (root word) كا معلوم ہونا ضروری ہوتا ہے، جو عربی زبان جاننے والے کے لیے بھی بسا اوقات مشکل ہوتا ہے۔ اس انسائیکلو پیڈیا کی معجم کو استعمال کرنے کے لیے قاری کو کسی لفظ کے مادۂ اشتقاق (root word) کو جاننے کی چنداں ضرورت نہیں بلکہ وہ جس بھی قرآنی لفظ کا معنی دیکھنا چاہتا ہے، اس کے صرف پہلے حرف کے ذریعے مطلوبہ لفظ تک پہنچ سکتا ہے۔ مثلاًاگر لفظ ﴿يَعۡلَمُونَ﴾ کا معنی دیکھنا ہو، تو اس لفظ کا اصل مادہ تلاش کرنے کے بجائے براہِ راست حرف ’’یؔ‘‘ سے شروع ہونے والے الفاظ میں جا کر اس کا معنی بھی دیکھا جا سکتا ہے اور یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ لفظ قرآن مجید میں کل کتنی بار اور کن کن آیات میں آیا ہے۔

یہ اشاریہ دیگر معاجم اور اشاریہ جات کی طرح حروفِ تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے، پھر ہر حرف کے ساتھ تمام حروفِ تہجی سے بننے والے الفاظ کو ترتیب وار بیان کر دیا ہے۔ مثلاً حرف جیمؔ سے شروع ہونے والے الفاظ کو اس طرح بیان کیا ہے کہ سب سے پہلے جیمؔ اور الفؔ، پھر جیمؔ اور باؔ، پھر جیمؔ اور تاؔ، یہاں تک کہ جیمؔ سے یا ؔ تک بننے والے تمام الفاظ کو ترتیب سے بیان کر دیا گیا ہے۔

قرآنى الفاظ پر مشتمل اِس اشاریہ کا ایک خاصہ یہ بھی ہے کہ ایک لفظ جتنی آیات میں وارد ہوا ہوتا ہے اُن آیات كے مطلوبہ حصے کو مع حوالہ اُس لفظ کے ذیل میں بیان کر دیا گیا ہے۔

الفاظ کے معانی بیان کرنے میں بہت زیادہ تفصیلات کے بجائے معروف لغوی معنی پر اکتفا کیا گیا ہے۔ مگر کچھ الفاظ کی ناگزیریت کی بنا پر اُن کے دو تین معانی بھی بیان کئے گئے ہیں۔ مثلًا ﴿أَنزَلۡنَا﴾ کا سادہ لغوی معنی ہے: ہم نے اتارا/ ہم نے نازل کیا۔ یہ معانی بیان کرنے کے بعد وہ چالیس آیات بطور حوالہ ذکر کر دی گئی ہیں جن میں یہ لفظ وارد ہوا ہے۔

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی آخری تین جلدیں ’’الفاظِ قرآن کا جامع اشاریہ‘‘ ہونے کے ساتھ ساتھ اُن الفاظ پر مشتمل آیات کی یکجا تجميع سے نئے موضوعات کا فائدہ بھی دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کسی کو ایسی آیات درکار ہیں جن میں علم، کتاب، قلم، لباس، پانی، آگ، دریا، انسان، جن، جانور، جنت، جہنم، محبت، غضب، گھوڑا، کتا، کشتی، ہوا، سورج، چاند، ستارہ، آسمان، زمین، فضا، بادل، بارش، گرج، چمک، کڑک، بجلی، روشنی، اندھیرا، صبح، شام، زندگی، موت، ہنسنا، رونا، خوف، سکون، سونا، جاگنا وغیرہ جیسے ہزاروں الفاظ کا استعمال ہوا ہے، تو اسے ایسی ساری آیات اس اشاریے میں یکجا مل جائیں گی۔

تین جلدوں پر مشتمل الفاظِ قرآن کے اس اشاریہ کی دیگر خصوصیات اور اس کا طریقۂ استعمال چھٹی جلد کے شروع میں بیان کیا گیا ہے۔





کتاب بارے تبصرہ


minhajbooks.com minhajbooks.com
تلاش تصانیف
اردو English
Online Sponsors

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 551 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 449 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
Copyright © 1999 - 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.