الاربعین فی فضائل النبی الامین

حضور ﷺ کے دیکھنے اور سننے کی اعجازی شان کا بیان

فَصْلٌ فِي إِعْجَازِ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ صلی الله علیه وآله وسلم

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیکھنے اور سننے کی اعجازی شان کا بیان

46/1. عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ رَسُوْلِ ﷲِ صلی الله علیه وآله وسلم قَالَ: أَتِمُّوا الرُّکُوْعَ وَالسُّجُوْدَ فَوَﷲِ إِنِّي لَأَرَاکُمْ مِنْ بَعْدِ ظَهْرِي إِذَا مَا رَکَعْتُمْ وَإِذَا مَا سَجَدْتُمْ. وفي حدیث سعید: إِذَا رَکَعْتُمْ وَإِذَا سَجَدْتُمْ.

مُتَّفَقٌ عَلَیْهِ.

أخرجه البخاري في الصحیح، کتاب الأیمان والنذور، باب کیف کانت یمین النبي صلی الله علیه وآله وسلم 6/2449، الرقم: 6268، ومسلم في الصحیح، کتاب الصلاة، باب الأمر بتحسین الصلاة و إتمامها والخشوع فیها، 1/320، الرقم: 425، والنسائي في السنن، کتاب التطبیق، باب الأمر بإتمام السجود، 2/216، الرقم: 1117، وفي السنن الکبری، 1/235، الرقم: 704، وأحمد بن حنبل في المسند، 3/115، الرقم: 12169، وأبو یعلی في المسند، 5/341، الرقم: 2971، وعبد بن حمید في المسند، 1/354، الرقم: 1170.

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رکوع اور سجود کو اچھی طرح سے ادا کیا کرو۔ اللہ کی قسم! بلاشک و شبہ میں اپنی پشت کے پیچھے سے بھی تمہارے رکوع و سجود کو دیکھتا ہوں۔ اور حضرت سعید کے الفاظ ہیں کہ میں تمہیں رکوع اور سجدہ کی حالت میں بھی دیکھتا ہوں۔‘‘

یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

47/2. عَنْ أَبِي ذَرٍّ رضی الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلی الله علیه وآله وسلم: إِنِّي أَرَیٰ مَا لَا تَرَوْنَ، وَأَسْمَعُ مَالَا تَسْمَعُوْنَ.

رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْحَاکِمُ وَأَحَمَدُ. وَقَالَ الْحَاکِمُ: هَذَا حَدِیْثٌ صَحِیْحُ الإِْسْنَادِ.

أخرجه الترمذي في السنن، کتاب الزهد، باب في قول النبي صلی الله علیه وآله وسلم لو تعلمون ما أعلم لضحکتم قلیلاً، 2/55 الرقم: 2312، وابن ماجه في السنن، 319‘کتاب الزهد، باب الحزن والبکاء، الرقم: 4190، وأحمد بن حنبل في المسند، 5/173 الرقم:21555، والحاکم في المستدرک 2/510، الرقم: 3883، وأیضا، 4/579، الرقم: 8726، وأیضا 4/544، الرقم: 8633، والبغوي في شرح السنة، 14/370، الرقم: 4172، وأبو نعیم في حلیة الأولیائ، 6/269، والسیوطي في مشکل الآثار، 2/43، والتبریزي في مشکوٰة المصابیح، الرقم: 5347، والهندي في کنز العمال، 10/363، الرقم: 29829، وأیضا، 10/367، الرقم:29838.

’’حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ کچھ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے۔‘‘

اس حدیث کوامام ترمذی، حاکم اور احمد نے روایت کیا ہے نیز امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved