الفیوضات المحمدیۃ

روحانی توجہات کے حصول اور حل مشکلات کے اوراد و قصائد

{الأورادُ الرُّوحِیۃ اور قصائد کے پڑھنے کے اَوقات و طریقہ}

’’الفیوضات المحمدیۃ ﷺ ‘‘ کے حصہ چہارم میں قربِ الٰہی و قربِ مصطفی ﷺ اور روحانی فیوضات و توجہات کے حصول کے لئے خصوصی اوراد و قصائد دیئے جا رہے ہیں۔

ز یہ اوراد و قصائد جو معروف روحانی طرق و سلاسل کے اولیاء کرام و مشائخ عظام کا معمول رہے ہیں کثیر دینی، روحانی اور دنیوی خیر و برکات، حاجت روائی و قبولیت دعا، ازالۂ رنج و الم و اطمینان قلب، اصلاحِ احوالِ نفس، حلِ مشکلات اور فتحِ مہمات کے لئے نہایت مفید و مجرب ہیں۔ ان اوراد و وظائف کی ترتیب درج ذیل ہے:

  1. الأوراد المحمدیۃ
  2. الورد العلوی
  3. الورد الحسینی
  4. الأوراد الغوثیۃ
  5. الورد الشاذلی
  6. ورد شیخ الأکبر
  7. قصیدہ غوثیہ
  8. قصیدہ بردہ شریف (منتخب اشعار)
  • ان اوراد و قصائد پڑھنے کا بہترین وقت بعد از نماز تہجد ہے اگر یہ میسر نہ ہو تو نماز فجر، نماز مغرب یا عشاء کے بعد بھی آپ اپنی سہولت کے مطابق وقت کا تعین کرسکتے ہیں.
  • شب جمعہ، شب براۃ اور رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں ان اوراد و قصائد کا پڑھنا زیادہ فیوض و برکات کا باعث ہے.

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved