Dastoor e Madina awr Falahi Riyasat ka Tasawwur (Taaruf awr Khasusiyat)

دستورِ مدینہ سے ریاست کے عناصرِ تشکیلی کا استنباط

کتاب کے چوتھے باب میں دستورِ مدینہ سے ریاست کے عناصرِ تشکیلی کو مستنبط کیا گیا ہے۔ اس سے یہ واضح کرنا مقصود ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ریاستِ مدینہ کی تشکیل ان عناصر پر فرمائی جن سے جدید دنیا آج متعارف ہو کر اپنی تہذیب اور ترقی یافتہ مملکتوں اور ریاستوں کی بنیادیں رکھ رہی ہے۔ ریاست کے وہ سات اہم عناصرِ تشکیلی درج ذیل ہیں:

پہلا عنصر: محل وقوع (Geographical Location)

دوسرا عنصر: آبادی (Population / Residents)

تیسرا عنصر: شناخت (Identity)

چوتھا عنصر: اتھارٹی یا حکومت (Authority / Government)

پانچواں عنصر: آئین (Constitution)

چھٹا عنصر: ذرائعِ آمدن (Sources of Income)

ساتواں عنصر: انتظامیہ (Administration)

اس باب ميں ریاستِ مدینہ کا جدید ممالک کے عناصرِ تشکیلی کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کر کے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ ایک ایسی ریاست تشکیل دینے میں مؤسسِ اوّل کی حیثیت رکھتے ہیں جس میں ریاست کے قیام کے لیے تمام ضروری ارکان موجود ہوں۔ آپ ﷺ کو ایک ایسی ریاست کی تشکیل میں سبقت حاصل ہے جو آنے والی اَقوام کے لیے ریاست کی تشکیل میں مشعلِ راہ ہے۔

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved