Dastoor e Madina awr Falahi Riyasat ka Tasawwur (Taaruf awr Khasusiyat)

دستورِ مدینہ: اسلامی سیاسی اَفکار کا ایک اَہم مصدر

زیر مطالعہ کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور (دستورِ مدینہ اور جدید دَساتیرِ عالم کا تقابلی جائزہ)‘‘ عصر حاضر کی ایسی علمی و تحقیقی کاوش ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی ریاستی پالیسی کے بنیادی اُصول (principles of policy formulation) تفصیلاً بیان کیے گئے ہیں اور میثاقِ مدینہ کے دستور کو اسلامی سیاسی افکار کے ایک اہم مصدر و ماخذ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اس سے قبل آج تک ہونے والی تحقیقات میں محققین نے حضور نبی اکرم ﷺ کے میثاق مدینہ کے دستور کو علیحدہ مستقل بحث کے طور پر نمایاں نہیں کیا۔ انہوں نے دستورِ مدینہ کے بجائے خلافتِ راشدہ کو موضوعِ تحقیق بنایا یعنی ان کی تحقیق کا دار و مدار خلفائے راشدین کی زندگی، طرزِ حکمرانی اور اندازِ سیاست پر لکھی جانے والی کتب پر ہے۔ بعض مقامات پر فقہی اور تاریخی اُمور کو بھی ان تحقیقات کا موضوع بنایا گیا ہے۔

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved