Al-Fuyudat al-Muhammadiyya

باب 7 :وظائف الاسماء الحسنی

(اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کے فوائد و تاثیرات)

1۔ اَللهُ … اسمِ ذات

وظیفہ برائے صفائے باطن و اطمینانِ قلب: یَا اَللّٰهُ

فوائد و تاثیرات:

الله اسمِ ذاتی ہے، باقی تمام اسمائے مبارکہ صفاتی ہیں اس اسم مبارک کی برکت سے باطنی طہارت اور اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے۔ انسان کے ایمان کو جلا ملتی ہے اور یقین میں اضافہ ہوتا ہے نیز حصولِ مقاصد میں آسانی ہوتی ہے۔ جو شخص اس وظیفہ کو ’’یَا اَللّٰهُ یَا ھُو‘‘ کے الفاظ سے ایک ہزار (1000) مرتبہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کو ایمان میں استحکام اور کامل یقین سے نواز کر معرفتِ قلب عطا فرما دے گا۔ عرفاء و صوفیاء اسی اسم پاک کا ورد سب سے زیادہ کرتے ہیں۔ یہ ورد انفرادی طور پر بھی کیا جاتا ہے اور اجتماعی طور پر بھی خانقاہی نظام تربیت کا معمول ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

2۔ اَلرَّحْمٰنُ … نہایت مہربان

غفلت و نسیان اور شقاوتِ قلبی سے نجات کا وظیفہ: یَا رَحْمٰنُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کو ہر نماز کے بعد ایک سو (100) بار پڑھنے سے غفلت، نسیان اور دل کی سختی سے چھٹکارا ملتا ہے اور دنیاوی امور میں غیبی مدد حاصل ہونے کے ساتھ اللہ کی رضا اور اس کی نعمتیں نصیب ہوتی ہیں۔

اس وظیفہ کو جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد قبلہ رو ہو کر ’’یَا اَللّٰهُ یَا رَحْمٰنُ‘‘ کے الفاظ سے غروب آفتاب تک کیا جائے تو اللہ تعالیٰ سے جو مانگا جائے وہ عطا ہو گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

3۔ الرَّحِیْمُ … ہمیشہ رحم فرمانے والا

وظیفہ برائے رقتِ قلب: یَا رَحِیْمُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کو پڑھنے سے اللہ کی رحمت شامل حال ہوتی ہے ، جو شخص کثرت سے اس کا ورد کرتا ہے اس کی ہر دعا قبول ہوتی ہے اور وہ زمانے کے خطرات سے محفوظ رہتا ہے۔

’’یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ‘‘ کا وظیفہ کرنے سے غفلت، نسیان اور دل کی سختی ختم ہو جاتی ہے۔ خوف سے نجات مل جاتی ہے۔ تمام احوال میں لطافت سے نوازا جاتا ہے اور جو مظلوم یہ وظیفہ پڑھ کر کسی ظالم کے پاس جائے اللہ تعالیٰ اسے شر سے بچا کر بھلائی عطا فرمائے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

4۔ اَلْمَلِکُ … بادشاہ

وظیفہ برائے وسعتِ رزق: یَا مَلِکُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم مبارک کے وظیفہ سے نورِ قلب اور رزق میں فراخی نصیب ہوتی ہے، معاملات کی اصلاح ہوتی ہے۔ جو شخص روزانہ سو (100) مرتبہ زوال کے وقت اس کا معمول رکھے اسے صفائے قلب نصیب ہو گا اور کدورت و سیاہی دور ہو گی۔ جو شخص اس کو بعد نماز فجر ایک سو اکیس (121) مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے وسائلِ رزق میں وسعت پیدا ہو گی۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

5۔ اَلْقُدُّوْسُ … جملہ نقائص و عیوب سے پاک

وظیفہ برائے صفائے قلب: یَا قُدُّوْسُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کو ہر روز زوال کے وقت پڑھنے سے دل صاف ہوتا ہے۔ جو شخص اس کو پابندی سے کرے تو اللہ تعالیٰ اس سے ناپاکیٔ نفس اور شیطان کے وسوسہ کو دور کر دے گا اور جسمانی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

6۔ اَلسَّلَامُ … سلامتی دینے والا

وظیفہ برائے صحت و شفا: یَا سَلَامُ

فوائد و تاثیرات: اس وظیفہ کو پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے اللہ تعالیٰ اسے موت کے سوا ہر مرض سے شفا دے گا نیز اس کو پڑھنے والا شیاطین اِنس و جن اور ان کے وسوسہ و سازش سے محفوظ رہتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

7۔اَلْمُؤْمِنُ۔۔۔۔امان بخشنے والا/ایمان عطا فرمانے والا

وظیفہ برائے امن و سلامتی: یَا مُؤْمِنُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے والا شیطان کے شر سے حفاظت میں رہتا ہے اور اس کا ظاہر و باطن، مال و جان اللہ تعالیٰ کے حفظ و امان میں ہوتا ہے۔ اس کی برکت سے خصوصاً فرائض کے بعد پڑھنے سے ایمان داری و راست بازی نصیب ہوتی ہے اور دعا قبول ہوتی ہے۔

یَا سَلَامُ یَا مُؤْمِنُ کے صیغہ کے ساتھ وظیفہ کرنے سے رعب اور خوف کے اثرات زائل ہوجائیں گے بالخصوص اگر کوئی مسافر ان دونوں اسما کو ملا کر ذکر کرے تو اللہ تعالیٰ اسے دوران سفر ہر طرح کے خوف و خطر سے محفوظ فرمائے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

8۔ اَلْمُہَیْمِنُ… نگہبانی اور حفاظت فرمانے والا

قلبی توجہ اور محافظتِ احوال کا وظیفہ: یَا مُھَیْمِنُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم پاک کا وظیفہ کرنے والا چونکہ مھیمن (اللہ تعالیٰ) کی قدرت کے ساتھ اپنے اصلاح قلب، حال اور معاملے پر مدد چاہتا ہے لہٰذا اس سے ہر چیز خوف کھاتی ہے (اسے نقصان نہیں پہنچاتی) کیونکہ اس کا نگہبان اللہ تعالیٰ ہوتا ہے۔ اس وظیفہ کو غسل کے بعد خلوت میں نماز پڑھنے کے بعد قلبی توجہ کے ساتھ کرنے سے دل میں نور پیدا ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

9۔ اَلْعَزِیْزُ… عزت، بزرگی اور غلبہ والا

وظیفہ برائے نصرتِ الٰہی: یَا عَزِیْزُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ پر مداومت کرنے والا کبھی محتاج نہیں ہوگا۔ اگر کوئی شخص 40 روز متواتر 40 مرتبہ روزانہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اسے قوت اور مدد عطا فرمائے گا، 7 دن متواتر 1000 مرتبہ روزانہ پڑھنے سے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

10۔ اَلْجَبَّارُ…بہت زبردست، عظمت والا

سفر و حضر میں دشمن کے شر سے حفاظت کا وظیفہ: یَا جَبَّارُ

فوائد و تاثیرات:

جو کوئی اس اسمِ پاک کا وظیفہ مسّبعاتِ عشرہ کے بعد 21 مرتبہ صبح و شام کرے تو اللہ تعالیٰ اسے سفر و حضر میں اپنی امان میں رکھے گا نیز وہ اس پر مداومت کرنے سے بدگوئی و غیبت اور شرِ دشمن سے محفوظ رہے گا۔ اس اسم پاک کے ساتھ ذوالجلال والاکرام کو ملا کریعنی یَا جَبَّارُ یا ذا الجلال والاکرام پڑھنے سے فوائد و برکات میں مزید اضافہ ہو گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

11۔ اَلْمُتَکَبِّرُ ۔۔۔۔ سب سے اعلیٰ و ارفع، بڑائی والا

وظیفہ برائے حصولِ اولاد: یَا مُتَکَبِّرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی کثرت کرنے والے کو اللہ تعالیٰ نیک اور متقی اولاد سے نوازتا ہے۔ ہر کام سے پہلے اس وظیفے کو پڑھنے سے مراد مل جاتی ہے نیز اس کے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ لوگوں کی نگاہوں میں بزرگ اور باوقار بناتا ہے۔ جو شخص اس کا معمول اپنائے گا کبھی کوئی دشمن اور حاسد اس کو نقصان پہنچانے کی قدرت نہیں رکھے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

12۔ اَلْخَالِقُ … پیدا کرنے والا

گمشدہ اولاد اور مال و اسباب کی بازیابی کا وظیفہ: یَا خَالِقُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کو رات کے وقت پڑھنے سے دل منور اور چہرہ روشن ہو جاتا، جملہ امور میں غیبی مدد و نصرت حاصل ہوتی ہے۔ اس کا ذکر کرنے والا اپنے نفس میں اپنے نورِ قلب کے موافق اللہ تعالیٰ کا جلوہ اجمالاً و تفصیلاً، ظاہر و باطنی طور پر محسوس کرتا ہے۔

اس وظیفہ کو پانچ ہزار (5000) مرتبہ پڑھنے سے گمشدہ مال یا بچہ طوعاً و کرھاً مل جائے گا۔ اسی طرح طویل عرصے سے غائب شخص یا کوئی چیز بھی مل جائے گی۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

13۔ اَلْبَارِئُ … عدم سے وجود میں لانے والا

دنیوی و برزخی زندگی میں امن و راحت کا وظیفہ: یَا بَارِئُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کو پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ ہر طرح کی ظاہری و باطنی عیب سے بری کر دیتا ہے اور اسے جنت عطا فرماتا ہے، جو شخص سات (7) دن مسلسل اس کا ورد کرے اللہ تعالیٰ اس کو امراض سے شفا اور آفات سے سلامتی عطا فرمائے گا۔ پس مرگ بھی اس کا جسم قبر میں سلامت رہے گا اور جس سے اسے محبت ہوتی ہے وہ اس کے پاس آتا رہے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

14۔ اَلْمُصَوِّرُ۔۔۔شکل و صورت اور امتیازی شان عطا کرنے والا

نیک اولاد اور اعمال حسنہ کا وظیفہ: یَا مُصَوِّرُ

فوائد و تاثیرات:

جو عورت بانجھ ہو وہ سات دن تک مسلسل روزے رکھے اور ہر روز غروب آفتاب کے بعد افطاری سے قبل اکیس( 21) مرتبہ اس وظیفہ کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئے تو اللہ تعالیٰ اسے اولاد سے نوازے گا۔ اگر کوئی شخص 10 بار روزانہ اس کو پڑھے تو صالح اولاد سے نوازا جائے گا علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے واے کا چہرہ روشن اور حسین کر دے گا اور اعمالِ صالحہ کی بجا آوری میں اس کی مدد کرے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

15۔ اَلْغَفَّارُ … بہت بخشنے والا

وظیفہ برائے بخشش و مغفرت: یَا غَفَّارُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم پاک کا وظیفہ کرنے والے کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا، اس کے اعمالِ بد کی پردہ پوشی فرمانے کے ساتھ ان کو اپنے ظاہری جمال سے ڈھانپ دے گا۔ جو شخص جمعہ کے بعد اس وظیفہ کو اپنا معمول بنالے تو اس پر آثار مغفرت ظاہر ہو جائیں گے اور اگر کسی شخص پر غصہ کی کیفیت طاری ہوجائے تو اس وظیفہ کی برکت سے اس کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

16۔ اَلْقَہَّارُ… سب پر غالب

وظیفہ برائے محبتِ الٰہی و خلاصیٔ شہوات: یَا قَھَّارُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسمِ پاک کا وظیفہ کرنے سے انسان کو دنیا کی محبت اور شہوات سے نجات ملتی ہے، خاتمہ بالخیر ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا ہوتی ہے۔ جس شخص کو کوئی حاجت ہو وہ اپنے گھر یا مسجد میں اس کو پڑھے پھر جو مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری فرمائے گا نیز اس کو پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اسے محتاجی سے نجات عطا فرما دے گا۔

  • اگر کوئی شخص طلوع آفتاب کے وقت اور نصف شب مندرجہ ذیل صیغہ کے ساتھ پڑھے تو اس کا دشمن اپنے جملہ عزائم میں ناکام و نامراد ہو گا:

یَا جَبَّارُ یا قَهَّارُ، یَا ذَا الْبَطْشِ الشَّدِیْدِ ایک سو (100) مرتبہ پڑھنے کے بعد آخر میں پڑھے

خُذْ حَقّی مِمَّنْ ظَلَمَنِیْ وَ عَدَا عَلَیَّ.

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

17۔ اَلْوَہَّابُ … بہت عطا فرمانے والا

فقر و فاقہ سے نجات کا وظیفہ: یَا وَھَّابُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ فقر و فاقہ سے ایسے نجات دیتا ہے جس کا انسان کو گمان بھی نہیں ہوتا۔

  • نمازِ چاشت کے بعد سجدہ میں 7 مرتبہ اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ غناے قلب عطا کرتا ہے۔ نمازِ چاشت کے بعد سجدہ میں 100 مرتبہ اس کا ورد کرنے سے وسعت رزق نصیب ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

18۔ اَلرَزَّاقُ … رزاقِ مطلق

وظیفہ برائے وسعتِ رزق و خلاصیٔ قید: یَا رَزَّاقُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کا معمول رکھنے والے کو اللہ تعالیٰ وسعتِ رزق سے نوازے گا اور وہ شخص فقر و فاقہ سے محفوظ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے والے کو ظاہری و باطنی نعمتوں سے نوازتا ہے۔

اس کی برکت سے قیدی کو خلاصی ملتی ہے اور مریض کو شفا۔

  • جو شخص اس کو معمول کے مطابق 20 مرتبہ روزانہ بھوکے پیٹ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو ایسا ذہن عطا فرماتا ہے جس سے اسے چھپے رازوں کا فہم عطا ہو جاتا ہے۔ اگر ایک ہزار (1000) مرتبہ خلوت میں پڑھے گا تو حضرت خضرں کی زیارت ہو گی بشرطیکہ حلال روزی کھانے والا ہو۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

19۔ اَلْفَتَّاحُ۔۔۔بڑا مشکل کشا، بند راستے کھولنے والا

وظیفہ برائے رفع حجاب و نزولِ انوار: یَا فَتَّاحُ

فوائد و تاثیرات:

نمازِ فجر کے بعد یہ وظیفہ کرنے سے دل کا زنگ اتر جاتا ہے، دل پاک ہو جاتا ہے، اس کے معاملات آسان ہو جاتے ہیں رفعِ حجاب سے اس کا دل منور ہو جاتا ہے اور وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ ذاتِ حق کا دیدار کرسکے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

20۔ اَلْعَلِیْمُ …بہت جاننے والا

وظیفہ برائے علم و معرفت: یَا عَلِیْمُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کا وظیفہ کرنے سے علم و معرفت نصیب ہوتی ہے۔ اس کا متواتر معمول رکھنے سے اللہ تعالیٰ علم کے دروازے کھول دیتا ہے۔

  • ہر نماز کے بعد ’’یَا عَالِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَۃِ‘‘ کا ایک سو (100) بار وظیفہ کرنے سے انسان صاحب کشف ہوجاتا ہے۔

عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

ز اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

21۔ اَلْقَابِضُ … روزی تنگ کرنے والا

فاقہ و افلاس اور عذاب قبرِ سے نجات کا وظیفہ: یَا قَابِضُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کو کرنے سے عذاب قبر او ربھوک سے امن ملتا ہے۔ اس کے ورد سے داعی کو ظالموں کے شر سے بھی نجات ملتی ہے۔ اولیاء کرام نے کہا ہے کہ کوئی اس اسم کو اللہ تعالیٰ کے اسم ’’اَلْبَاسِطُ‘‘ کے ساتھ ملا کراس طرح یَا قَابِضُ یَا بَاسِطُ پڑھے تو اسے بہت سے فیوض و برکات حاصل ہوں گے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

22۔ اَلْبَاسِطُ … روزی میں فراخی دینے والا

وظیفہ برائے کشادگی علم و رزق: یَا بَاسِطُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے دوسروں کی محتاجی سے رہائی ملتی ہے۔

  • نماز چاشت کے بعد 10 مرتبہ پڑھنے سے علم، جسم اور رزق میں کشادگی نصیب ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

23۔ اَلْخَافِضُ۔۔۔۔منکرین و متکبرین کو پست کرنے والا

وظیفہ برائے فتح و نصرت: یَا خَافِضُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفے کو 500 مرتبہ پڑھنے سے حاجتیں پوری ہو جاتی ہیں اور مہمات آسان ہوجاتی ہیں نیز 1000 مرتبہ پڑھنے سے تمام دشمنوں سے امن و سلامتی اور فتح و نصرت ملتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

24۔ اَلرَّافِعُ … بلند کرنے والا

وظیفہ برائے حصولِ قربِ الٰہی: یَا رَافِعُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے تونگری اور مخلوق سے بے نیازی ملتی ہے اور مقربین کا درجہ عطا ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

25۔ اَلْمُعِزُّ … عزت دینے والا

وظیفہ برائے عزت و خشیتِ الٰہی: یَا مُعِزُّ

فوائد و تاثیرات:

پیر یا جمعہ کی شب اس اسم مبارک کا ورد کرنے سے مخلوق میں رعب و عزت نصیب ہوگی، دل میں خوفِ خدا پیدا ہوگا اور دنیا و آخرت کی بھلائی نصیب ہو گی۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

26۔ اَلْمُذِلُّ … ذلت دینے والا

حاسد و ظالم کے شر سے حفاظت کا وظیفہ: یَا مُذِلُّ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم پاک کے وظیفے سے حاسد اور سرکش و ظالم کے شر سے نجات مل جاتی ہے اور دعا مقبول ہو جاتی ہے۔

اولیاء کرام فرماتے ہیں کہ درج بالا دونوں اسماء کو ملا کر یَامُعِزُّ یَا مُذِلُّ کا ذکر کرنابہت سے فوائد و برکات کا موجب ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

27۔ اَلسَّمِیْعُ … بہت زیادہ سننے والا

وظیفہ برائے قبولیتِ دعا وشفایابی سماعت: یَا سَمِیْعُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ سے دعا قبول ہوتی ہے۔ ثقلِ سماعت کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

  • جمعرات کے روز نماز چاشت کے بعد 500 مرتبہ پڑھنے سے فوائد و تاثیرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • ز اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

28۔ اَلْبَصِیْرُ … سب کچھ دیکھنے والا

سماعت و بصارت کے علاج کا وظیفہ: یَا بَصِیْرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفے سے اللہ تعالیٰ کی معیت کا احساس ہوتا ہے اور وظیفہ کرنے والے کی سماعت و بصارت ہر اس چیز کے ارتکاب سے باز آتی ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔

  • نماز جمعہ سے قبل 100 مرتبہ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اس کی بصارت کو کھول دیتا ہے اور اسے نیک قول و عمل کی توفیق عطا فرماتا ہے۔

فجر کے وقت سنتوں اور فرضوں کے درمیان پڑھنے سے اللہ تعالیٰ خصوصی نظرِ عنایت فرماتا ہے۔

اگر کوئی شخص اس وظیفہ کے آخر میں ان الفاظ کے ساتھ دعا کرے:

اَللّٰھُمَّ یَا سَمِیْعُ یَا بَصِیْرُ مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَ بَصَرِیْ وَ اجْعَلْھُمَا الوَارِثُ مِنِّیْ.

تو اللہ تعالیٰ اس کی نظر کی کمزوری دور کر دیتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

29۔ اَلْحَکَمُ … فیصلہ فرمانے والا

وظیفہ برائے حصولِ حکمت و اسرارِ الٰہی: یَا حَکَمُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے خوف الٰہی نصیب ہوتا ہے۔ کتاب وسنت سے علم و ہدایت نصیب ہوتی ہے اور جس نے کثرت کے ساتھ اس اسم کا ذکر کیا، اس کے دل میں حکمت کے چشمے پھوٹ پڑتے ہیں جس کا اظہار اس کی زبان سے ہوتا ہے۔ اسی طرح اس وظیفہ کو شبِ جمعہ کو کرنے سے اللہ تعالیٰ باطن کو اسرار و رموز کا خزینہ بنا دیتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

30۔ اَلْعَدْلُ … خوب انصاف کرنے والا

بچیوں کے لئے اچھے رشتوں کے حصول کا وظیفہ: یَا عَدْلُ

فوائد و تاثیرات:

دو رکعت نماز پڑھ کر اس وظیفہ کی برکت سے فقر و فاقہ، غربت اور بیماری سے نجات ملے گی۔ نیز بیٹی کے رشتہ نہ ملنے کی صورت میں اللہ تعالیٰ اسباب مہیا فرما دے گا اور بیٹیوں کے خوش بخت نصیب سمیت جمیع امور میں اللہ اس شخص کی کفالت اپنے ذمہ لے لے گا۔

علاوہ ازیں اس کی برکت سے خشوع و خضوع نصیب ہوتا ہے اور اعمال خیر کی بجا آوری کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

31۔ اَللَّطِیْفُ … بہت لطف و کرم کرنے والا

اخلاق حسنہ کا حصول اور خوف سے نجات کا وظیفہ: یَا لَطِیْفُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے طبیعت میں اللہ کے بندوں کے لئے نرمی و رقت پیدا ہوتی ہے اور اخلاق حسنہ نصیب ہوتے ہیں۔ نفس کے احوال سے آگاہی نصیب ہوتی ہے۔ اس وظیفے کو پڑھنے والا اپنے قلب و نفس کو نواہی کے ارتکاب سے روک لیتا ہے، اسی طرح دیگر بہت سے روحانی اسرار کی معرفت نصیب ہوتی ہے اگر وظیفہ مکمل کر کے آخر میں درج ذیل الفاظ دہرائے جائیں تو خوف سے نجات ملتی ہے:

لَا تُدْرِکُهٗ الْاَبْصَارُ وَ هُوَ یُدْرِکُ الاَبْصَارَ وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الخَبِیْرُ.

اور حصولِ شفاء کے لئے اس کے آخر میں آیات شفاء میں کوئی آیت ملا کر پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ شفا عطا فرماتا ہے جیسے: یَا لَطِیْفُ الَّذِیْ هُوَیُطْعِمُنِیْ وَ َیسْقِیْنِیْ وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ علاوہ ازیں فتح مشکلات کے لئے بھی اس اسم پاک کا وظیفہ مفید ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

32۔ اَلْخَبِیْرُ … ہر چیز کی خبر رکھنے والا

وظیفہ برائے آگاہی نفس و روحانی اسرار: یَا خَبِیْرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کے ورد کا معمول احوالِ نفس سے آگاہی عطا کرتا ہے اور بندہ اعمال صالحہ انجام دینے لگتا ہے۔ سات دن متواتر کرنے سے روحانی اسرار و رموز عطا ہوتے ہیں اور نفس امّارہ سے خلاصی ملتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

33۔ اَلْحَلِیْمُ … بردبار اور حلم والا

وظیفہ برائے حفاظت و شادابئ فصل: یَا حَلِیْمُ

فوائد و تاثیرات:

اگر اس اسم پاک کو کاغذ پر لکھ کر اس کو دھویا جائے اور وہ پانی کھیت یا درخت پر ڈالے تو وہ آفتوں سے محفوظ رہے گا۔

علاوہ ازیں اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کی طبعیت میں حلم اور اس کے اخلاق میں اصلاح پیدا کرے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

34۔ اَلْعَظِیْمُ … عظمت و بزرگی کا مالک

وظیفہ برائے عزت و بزرگی: یَا عَظِیْمُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کے کرنے والے کو اللہ تعالیٰ عزت، ہیبت اور وقار عطا کرتا ہے۔ جابر سلطان کے خوف سے اسے نجات مل جاتی ہے اور سکون نصیب ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

35۔ اَلْغَفُوْرُ … بے انتہا بخشش و مغفرت فرمانے والا

بخار اور دردِ سر سے شفایابی کا وظیفہ: یَا غَفُوْرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے بخار اور درد سر وغیرہ سے شفا ملتی ہے۔ دلوں کی سیاہی دھلتی ہے۔ اس کا متواتر معمول اپنانے سے اللہ تعالیٰ بندے کو اپنی رحمت سے ڈھانپتا ہے اور اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے خواہ وہ آسمان کے کناروں تک ہوں۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

36۔ اَلشَّکُوْرُ … شکر کا بدلہ دینے والا

شکر کی بجا آوری اور معاشی تنگدستی سے نجات کا وظیفہ: یَا شَکُوْرُ

فوائد و تاثیرات:

یہ اسم پاک بے شمار خیر و برکت کا باعث ہے۔ اس کے وظیفے سے انسان کے اندر اللہ کی نعمتوں اور والدین کے احسانات کا شکر بجا لانے کی ہدایت نصیب ہوتی ہے اور اسے اعمال صالحہ کی بجاآوری کی توفیق ملتی ہے۔

علاوہ ازیں معاشی تنگدستی سے نجات ملتی ہے اور 40 روز تک متواتر اس کا معمول اپنانے سے دل، جسم اور آنکھوں کی بیماری سے شفایابی ہوتی ہے۔ نظر تیز ہو جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

37۔ اَلْعَلِیُّ … بہت بلند و برتر

وظیفہ برائے حصولِ علم و حکمت: یَا عَلِیُّ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفے سے درجات بلند ہوتے ہیں کہ انسان دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا ہونے سے بچ جاتا ہے اور اسے علم و حکمت کی معرفت نصیب ہوتی ہے۔ یہ وظیفہ بالخصوص مشائخ علماء اور طلباء کے لئے اسرار و انوار کا باعث ہے اور اس کے ساتھ اسم العلیم ملانے سے یہ عظیم ذکر بن جاتا ہے۔ جیسے یَا عَلِیُّ یَا عَلِیْمُ

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

38۔ اَلْکَبِیْرُ … بہت بڑا

وظیفہ برائے حصولِ مقام و مرتبہ: یَا کَبِیْرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کا معمول بنا لینے والے کو مقام و مرتبہ کی بلندی نصیب ہوتی ہے اور مہمات بخیر و عافیت سے سر انجام پاتی ہیں۔ حسب ضرورت سات(7) روز مسلسل 1000 مرتبہ روزانہ پڑھنے سے کھویا ہوا ظاہری و باطنیمقام دوبارہ مل جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

39۔ اَلْحَفِیْظُ … محافظ و نگہبان

وظیفہ برائے حفاظت جمیع امور: یَا حَفِیْظُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے ڈوبنے، جلنے کی اذیت، دیوو پری اور شرِ نظر کے خوف سے نجات ملتی ہے۔ قلب و جوارح شیطانی وساوس اور شہواتِ نفس سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ یہ وظیفہ کثیر برکات کا باعث ہے حتی کہ اس کو پڑھنے والا اگر درندوں کے درمیان سو جائے تو بھی نقصان سے محفوظ رہے گا خصوصاً سفر کے دوران وحشت و خوف سے تحفظ کے لئے یہ بہت پرتاثیر ہے اگر کوئی شخص یہ وظیفہ پڑھ کر آخرمیں تین دفعہ یَا حَفِیْظُ اِحْفَظْنِیْ اور پھر آیۃ الکرسی پڑھ کر سفر پر روانہ ہوجائے تو وہ پورے سفر میں اللہ رب العزت کے خصوصی حفظ و امان میں رہے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

40۔ اَلْمُقِیْتُ۔۔۔قوت دینے والا اور روزی عطا کرنے والا

وظیفہ برائے رفع خوف و وحشت: یَا مُقِیْتُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم پاک کا ورد کرنے والے کو اللہ تعالیٰ غیبی مدد سے کھلائے گا اور پلائے گا اور اس کا دل معرفت اور نورِ علم سے بھر دے گا، اگر کوئی اس سے دم شدہ پانی سفر کے دوران پی لے تو وحشت دور ہو جائے گی۔ حصول معرفت و انوارِ الہٰیہ اور دوران سفر خوف و وحشت سے نجات کے لئے اس کے ساتھ صبح و شام سورہ قریش کی تلاوت بھی نہایت مؤثر ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

41۔ اَلْحَسِیْبُ… جمیع امور میں کفایت کرنے والا

وظیفہ برائے حفاظت از شرّ دشمناں: یَا حَسِیْبُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے انسان کو چور، حاسد، ہمسایہ یا دشمن کے شر سے نجات ملتی ہے اور کام درستگی کے ساتھ انجام پاتے ہیں۔ نیز اس سے دینی اور دنیوی کی مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔

  • صبح طلوع آفتاب اور شام کو غروب آفتاب سے قبل 77 مرتبہ یا 99 مرتبہ ’’حَسْبِیَ الحَسِیْبُ‘‘ کے الفاظ پڑھنے سے اللہ رب العزت کی طرف سے ہفتوں پہلے خطرات سے امن نصیب ہوتا ہے اس طریقے سے پڑھنے کے لئے اس وظیفہ کو جمعرات کے دن نمازِ فجر کے بعد طلوع آفتاب سے قبل شروع کیا جائے۔ اس اسم پاک میں اسم اعظم کی تاثیر بیان کی گئی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

42۔ اَلْجَلِیْلُ … بلند مرتبہ اور بزرگی والا

وظیفہ برائے حصولِ حسن باطن و درستگی احوال: یَا جَلِیْلُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کا معمول بنانے والے کو باطن کا حسن نصیب ہوتا ہے، مخلوق کے دلوں میں اس کے لئے عزت و تکریم ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اس بندے کے باطنی احوال و اوصاف کو سنوارتا ہے اور اس کے درجات بلند فرماتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

43۔ اَلْکَرِیْمُ …بہت کرم کرنے والا

وظیفہ برائے درستگی اخلاق و صفات: یَا کَرِیْمُ

فوائد و تاثیرات:

یہ وظیفہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کے ہاں اور مخلوق میں مکرّم و معزّز ہو جاتا ہے۔ اس کے ورد سے اللہ تعالیٰ بندے کے اخلاق کو سنوار کر اس کے اندرکرم، و فا اور عفو جیسی صفات ودیعت کرتا ہے۔ یہ اسم کسی کے نام کا حصہ ہو تو اس کے اندر سخاوت آجاتی ہے اور اس کے اسباب و احوال میں اس کی برکت ظاہر ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

44۔ اَلرَّقِیْبُ … بڑا نگہبان

خوف و خطر سے رہائی کا وظیفہ: یَا رَقِیْبُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کا معمول اپنانے والا اگر بیوی، بیٹے اور مال پر دم کرے تو اس سے تمام دشمنوں اور آفتوں سے بے خوفی نصیب ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نگہبانی اور موجودگی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور دل میں خشیتِ الٰہی پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے بندہ اللہ کی نافرمانیوں اور گناہوں سے بچ جاتا ہے۔

یہ وظیفہ سات (7) دفعہ پڑھنے سے حمل کی حفاظت بھی ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص سفر پر روانگی کے وقت اپنے اہل خانہ میں سے جس کے بارے میں اسے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہو تو گردن پر ہاتھ رکھ کر 7 مرتبہ یہ وظیفہ پڑھ کر دم کرے تو وہ اللہ کے اذن سے نقصان اور برائی کے ارتکاب سے بچا رہے گا۔ اگر اولاد نافرمان ہو تو وہ راہ راست پر آجائے گی۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

45۔ اَلْمُجِیْبُ…ہر ایک کی دعا کو قبول کرنے والا

وظیفہ برائے حاجت روائی و قبولیتِ دعا: یَا مُجِیْبُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے امان نصیب ہوتی ہے۔ اور مجبور حال لوگوں کی حاجت پوری کرنے کی توفیق مل جاتی ہے نیز طلوع آفتاب کے وقت پڑھنے کا معمول اپنانے سے دعا کی قبولیت ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

46۔ اَلْوَاسِعُ … وسعت و فراخی عطا کرنے والا

وظیفہ برائے حصولِ قناعت و برکت: یَا وَاسِعُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ وظیفہ کرنے والے شخص کو قناعت و برکت کی دولت سے نوازے گا علاوہ ازیں علم و حکمت اور صحت عطا ہوگی، جو کوئی اسے کثرت سے جاری رکھے گا اسے وسعت صدر نصیب ہو گی، حرص و لالچ اور دھوکہ سے سلامتی ملے گی اور اس کے دیگر امورآسان کردیئے جائیںگے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

47۔ اَلْحَکِیْمُ … حکمت و تدبر والا

وظیفہ برائے کشادگی سینہ و اسرارِ حکمت: یَا حَکِیْمُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم مبارک کا ورد کرنے والے کے نا ممکن کام بخیر و عافیت سر انجام پاتے ہیں۔ جو شخص باوضو ہو کر اس اسم پاک کو ذوق و شوقکے ساتھ 100 مرتبہ پڑھتا رہے حتیٰ کہ اس پر وجد کی کیفیت طاری ہو جائے تو اس کے باعث اللہ تعالیٰ اس کے باطن کو اپنے اسرار کی آماجگاہ بنا دے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

48۔ اَلْوَدُوْدُ … بہت محبت کرنے والا

میاں بیوی کے درمیان الفت و محبت پیدا کرنے کا وظیفہ: یَا وَدُوْدُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کا خاتمہ ہو جاتاہے ان میں محبت و مودت پیدا ہوتی ہے اور مخلوقِ خدا کے دل میں اس اسم پاک کا ورد کرنے والے کی محبت ڈال دی جاتی ہے، اگر کوئی شخص کسی آفت و مصیبت میں گرفتار ہو تو اس کی برکت سے ان شاء اللہ مصیبت و پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

49۔ اَلْمَجِیْدُ … عالی مرتبت اور بزرگی والا

موذی امراض سے نجات کا وظیفہ: یَا مَجِیْدُ

فوائد و تاثیرات:

جزام (کوڑھ) یا برص زدہ مریض ایام بیض کے روزے رکھے اور افطار کے وقت اس وظیفہ کا ورد کرے تو وہ شفایاب ہو گا۔ اس سے عزت و تکریم بھی حاصل ہوتی ہے۔ اگر کوئی امراض قلب یا کسی لاعلاج مرض میں مبتلا ہو جائے تو اس سے شفاء کے لئے بھی یہ وظیفہ مفید ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

50۔ اَلْبَاعِثُ…موت کے بعد زندگی عطا کرنے والا

وظیفہ برائے احیائے قلب و حصولِ علم: یَا بَاعِثُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے مردہ دل زندہ ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے انوار و تجلیات کا نزول ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کا معمول اپنانے والے کو لوگوں کے لئے ہادی و رہبر بناتا ہے۔ وہ لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر نور حق کی طرف لاتا ہے اس طرح گویا وہ لوگوں کو زندہ کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص سوتے وقت اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک سو ایک( 101) دفعہ اس کا ورد کرے تو اللہ تعالیٰ علم و حکمت کے انوارسے اس کا قلب بھر دیتاہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

51۔ اَلشَّهِیْدُ …حاضر و موجود، اور مشاہدہ فرمانے والا

نافرمان اولاد کی اصلاح کا وظیفہ: یَا شَھِیْدُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کا ورد کرنے والا اگر نافرمان بیٹے یا غیر صالح بیٹی پر دم کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو صالح بنا دیتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

52۔ اَلْحَقُّ … سچا، سچائی اور حق کا مالک

گمشدہ اشیاء کی بازیابی کا وظیفہ: یَا حَقُّ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے گمشدہ مال و اسباب مل جاتے ہیں۔ قیدی پڑھے تو قید سے نجات مل جاتی ہے۔ وظیفے کا ورد کرنے والے کو حق بات کہنے کی توفیق مل جاتی ہے اور وہ حق و باطل میں تمیز کرنے لگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مخفی راز پر اسے مطلع کرتا ہے۔ درج ذیل الفاظ کے ساتھ ذکر کرنے سے فقر سے نجات ملتی ہے اور مہماتی امور میں آسانی نصیب ہوتی ہے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللهُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ.

روزانہ ایک ہزار (1000) مرتبہ پڑھنے سے طبیعت کی اصلاح ہو جاتی ہے اور اخلاق اچھے ہوجاتے ہیں۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

53۔ اَلْوَکِیْلُ … جملہ امور میں کارساز

خطرات سے نجات و رفعِ خوف کا وظیفہ: یَا وَکِیْلُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفے کا ورد کرنے والے کو بجلی گرنے، طوفان، بادوباراں، پانی اور آگ وغیرہ کا خوف ہو تو اس اسم کی برکت سے وہ خوف دور ہو جاتا ہے، کسی خطرناک جگہ پر کثرت سے پڑھنا خوف سے نجات کا موجب بنتا ہے، اس کی برکت سے دل پر اللہ کی طرف سے سکینہ کا نزول ہوتا ہے اور مہمات میں ہر قسم کے شر سے نجات کے غیبی سامان مہیا ہو جاتے ہیں۔ اس اسم کو الحکیم کے ساتھ ملا کر اس طریقے سے بھی پڑھ سکتے ہیں یَا وَکِیْلُ یَا حَکِیْمُ اس میں اسم اعظم کی تاثیر بھی پائی جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

54۔ اَلْقَوِیُّ … بہت طاقتور

مضبوط قوتِ ارادی کے حصول کا وظیفہ: یَا قَوِیُّ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے قوی دشمن کا شر جاتا رہتا ہے نیز اس سے نسیان کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ اگر کسی کے اندر جسمانی یا ارادے کی کمزوری ہو تو اس کے پڑھنے سے اسے قوت مل جاتی ہے۔ مظلوم پڑھے تو ظالم کے شر سے نجات مل جاتی ہے۔ اگر تنگدست ان الفاظ کے ساتھ پڑھے اَللهُ لَطِیْفٌم بِعْبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ (الشوریٰ، 42: 19) تو اللہ تعالیٰ لطف و کرم فرماتے ہوئے اس پر خیر کے دروازے کھول دیتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

55۔ اَلْمَتِیْنُ … بہت مضبوط اور شدید

ماں کا دودھ بڑھانے کیلئے وظیفہ: یَا مَتِیْنُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے زچہ کا دودھ نقصان اور ضائع ہونے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ ماں کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے اور بچہ کا دودھ چھڑاتے وقت اس وظیفے کا دم کرنے سے اس کو صبر مل جاتا ہے۔

اگر مذکورہ بالا دو اسماء یَا قَوِیُّ یَا مَتِیْنُ کو ملا کر 10 مرتبہ پڑھنے کے بعد کسی نافرمان لڑکے یا لڑکی پر دم کیا جائے تو اس کی برکت سے ان کی اصلاح ہوجاتی ہے اور وہ نافرمانی سے باز آجاتے ہیں۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

56۔ اَلْوَلِیُّ … دوست اور حمایت فرمانے والا

حصولِ حُبِّ اولیاء اور بدسیرت بیوی کی اصلاح کا وظیفہ: یَا وَلِیُّ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفے کا بکثرت ورد کرنے سے اولیاء الله سے محبت، ان کے دشمنوں اور نفس و شیطان سے نفرت پید اہوتی ہے۔

خصوصاً جو جمعہ کی رات 1000 مرتبہ پڑھے تو اسے بلند روحانی مقام و مرتبہ نصیب ہوتا ہے اور اگر بیوی بدسیرت اور نافرمان ہو تو اس وظیفہ کی برکت سے اس کی اصلاح ہو جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

57۔ اَلْحَمِیْدُ …لائقِ تعریف، اچھی خوبیوں والا

فحش گوئی سے نجات و درستگی عادات کیلئے وظیفہ: یَا حَمِیْدُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی کثرت سے اقوال و افعال کی اصلاح اور اخلاقِ حمیدہ پیدا ہوتے ہیں اور فحش گوئی و بدزبانی سے نجات ملتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

58۔ اَلْمُحْصِیُ۔۔۔ کائنات کی ہر شے کا شمار کرنے والا

عذابِ قبر سے نجات اور صدق لسانی کے حصول کے لئے وظیفہ: یَا مُحْصِیُ

فوائد و تاثیرات:

شبِ جمعہ کو اس کا ایک ہزار (1000) مرتبہ ورد کرنے سے عذاب قبر سے نجات ملتی ہے۔ اس پر مداومت سے صدق لسانی کی نعمت نصیب ہو جاتی ہے۔ اگر اسم المحیط ملا کر یَا مُحْصِیُ یَا مُحِیْطُ پڑھا جائے تو علم میں اضافہ ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

59۔ اَلْمُبْدِئُ … پیدائش کی ابتداء کرنے والا

وظیفہ برائے حفاظتِ حمل: یَا مُبْدِئُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کو اپنا معمول بنانے کی برکت سے حمل کی حفاظت ہو جاتی ہے اور اسے کوئی ضرر نہیں پہنچتا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

60۔ اَلْمُعِیْدُ … دوبارہ پیدا کرنے والا

گمشدہ کی صحیح و سلامت بازیابی کے لئے وظیفہ: یَا مُعِیْدُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کے پڑھنے سے پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ المبدئ ملا کر یَا مُبْدِئُ یَا مُعِیْدُ پڑھا جائے تو بھولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے اورمخفی امور اس پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔

اگر کوئی گھر سے غائب ہو جائے تو اس وظیفہ کو سات دن متواتر 70 مرتبہ روزانہ گھر کے چاروں طرف پڑھتے رہنے سے غائب ہونے والا صحیح سلامت واپس آ جائے گا یا اس کی اطلاع مل جائے گی، اسی طرح گمشدہ چیز بھی مل جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

61۔ اَلْمُحْیِی … زندگی دینے والا

وظیفہ برائے ازالۂ درد و غم: یَا مُحْیِی

فوائد و تاثیرات:

اس اسم پاک کے ورد سے درد و غم سے نجات ملتی ہے اور کسی عضو کے ضائع ہونے کا خوف زائل ہو جاتا ہے، دل نورِ الٰہی سے بھر جاتا ہے اور بدن میں قوت پیدا ہو جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

62۔ اَلْمُمِیْتُ … موت دینے والا

شہوات اور نفسِ امارہ کے شر سے محافظت کا وظیفہ: یَا مُمِیْتُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کے ورد سے نفس زیر ہو کر تابع فرمان ہو جاتا ہے اور نفس امّارہ سے خلاصی حاصل ہوتی ہے، شہوات ختم ہوتی ہیں اور کثرت ذکر سے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

63۔ اَلْحَیُّ … ہمیشہ زندہ رہنے والا

صحت یابی اور حصولِ شہادت کا وظیفہ: یَا حَیُّ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کے بکثرت ورد سے بیماری کبھی قریب نہیں پھٹکتی، بیمار پر دم کیا جائے تو اسے صحت یابی اور درازئ عمر نصیب ہوتی ہے، زندگی پاکیزہ اور قوت روحانیہ میں اضافہ ہوتا ہے نیز شہادت کی موت نصیب ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

64۔ اَلْقَیُّوْمُ …سب کو اپنی تدبیر سے قائم رکھنے والا

وظیفہ برائے استغنائے قلب و تقویتِ حافظہ: یَا قَیُّوْمُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کے ورد سے استغنائے قلب عطا ہوتا ہے۔ خلوت میں پڑھنے سے بندہ عوارض نسیان سے محفوظ رہتا ہے۔ حافظہ قوی ہوتا ہے، نور قلب پیدا ہوتا ہے اور دل زندہ ہو جاتا ہے۔ یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ یہ دونوں اسماء کثیر خیر و برکت کا باعث ہیں۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

65۔ اَلْوَاجِدُ … وجود عطا فرمانے والا

وظیفہ برائے تقویتِ قلب: یَا وَاجِدُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے دل کو تقویت ملتی ہے اور خلوت میں پڑھنے سے تونگری و خوشحالی نصیب ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

66۔ اَلْمَاجِدُ … عظمت اور بزرگی والا

وظیفہ برائے حصولِ انوار الٰہی: یَا مَاجِدُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کا خلوت میں ورد کرنے سے قلب پر انوارِ الٰہی کا ورود ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

67۔ اَلوَاحِدُ … یکتا

وظیفہ برائے برأتِ شرک و خوف: یَا وَاحِدُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کے ورد سے شرک سے برأت (رہائی) نصیب ہوتی ہے۔

خلوت میں باوضو ایک ہزار (1000) مرتبہ اس کا ورد کرنے سے مخلوق کے خوف کا خاتمہ ہوتا ہے اور عجائبات کا ظہور ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

68۔ اَلصَّمَدُ … بے نیاز

وظیفہ برائے استغنائے قلب: یَا صَمَدُ

فوائد و تاثیرات:

با وضو اس وظیفہ کا ورد کرنے والا مخلوق کی احتیاج سے بے پروا ہو جاتا ہے۔

سحری کے وقت 115 بار اس کا ورد کرنے سے صدقِ حال و قال نصیب ہوتا ہے اور اس کا پڑھنے والا شدت فاقہ کے احساس سے محفوظ رہتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

69۔ اَلْقَادِرُ … قدرت و طاقت والا

عبادت میں خشوع و خضوع اور تقویتِ ظاہر و باطن کے لئے وظیفہ: یَا قَادِرُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کو دو رکعت نماز کے بعد پڑھنے سے عبادت میں انہماک اور ظاہری و باطنی تقویت ملتی ہے۔ دشمن پر فتح نصیب ہوتی ہے اور کام درستگی سے انجام پذیر ہوتے ہیں۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

70۔ اَلْمُقْتَدِرُ … قدرتِ کاملہ کا مالک

وظیفہ برائے خاتمہ غفلت: یَا مُقْتَدِرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے غفلت کا خاتمہ ہوتا ہے۔ نیند سے بیدار ہونے کے بعد اس کا ورد کرنے والا جو نیک کام کرنا چاہے اللہ تعالیٰ اس کو نمٹا دیتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

71۔ اَلْمُقَدِّمُ … آگے کرنے والا/بڑھانے والا

وظیفہ برائے فتح و نصرت و تقربِ الٰہی: یَا مُقَدِّمُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے معرکۂ جنگ میں دشمن پر فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے اور اطاعتِ الٰہی میں تقرب نصیب ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

72۔ اَلْمُؤَخِّرُ … پیچھے رکھنے والا

گناہوں سے چھٹکارے کا وظیفہ: یَا مُؤَخِّرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے انسان معاصی ترک کر دیتا ہے، توبہ کے دروازے کھل جاتے ہیں اور تقویٰ نصیب ہوتا ہے۔ اللہ کے ذکر سے دل اطمینان پکڑتا ہے اور نفس مطیع ہو جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

73۔ اَلْاَوَّلُ … سب موجودات سے پہلے

وظیفہ برائے حصولِ اولادِ نرینہ: یَا اَوَّلُ

فوائد و تاثیرات:

40 دن تک اس اسم کا ورد کرنے سے نرینہ اولاد کی نعمت مل جاتی ہے۔

شبِ جمعہ کو ایک ہزار (1000) مرتبہ پڑھنے والے کی حاجت روائی ہو جاتی ہے اور جمعہ کے دن کوئی مسافر پڑھے تو اس کے منتشر معاملات مجتمع ہو جاتے ہیں۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

74۔ اَلْاٰخِرُ … سب موجودات کے فنا ہونے کے بعد بھی باقی رہنے والا

وظیفہ برائے استقامتِ ایمان: یَا اٰخِرُ

فوائد و تاثیرات:

اگر کوئی شخص زندگی میں اعمالِ صالحہ نہ کر سکا ہو اور پیرانہ سالی کی حد کو پہنچ گیا ہو تو اس وظیفہ کی برکت سے صفائے قلب نصیب ہوگا، عمر کا آخری حصہ اول سے بہتر ہو گا اور خاتمہ بالخیر ہو گا۔

’’یَا اَوَّلُ یَا آخِرُ‘‘ کے اکٹھا ذکر کرنے سے بندہ اُن اعمال صالحہ کی طرف بھی متوجہ ہو جاتا ہے جو اس نے سابقہ زندگی میں نہیں کئے تھے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

75۔ اَلْظَّاهِرُ … اپنی قدرت کے اعتبار سے ظاہر

وظیفہ برائے دفعِ خوف: یَا ظَاهِرُ

فوائد و تاثیرات:

اگر کوئی اس اسم پاک کا ذکر کرے تو وہ ہر قسم کے خوف سے محفوظ ہو کر امن و سلامتی پائے گا، اس کے گھر بار دشمن کے شر سے محفوظ رہیں گے، اشراق کی نماز کے بعد پڑھنے سے اللہ تعالیٰ نور بصیرت عطا کرے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

76۔ اَلْبَاطِنُ…اپنی ذات کے اعتبار سے پوشیدہ

وظیفہ برائے حاجت برآری: یَا بَاطِنُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ میں وہی تاثیر ہے جو یا ظاہر میں ہے۔ اگر کوئی ان دونوں اسماء کو ملا کر اس طریقے سے ذکر کرے یَا ظَاهِرُ یَا بَاطِنُ تو اللہ پاک اس شخص کی جمیع حاجات کو پورا فرمائے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

77۔ اَلْوَالِیُ … تصرف و اختیار کا مالک

وظیفہ برائے دفع آفات و بلیات: یَا وَالِیُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے ہر قسم کی آفات و بلیّات ٹل جاتی ہیں گھر بار کے افراد ہر قسم کے آفات و بلیّات سے محفوظ رہتے ہیں۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

78۔ اَلْمُتَعَالِیُ … بلند و برتر

وظیفہ برائے حلِ مشکلات و دفعِ شرِ دشمن: یَا مُتَعَالِیُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کو پڑھنے سے دشمن اپنے منصوبے میں ناکام ہو جاتا ہے، اس کا شر دفع ہو جاتا ہے۔ روزمرہ کی مشکلات آسان ہو جاتی ہیں بالخصوص اگر کوئی خاتون ایام ماہواری میں پڑھے تو ان ایام کی آفتوں سے محفوظ رہے گی۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

79۔ اَلْبَرُّ … اچھائی اور بھلائی فرمانے والا

اولاد کی فرمانبرداری اور نیک تربیت کا وظیفہ: یَا بَرُّ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم پاک کے وظیفہ کی برکت سے نافرمان اولاد والدین کی مطیع و فرماں بردار ہو جاتی ہے نیز عام لوگوں کے ساتھ بھی اخلاق حسنہ کے ساتھ پیش آتی ہے، اعمال صالحہ کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے اور اگر کوئی نابالغ بچے پر یہ وظیفہ پڑھ کر دم کرے گا تو وہ بالغ ہونے تک ہر قسم کی آفات و بلیّات سے محفوظ رہے گا۔

خشکی و تری کے راستوں پر سفر کرنے والے اس کو پڑھیں تو وہ بھی امن و سلامتی کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے۔ شراب نوشی اور بدکاری جیسی برائی میں بھی مبتلا شخص اس وظیفہ کی برکت سے اس برائی سے بچ جائے گا۔

اگر کوئی شخص اپنے بچے کے سر پر ہاتھ رکھ کر پندرہ (15) مرتبہ اس اسم کو پڑھے اور درج ذیل دعا کرے:

اللّٰهُمَّ بِبَرَکَةِ هٰذَا الْاِسْمِ رَبِّهٖ لَا یَتِیْمًا وَلَا لَئِیْمًا.

تو اللہ تعالیٰ اس بچے کی پرورش اس طرح فرمائے گا جس طرح وہ چاہتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

80۔ اَلتَوَّابُ…زیادہ توبہ قبول کرنے والا

وظیفہ برائے اصلاحِ احوالِ نفس و ازالۂ ظلم: یَا تَوَّابُ

فوائد و تاثیرات:

اس کے پڑھنے سے نفس مطیع و فرماں بردار ہو جاتا ہے، گناہ پر ندامت اور توبہ کی توفیق مل جاتی ہے اور دنیاوی کاموں میں آسانی پیدا ہوتی ہے نیز ظالم کے ظلم سے نجات مل جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

81۔ اَلْمُنْتَقِمُ … بدلہ لینے والا

آسانیٔ امور اور دشمنی کو دوستی میں بدلنے کا وظیفہ: یَا مُنْتَقِمُ

فوائد و تاثیرات:

اس کے پڑھنے سے جملہ دنیاوی امور آسان ہو جاتے ہیں۔ اگر کوئی یَا مُنْعِمُ کے صیغے کے ساتھ وظیفہ کرے تو اسے ہر قسم کی محتاجی سے نجات مل جاتی ہے۔

مسلسل تین جمعہ یہ وظیفہ پڑھنے سے دشمنی دوستی میں بدل جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

82۔ اَلْغَفُوْرُ … بہت معاف کرنے والا

وظیفہ برائے بخشش و مغفرت: یَا غَفُوْرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ اس کو یَا عَفْوُ کا صیغہ ملا کر پڑھنے سے اخلاق سنور جاتے ہیں اس میں عفو و در گذر اور احسان کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ کی رضا مل جاتی ہے اور ’’یَا غَفُوْرُ یَا عَفْوُ‘‘ ملا کر وظیفہ کرنے سے حاجت فوراً پوری ہوتی ہے، دعا جلدی قبول ہوتی ہے اور بندہ ہر قسم کے وحشت و خوف سے محفوظ و مامون ہو جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

83۔ اَلرَّئُوْفُ … بہت مہربان وشفیق

وظیفہ برائے رقّتِ قلب و دفعِ غضب: یَا رَئُوْفُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کے پڑھنے والے کے دل میں نرمی اور رحم پیدا ہو جاتا ہے، وہ شخص لوگوں کے ساتھ نرمی کا سلوک کرتا ہے، اس کے دل کا غصہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے، مظلوم کو ظالم سے چھٹکارا مل جاتا ہے اور دیگر لوگوں کا دل بھی اس شخص کے لئے نرم ہو جاتا ہے۔

اگر کوئی سخت غصہ میں 10 بار درود شریف پڑھ کر 10 بار اس کا ورد کرے تو غصہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جس پر شدید غصہ ہو تو اس کے لئے بھی دل نرم ہوجاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

84۔ مَالِکُ الْمُلْکِ … سب سلطنت اور حکمرانی کا مالک

وظیفہ برائے تکمیل حاجات و فتح مہمات: یَا مَالِکَ الْمُلْکِ

فوائد و تاثیرات:

دینی اور دنیوی مشکلات و مہمات کی آسانی کے لئے اس اسم کا وظیفہ نہایت مفید ہے۔ اس کے باعث اللہ تعالیٰ رزق میں فراخی عطا فرماتا ہے۔ جملہ دینی و دنیوی حاجات پوری ہوتی ہیں اور مہمات میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

85۔ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ … عظمت اور بزرگی والا

وظیفہ برائے قبولیت دعا: یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام

فوائد و تاثیرات:

یہ وظیفہ کثیر خیر و برکت کا باعث ہے۔ یَا ذا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَام پڑھنے سے دعا جلدی قبول ہوتی ہے۔ اس کو اسم اعظم بھی کہا گیا ہے۔ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالی بندے کو اپنے خاص شکرگذار اور انعام یافتہ بندوں کی صف میں شامل فرماتا ہے جن کے بارے ارشاد فرمایا:

اَنْعَمَ اللهُ عَلَیْهِمْ. (النساء، 4: 69)

کثیر خیر و برکت کے حصول کے لئے یَا مَالِکَ الْمُلْکِ یَا ذا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

86۔ اَلْمُقْسِطُ … عدل و انصاف کرنے والا

وظیفہ برائے دفع شر و وساوس: یَا مُقْسِطُ

فوائد و تاثیرات:

اس کے پڑھنے سے بندہ شیطان کے شر اور وسوسہ اندازی سے محفوظ رہتا ہے اور ہر حاجت پوری ہوتی ہے اور دوران عبادت وسوسوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

87۔ اَلْجَامِعُ … جمع کرنے والا

وظیفہ برائے دفع افتراق و انتشار: یَا جَامِعُ

فوائد و تاثیرات: اگر عزیز و اقارب میں پھوٹ پڑی ہو تو ان کے درمیان اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کے لئے اس اسم پاک کا وظیفہ نہایت مؤثر ہے۔ اگر کوئی شخص اس کو معمول بنا لے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام مقاصد پورا فرما دے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

88۔ اَلْغَنِیُّ … بے پرواہ و بے نیاز

وظیفہ برائے دفعِ حرص و طمع: یَا غَنِیُّ

فوائد و تاثیرات: اگر کسی شخص کے اندر حرص اور لالچ کا غلبہ ہو تو اس کو دفع کرنے کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید اور مؤثر ہے۔اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کے مال و دولت میں برکت عطا فرماتا ہے اور لوگوں کی محتاجی سے نجات دیتا ہے۔ اگر کوئی جسمانی مرض اور بیماری ہو تو اس کو پڑھ کر ہاتھ پر دم کرنے اور جسم پر پھیرنے سے اللہ تعالیٰ شفاء عطا فرماتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

89۔ اَلمُغْنِیُ … بے نیاز کر دینے والا

فقر کو غنا اور بخل کو سخا میں بدلنے کا وظیفہ: یَا مُغْنِی

فوائد و تاثیرات: اس وظیفہ کے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے غنی کر دیتا ہے اور وہ شخص ہمیشہ سخی و جواد رہتا ہے کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا، فقر و فاقہ اس کے قریب نہیں پھٹکتے۔

اگر کوئی ہر جمعہ کی نماز کے بعد 70 مرتبہ درج ذیل صیغہ کے ساتھ اس کے پڑھنے کا معمول بنا لے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے غنا نصیب ہوتا ہے:

’’اَللّٰھُمَّ یَا غَنِیُّ یَا حَمِیْدُ یَا مُبْدِئُ یَا مُعِیْدُ یَا فَعَّالُ لِّمَا یُرِیْدُ یَا رَحِیْمُ یَا وَدُوْدُ أَکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ بِطَاعَتِکَ عَنْ مَعْصِیَتِکَ وَ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

90۔ اَلْمَانِعُ … روکنے والا

میاں بیوی کے درمیان باہمی محبت کا وظیفہ: یَا مَانِعُ

فوائد و تاثیرات:

اگر میاں بیوی کے درمیان ناراضی اور جھگڑا ہو جائے تو نماز عشاء کے بعد سونے سے قبل اس وظیفہ کے ورد سے ان کے درمیان محبت و مؤدت پیدا ہو گی۔ علاوہ ازیں نفسانی خواہشات پر قابو پانے کے لئے بھی اس اسم کا وظیفہ مفید ہے۔

بعض ائمہ نے اس کی جگہ اَلْمُعْطِیْ لکھا ہے اور اگراس کو ’’یَا مُعْطِیَ السَّائِلِیْنَ‘‘ کے صیغہ کے ساتھ کثرت سے ورد کریں تو کبھی کسی کا محتاج نہیں ہو گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

91۔ اَلضَّارُ … نقصان کا مالک

وظیفہ برائے حصولِ رضائے الٰہی: یَا ضَارُّ

فوائد و تاثیرات:

اللہ تعالیٰ کی رضا و قربت اور روحانی درجات و مقامات کی بلندی کے لئے یہ وظیفہ بہت مفید ہے۔ شبِ جمعہ اس کا ورد زیادہ تاثیر کا موجب ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

92۔ اَلنَّافِعُ … نفع کا مالک

بحری سفر میں سلامتی اور جملہ امور میں نفع بخشی کا وظیفہ: یَا نَافِعُ

فوائد و تاثیرات:

اگر کوئی شخص کشتی یا سمندری جہاز میں سفر کر رہا ہو تو اس وظیفہ کا روزانہ معمول بنا لینے سے اس کی کشتی یا جہاز ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا اور امن و سلامتی کے ساتھ کنارے لگ جائے گا۔

کسی نیک اور جائز امر کے لئے ابتداء میں 41 مرتبہ پڑھنے سے حسب منشاء وہ کام انجام خیر کو پہنچ جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

93۔ اَلنُّوْرُ … نور عطا کرنے والا

وظیفہ برائے حصول انوارِ الٰہی: یَا نُوْرُ

فوائد و تاثیرات:

حصول انوارِ الٰہی کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید اور مؤثر ہے۔ یہ وظیفہ کرنے والا لوگوں کو راهِ مستقیم کی طرف ہدایت دینے والا بن جاتا ہے۔ اگر کوئی صاحب حال شخص اس کا ورد کرے تو اس کے دل کا نور اس کے چہرہ سے ظاہر ہو جاتا ہے اور ذکر الٰہی کے وقت بھی اس کا منہ نورِ الٰہی کا مصدر بن جاتا ہے۔

اگر کوئی شخص تاریک کمرے میں آنکھیں بند کرکے یا نور کا ذکر کثرت سے کرے تو اس پر حال طاری ہوتا ہے اور اس کا قلب انوار الٰہی سے بھر جاتا ہے۔ اہل کشف و بصیرت کے لئے یہ اسم پاک خاص تاثیر رکھتا ہے۔

اگر کوئی شخص شبِ جمعہ 7 مرتبہ سورہ نور کی تلاوت کرنے کے بعد ایک ہزار (1000) مرتبہ اس اسم پاک کا ذکر کرے تو اس کے دل میں نور پیدا ہوتا ہے اور جو کوئی صبح کے اوقات میں پابندی سے ذکر کرے تو اس کا دل روشن ہو جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

94۔ اَلْہَادِیُ … ہدایت دینے والا

ہدایتِ الٰہی اور ماں کے دودھ کی طرف رغبت کا وظیفہ: یَا ھَادِیُ

فوائد و تاثیرات:

معرفتِ الٰہی کے حصول کے لئے اس اسم پاک کا وظیفہ نہایت مفید ہے، اس کے ذکر سے بندہ جملہ دینی و دنیاوی امور میں اپنے اور دیگر مخلوق کے لئے ھادی و رہنما بن جاتا ہے۔ اگر کوئی بچہ ماں کے دودھ کی طرف رغبت نہ رکھتا ہو تو اس کے باعث وہ دودھ پینا شروع کر دیتا ہے۔ اگر کوئی مسافر راستے سے بھٹک جائے تو اس کے ورد سے اسے راستہ مل جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

95۔ اَلْبَدِیْعُ۔۔۔بے مثال موجد، عدم سے وجود میں لانے والا

وظیفہ برائے حصولِ علم و حکمت: یَا بَدِیْعُ

فوائد و تاثیرات:

مخفی علوم و حِکَم کے حصول اور اظہار مافی الضمیر پر قدرت حاصل کرنے کے لئے یہ وظیفہ انتہائی مفید اور مؤثر ہے۔ اس کے باعث زبان سے علم و حکمت کے چشمے جاری ہو جاتے ہیں۔ قول و عمل میں بدعت کے ارتکاب سے نجات ملتی ہے، حاجتیں پوری ہوتی ہیں اور وہ نقصان سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس کو ’’یَا بَدِیْع السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ‘‘ کے صیغہ کے ساتھ پڑھنے سے ہر قسم کی پریشانی اور غم و حزن سے نجات مل جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

96۔ اَلْبَاقِیُ … ہمیشہ رہنے والا

وظیفہ برائے حصولِ اخلاص و تزکیہ: یَا بَاقِیُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے عبادت میں اخلاص پیدا ہوتا ہے، دنیا اور آخرت کی زندگی میں پاکیزگی مل جاتی ہے، اعمال مقبول ہوتے ہیں اور ہر قسم کے نقصان سے نجات ملتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

97۔ اَلْوَارِثُ … سب کے بعد موجود رہنے والا

وظیفہ برائے حصول اولاد و بلندی درجات: یَا وَارِثُ

فوائد و تاثیرات:

اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کما حقہ رغبت پیدا کرنے کے لئے اس اسم پاک کا وظیفہ مفید ہے۔ اس وظیفہ سے عبادت کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے اور حسب منشاء جنت میں درجات مل جاتے ہیں۔

بے اولاد کو اس صیغے کے ساتھ وظیفہ کرنے سے نعمت اولاد نصیب ہوتی ہے خصوصاً اولاد نرینہ کے لئے یہ وظیفہ بہت مفید ہے:

رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْداً وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ. (الانبیاء، 21: 89)

طلوع آفتاب سے قبل اس کے پڑھنے سے زندگی میں جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ موت کے بعد بھی جسم سلامت رہے گا۔ اس کے کثرتِ ذکر سے تمام امور بخیر و عافیت انجام پائیں گے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

98۔ اَلرَّشِیْدُ … نیکی اور سچائی پسند کرنے والا

وظیفہ برائے حصولِ ہدایت و آسانی مشکلات: یَا رَشِیْدُ

فوائد و تاثیرات:

حصولِ ہدایت کے لئے یہ وظیفہ مفید ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے والے کو ہدایت نصیب فرماتا ہے اور اس کا شمار اپنے ہدایت یافتہ بندوں میں کرتا ہے۔ عشاء کے بعد پڑھنے سے جائز امور کی ہدایت ملتی ہے اور اس کی مداومت سے دیگر مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔ نافرمان اولاد کو مطیع و فرمانبردار بنانے کے لئے بھی یہ مفید ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

99۔ اَلصَّبُوْرُ … بہت زیادہ مہلت دینے والا

وظیفہ برائے ازالۂ رنج و الم و اطمینانِ قلب: یَا صَبُوْرُ

فوائد و تاثیرات:

رنج و الم سے نجات کے لئے یہ وظیفہ مفید ہے۔اگر کسی شخص کو غم و حزن لاحق ہو یا وہ جسمانی درد اور کسی مصیبت کی وجہ سے بے صبری و بے قراری اور پریشانی میں مبتلا ہو تو اس وظیفہ کی برکت سے دل کو اطمینان نصیب ہو گا، غم و اندوہ کی کیفیت دور ہو جائے گی اور مصائب کے وقت وہ صبر اور ایمان پر ثابت قدم رہے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved