The Pure Pearls of the Prophetic Features

باب ہفتم :حضور (ص) کے ناک مبارک، رخسارِ اَنور اور لبِ اَقدس کا بیان

بَابٌ فِي وَصْفِ أَنْفِه صلی الله عليه واله وسلم وَخَدَّيْهِ وَشَفَتَيْهِ

{حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ناک مبارک، رُخسارِ اَنور اور لبِ اَقدس کا بیان}

71 /1. عَنْ هِنْدِ بْنِ أَبِي هَالَةَ رضی الله عنه، قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه واله وسلم أَقْنَی الْعِرْنِيْنِ، لَه نُوْرٌ، يَعْلُوْهُ يَحْسِبُه، مَنْ لَمْ يَتَأَمَّلْهُ.

رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ وَابْنُ حِبَّانَ وَالطَّبَرَانِيُّ.

1: أخرجه الترمذي في الشمائل المحمدية / 37، الرقم: 8، وابن حبان في الثقات، 2 /145.146، والطبراني في المعجم الکبير، 22 /155. 156، الرقم: 414، وأيضًا في أحاديث الطوال، 1 /245، والبيهقي في شعب الإيمان، 2 /154.155، الرقم: 1430، وابن سعد في الطبقات الکبری، 1 /422، وابن عساکر في تاريخ مدينة دمشق، 3 /277، 338، 344، 348، والهيثمي في مجمع الزوائد، 8 /273.

’’حضرت ہند بن ابی ہالہ تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناک مبارک کی نوک بلند تھی اور اُس پر نور جھلکتا رہتا تھا۔ جو اچھی طرح غور سے نہ دیکھتا وہ سمجھتا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناک مبارک بلند ہے۔‘‘

اِس حدیث کو امام ترمذی نے الشمائل المحمدیۃ میں اور ابن حبان، طبرانی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔

72 /2. عَنْ عَلِيٍّ رضی الله عنه قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه واله وسلم دَقِيْقَ الْعِرْنِيْنِ.

رَوَاهُ السُّيُوْطِيُّ.

2: أخرجه السيوطي في الخصائص الکبری / 128، والصالحي في سبل الهدي والرشاد، 2 /29.

’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناک مبارک باریک تھی۔‘‘ اِسے امام سیوطی نے روایت کیا ہے۔

73 /3. عَنْ هِنْدِ بْنِ أَبِي هَالَةَ رضی الله عنه، قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه واله وسلم سَهْلُ الْخَدَّيْنِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ وَابْنُ حِبَّانَ وَالطَّبَرَانِيُّ.

3: أخرجه الترمذي في الشمائل المحمدية /37، الرقم: 8، وابن حبان في الثقات، 2 /145.146، والطبراني في المعجم الکبير، 22 /155.156، الرقم: 414، والبيهقي في شعب الإيمان، 2 /154.155، الرقم: 1430.

’’حضرت ہند بن ابی ہالہ تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے رُخسار مبارک ہموار تھے۔‘‘

اِس حدیث کو امام ترمذی نے الشمائل المحمدیۃ میں اور ابن حبان، طبرانی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔

74 /4. عَنْ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ رضی الله عنه قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه واله وسلم أَحْسَنَ عِبَادِ اﷲِ شَفَتَيْنِ وَأَلْطَفَهُمْ خَتْمَ فَمٍ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ.

4: أخرجه البيهقي في دلائل النبوة، 1 /303، وابن عساکر في السيرة النبوية، 3 /203، والنبهاني في الأنوار المحمدية /200

’’حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہونٹ مبارک اللہ تعالیٰ کے تمام بندوں سے بڑھ کر خوبصورت تھے اور بوقتِ سکوت نہایت لطیف محسوس ہوتے۔‘‘ اِسے امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔

Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved