Nadrat-un-Noor fi Fasl al-Tuhur

وضو کے بعد کے کلمات کی فضیلت کا بیان

بَابٌ فِي فَضْلِ الْکَلِمَاتِ بَعْدَ الْوُضُوْءِ

{وضو کے بعد کے کلمات کی فضیلت کا بیان}

145: 1. عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیکَ لَهٗ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُولُهٗ، اَللّٰهُمَّ، اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِینَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِینَ. فُتِحَتْ لَهٗ ثَمَانِیَۃُ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ، یَدْخُلُ مِنْ أَیِّهَا شَاءَ.

رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وابْنُ مَاجَہ وَأَبُوْ عَوَانَۃَ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: وَفِي الْبَابِ عَنْ أَنَسٍ، وَعُقْبَۃَ بْنِ عاَمِرٍ رضی الله عنهما.

أخرجہ الترمذي في السنن، کتاب الطہارۃ، باب فیما یقال بعد الوضوء، 1: 78، الرقم: 55، والنسائي في السنن، کتاب الطہارۃ، باب القول بعد الفراغ من الوضوء، 1: 92، الرقم: 148، وابن ماجہ في السنن، کتاب الطہارۃ وسننہا، باب ما یقال بعد الوضوء 1: 159، الرقم: 470، وأبو عوانۃ في المسند، 1: 191، الرقم: 605، والطبراني في مسند الشامیین، 1: 115، الرقم: 176، والبیہقي في السنن الکبری، 1: 78، الرقم: 374.

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا ہے: جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر یہ کلمات کہے أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیکَ لَهٗ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُولُهٗ، اَللّٰهُمَّ، اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِینَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِینَ (میں گواہی دیتا ہوں کہ الله تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اے اللہ! مجھے خوب توبہ کرنے والوں اور خوب پاک ہونے والوں میں شامل فرما دے) تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جائیں گے کہ وہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو۔

اِسے امام ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، ابو عوانہ اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔ امام ترمذی نے فرمایا ہے: اس موضوع پر حضرت انس اور عقبہ بن عامر رضی الله عنهما سے بھی روایات منقول ہیں۔

وَفِي رِوَایَۃٍ عَنْهُ رضی الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: مَنْ تَوَضَّأ فَأحْسَنَ الْوُضُوْءَ ثُمَّ رَفَعَ بَصَرَهٗ إِلَی السَّمَاءِ، فَقَالَ: أَشْھَدُ أَن لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْکَ لَهٗ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ، فُتِحَتْ لَهُ الثَّمَانِیَۃُ أَبْوَابٍ مِنَ الْجَنَّۃِ، یَدْخُلُ مِنْ أَیِّھَا شَائَ.

رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَأَبُوْ یَعْلٰی.

أخرجہ النسائي في السنن الکبری، 6: 25، الرقم: 9912، والدارمي في السنن، 1: 196، الرقم: 716، وأبویعلی في المسند، 1: 213، الرقم: 249.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله ﷺ فرمایا ہے: جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر آسمان کی طرف اپنی نگاہ اٹھا کر یہ کہا: أشْھَدُ أَن لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْکَ لَهٗ وَ أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُہُ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جائیں گے جس دروازے سے چاہے داخل ہو۔

اِسے امام نسائی، دارمی اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے۔

146: 2. عَنْ أَبِي سَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ رضی الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: مَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوْبُ إِلَیْکَ. کُتِبَ فِي رَقٍّ، ثُمَّ طُبِعَ بِطَابَعٍ فَلَمْ یُکْسَرْ إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ.

رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَالْحَاکِمُ وَالطَّبَرَانِيُّ. وَقَالَ الْحَاکِمُ: هٰذَا حَدِیْثٌ صَحِیْحٌ عَلٰی شَرْطِ مُسْلِمٍ.

أخرجہ النسائي في السنن الکبری، 6: 25، الرقم: 9909، والحاکم في المستدرک، 1: 752، الرقم: 2072، والطبراني في المعجم الأوسط،2: 123، الرقم: 1455

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا ہے: جس نے وضو کیا اور پھر یہ کلمات کہے: سُبْحَانَکَ اللَّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوْبُ إِلَیْک (اے الله تیری ذات پاک ہے اور ہر تعریف تیرے لیے ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں تیری ہی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں) تو اسے کتاب میں لکھ کر اس پر مہر لگا دی جاتی ہے جسے قیامت تک توڑا نہیں جائے گا (یعنی اس عمل کے ضائع ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے)۔

اِسے امام نسائی، حاکم اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔ امام حاکم نے فرمایا ہے: یہ حدیث امام مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح ہے۔

147: 3. عَنْ عَبْدِ اللهِ رضی الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ یَقُوْلُ: إِذَا تَطَهَّرَ أَحَدُکُمْ فَلْیَذْکُرِ اسْمَ اللهِ، فَإِنَّهٗ یُطَهِّرُ جَسَدَهٗ کُلَّهٗ، وَإِنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللهِ فِي طُهُوْرِهٖ لَمْ یَطْهُرْ مِنْهُ إِلَّا مَا مَرَّ عَلَیْہِ الْمَاءُ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طُهُوْرِهٖ فَلْیَشْهَدْ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ، فَإِذَا قَالَ ذٰلِکَ فُتِحَتْ لَهٗ أَبْوَابُ السَّمَاءِ.

رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَالْبَیْهَقِيُّ.

أخرجہ الدارقطني في السنن، 1: 51، الرقم: 228، والبیہقي في السنن الکبری،1: 44، الرقم: 199، والصیداوي في معجم الشیوخ، 1: 292

حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول الله ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جب تم میں سے کوئی طہارت (وضو) کرنے لگے تو بسم الله پڑھے، یہ اس کے سارے جسم کو پاک کرد ے گی اور جو بسم الله نہیں پڑھے گا تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہو گا جس پر سے پانی گزرے گا اور جب وضو سے فارغ ہو تو أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ پڑھے، تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

اِسے امام دارقطنی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved